ہفتہ, ستمبر 5, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

سنہا کا رانجی ٹرافی پہلی بار جیتنے پر جموںکشمیر ٹیم کو مبارکباد

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-03-01
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
سنہا کا رانجی ٹرافی پہلی بار جیتنے پر جموںکشمیر ٹیم کو مبارکباد
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

 

وزیر اعلیٰ کا فاتح ٹیم کو ۲کروڑ روپے اور سرکاری نوکریاں دینے کا اعلان

ویب ڈیسک

متعلقہ

سرینگرو جموں ماسٹر پلان میں مجوزہ ترمیم پر غور

یومِ اساتذہ:ملک میں ہر سال ۵ستمبر کو یوم اساتذہ کیوں منایا جا تا ہے

سرینگر؍۲۸ فروری

جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے پہلی بار رانجی ٹرافی کا خطاب اپنے نام کرنے پر جموں وکشمیر کرکٹ ٹیم کو مبارکباد پیش کی۔

سنہا نے تمام نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ اس کامیابی کی چنگاری کو اپنی مستقبل کی روشنی بنائیں۔

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں و کشمیر کی اس شاندار کامیابی پر ٹیم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا’’جموں و کشمیر کی تاریخ کا سنہرا ترین لمحہ آن پہنچا ہے، ہماری کرکٹ ٹیم کو رانجی ٹرافی اپنے نام کرتے دیکھ کر جذبات لفظوں سے ماورا ہوگئے ہیں‘‘۔

ایل جی نے کہا’’ہر اس باہمت کھلاڑی کا، جس نے اپنی انتھک محنت اور عزم سے تاریخ رقم کی، پوری یونین ٹریٹری کی جانب سے دل کی گہرائیوں سے شکریہ، آپ نے تاریخ کو امر کر دیا ہے، اس کو عزت اور فخر سے اپنائیں‘‘۔

ان کا پوسٹ میں کہنا ہے’’میں سال۲۰۱۹کے بعد وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں جموں و کشمیر میں شروع ہونے والے کھیلوں کے انقلاب پر شکر گذار ہوں‘‘۔

سنہا نے نوجوانوں سے اس کامیابی کی چنگاری کو اپنے مستقبل کی روشنی بنانے کی اپیل کی۔انہوں نے کہا’’تمام نوجوانوں سے اپیل ہے کہ وہ اس کامیابی کی چنگاری کو اپنے مستقبل کی روشنی بنائیں، مسلسل اور بے خوف محنت کریں، اس فتح کو بنیاد بنا کر غلبے کے نئے دور کا آغاز کریں، جموں و کشمیر کا نا قابل تسخیر مستقبل آپ ہی سے شروع ہوتا ہے۔‘‘

اس دوران جموں وکشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے ہفتے کے روز رانجی ٹرافی میں تاریخی فتح پر جموں وکشمیر ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کرناٹک کو شکست دینے کے بعد کھلاڑیوں اور معاون عملے کے لئے۲کروڑ روپے نقد انعام کا اعلان کر دیا۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اس یاد گار جیت نے پورے خطے کو فخر اور حوصلے سے سر شار کر دیا۔

واضح رہے کہ جموں وکشمیر نے ہفتے کو کرناٹک کے ہبی میں کھیلے گئے رانجی ٹرافی فائنل میں آٹھ بار چمپئن رہنے والی کرناٹک کو شکست دے کر تاریخ رقم کی۔

وزیر اعلیٰ نے ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کھلاڑیوں اور معاون عملے کے لئے۲کروڑ روپے نقد انعام کا اعلان کیا۔

وزیر اعلیٰ کے دفتر کے ایکس ہینڈل پر ایک پوسٹ میں کہا گیا’’رانجی ٹرافی میں ٹیم جموں و کشمیر کو ان کی تاریخی فتح پر مبارکباد دیتے ہوئے، وزیر اعلیٰ نے کرناٹک کے خلاف ان کے ہوم ٹرف پر زبردست جیت کے بعد کھلاڑیوں اور معاون عملے کیلئے۲کروڑ روپے کے نقد انعام کا اعلان کیا‘‘۔

اس جیت کو جموں و کشمیر کرکٹ کے لیے ایک اہم لمحہ قرار دیتے ہوئے،انہوں نے کہا کہ اس تاریخی جیت نے پورے خطے کو فخر اور حوصلے سے سرشار کر دیا۔

ان کا کہنا ہے’’ نمایاں کاکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کے لئے حال ہی میں جاری کردہ قواعد کے تحت سرکاری ملازمتوں کا بھی حق حاصل ہوگا۔‘‘

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

’ ایران کے وزیر دفاع اور پاسدارانِ انقلاب کے کمانڈر ہلاک‘

Next Post

ایران پر اسرائیل اور امریکہ کے مشترکہ حملے ‘جوابی کارروائی میں خلیجی ممالک میں امریکہ تنصیبات نشانہ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

۷۹واں یومِ آزادی:وزیر اعلیٰ بخشی اسٹیڈیم میں قومی پرچم لہرائیں گے
اہم ترین

سرینگرو جموں ماسٹر پلان میں مجوزہ ترمیم پر غور

2026-09-04
یومِ اساتذہ:ملک میں ہر سال ۵ستمبر کو یوم اساتذہ کیوں منایا جا تا ہے
اہم ترین

یومِ اساتذہ:ملک میں ہر سال ۵ستمبر کو یوم اساتذہ کیوں منایا جا تا ہے

2026-09-04
لداخ کے تمام۷ ؍ اضلاع میں خودمختار پہاڑی ترقیاتی کونسلوں کے قیام کی منظوری
اہم ترین

لداخ کے تمام۷ ؍ اضلاع میں خودمختار پہاڑی ترقیاتی کونسلوں کے قیام کی منظوری

2026-09-04
  آئی جی پی کشمیر کا ضلع اننت ناگ میں سکیورٹی صوتحال کا جائزہ
اہم ترین

  آئی جی پی کشمیر کا ضلع اننت ناگ میں سکیورٹی صوتحال کا جائزہ

2026-09-04
 سنہا کی دہلی میں مرکزی وزیر ہردیپ سنگھ پوری سے ملاقات
اہم ترین

 سنہا کی دہلی میں مرکزی وزیر ہردیپ سنگھ پوری سے ملاقات

2026-09-04
یاسین ملک کے خلاف سزائے موت کی این آئی اے کی اپیل پر دہلی ہائی کورٹ 22 اپریل کو سماعت کرے گی
اہم ترین

 یاسین ملک کاپاکستانی اہلیہ سے طلاق کا فیصلہ

2026-09-04
بانڈی پورہ میں لشکر طیبہ کے دو جنگجو معاونین گرفتار:پولیس
اہم ترین

ریاسی کے جنگلات میں ’’جنگی نوعیت‘‘ کا اسلحہ و گولہ بارود برآمد، گرینیڈ اور 184 کارتوس ضبط

2026-09-04
اے سی بی کی کارروائی کے بعد فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز کے چار اہلکار معطل
اہم ترین

طویل غیر مجاز غیر حاضری پر ڈاکٹر  کو ملازمت سے برطرف کردیا

2026-09-04
Next Post
ایران پر اسرائیل اور امریکہ کے مشترکہ حملے ‘جوابی کارروائی میں خلیجی ممالک میں امریکہ تنصیبات نشانہ

ایران پر اسرائیل اور امریکہ کے مشترکہ حملے ‘جوابی کارروائی میں خلیجی ممالک میں امریکہ تنصیبات نشانہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.