بدھ, جولائی 22, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

’ ایران کے وزیر دفاع اور پاسدارانِ انقلاب کے کمانڈر ہلاک‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-03-01
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
’ ایران کے وزیر دفاع اور پاسدارانِ انقلاب کے کمانڈر ہلاک‘
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

 

(ویب ڈسیک )

سرینگر؍۲۸فروری

متعلقہ

 ریاستی درجے کی بحالی‘این سی کادہلی میں احتجاج

جموں خطے میں بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کی تباہ کاریاں جاری

ایران کی اعلیٰ قیادت کو ایک بڑے دھچکے کے طور پر امریکی اور اسرائیلی مشترکہ حملوں میں ایران کے وزیر دفاع امیر ناصر زادہ اور اسلامی انقلابی گارڈ کور کے کمانڈر محمد پاکپور کے ہلاک ہونے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق یہ اطلاع اسرائیلی فوجی آپریشنز سے واقف ذرائع اور ایک علاقائی ذریعے نے دی ہے۔

امیر ناصر زادہ وزیر دفاع کا منصب سنبھالنے سے قبل ایرانی مسلح افواج کے ڈپٹی چیف آف اسٹاف رہ چکے تھے۔ انہوں نے اپنے فوجی کیریئر کا آغاز بطور فائٹر پائلٹ کیا تھا۔

محمد پاکپور نے۲۰۲۵ میں آئی آر جی سی کی قیادت سنبھالی تھی، جب سابق کمانڈر حسین سلامی اسرائیلی حملوں میں مارے گئے تھے۔

دوسری جانب ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیلی حملے میں ایران کے جنوب میں واقع ایک گرلز پرائمری اسکول کو نشانہ بنایا گیا، جس میں درجنوں طالبات ہلاک ہوئیں۔ انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا کہ’’یہ عمارت ایک گرلز پرائمری اسکول تھی جسے دن دہاڑے اس وقت بمباری کا نشانہ بنایا گیا جب وہاں معصوم بچیاں موجود تھیں۔ ان جرائم کا جواب دیا جائے گا‘‘۔

عراقچی نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی۹؍ اکتوبر۲۰۱۲کی ایک پرانی پوسٹ کا حوالہ بھی دیا، جس میں انہوں نے اس وقت کے صدر براک اوباما پر ایران پر حملے کے حوالے سے تنقید کی تھی۔

اسرائیل ڈیفنس فورسز نے ایک بیان میں کہا کہ’آپریشن روئرنگ لائن‘ کے تحت اسرائیلی اور امریکی افواج نے مشترکہ کارروائی شروع کی ہے، جس کا مقصد ایرانی نظام کو کمزور کرنا اور اسرائیل کے خلاف مبینہ وجودی خطرات کو ختم کرنا ہے۔

بیان میں الزام لگایا گیا کہ ایران اسرائیل کی تباہی کے منصوبے سے دستبردار نہیں ہوا اور وہ سرحدوں پر موجود اپنے اتحادی گروہوں کی مالی، عسکری اور تربیتی معاونت جاری رکھے ہوئے ہے۔

ادھر خطے کے کئی ممالک نے کشیدگی کم کرنے اور امن کی اپیل کی ہے۔

ایران نے بھی جوابی کارروائی کرتے ہوئے اسرائیل اور خلیجی ممالک میں موجود امریکی اثاثوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔ تہران سمیت ملک کے مختلف حصوں میں متعدد دھماکوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں، جس سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ گئی ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

جموں و کشمیر نے رانجی ٹرافی جیت کر نیا عہد رقم کر دیا

Next Post

سنہا کا رانجی ٹرافی پہلی بار جیتنے پر جموںکشمیر ٹیم کو مبارکباد

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

 ریاستی درجے کی بحالی‘این سی کادہلی میں احتجاج
اہم ترین

 ریاستی درجے کی بحالی‘این سی کادہلی میں احتجاج

2026-07-21
جموں خطے میں بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کی تباہ کاریاں جاری
اہم ترین

جموں خطے میں بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کی تباہ کاریاں جاری

2026-07-21
 بارش سے سرینگر کے کئی علاقے زیرِ آب‘ نکا س آب کا ناقص نظام پھر بے نقاب
اہم ترین

 بارش سے سرینگر کے کئی علاقے زیرِ آب‘ نکا س آب کا ناقص نظام پھر بے نقاب

2026-07-21
جموں کشمیر میں منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کارروائی
اہم ترین

جموں کشمیر میں منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کارروائی

2026-07-21
 دہلی میں ریاستی درجے کی بحالی کا این سی احتجاج سی جے پی مظاہرے کی نذر
اہم ترین

 دہلی میں ریاستی درجے کی بحالی کا این سی احتجاج سی جے پی مظاہرے کی نذر

2026-07-21
 موجودہ شکل میں سندھ   طاس معاہدہ دوبارہ نافذ   نہیں ہوگا:حکومتی ذرائع
اہم ترین

 موجودہ شکل میں سندھ  طاس معاہدہ دوبارہ نافذ  نہیں ہوگا:حکومتی ذرائع

2026-07-21
چنار بک فیسٹیول میں شبھانشو شکلا  نے خلائی سفر کے دلچسپ قصے سنائے
اہم ترین

چنار بک فیسٹیول میں شبھانشو شکلا نے خلائی سفر کے دلچسپ قصے سنائے

2026-07-21
سے ۵۱اگست تک جموں صوبے میں شدید بارشوں کا امکان خراب موسم کے باعث پونچھ میں دوسرے روز بھی اسکول بند رہے
اہم ترین

 شدید بارش، آندھی اور بجلی گرنے کے خدشات کے باعث بجلی کے کھمبوں، تاروں اور  ٹرانسفارمروںسے دور رہنے کی اپیل 

2026-07-21
Next Post
سنہا کا رانجی ٹرافی پہلی بار جیتنے پر جموںکشمیر ٹیم کو مبارکباد

سنہا کا رانجی ٹرافی پہلی بار جیتنے پر جموںکشمیر ٹیم کو مبارکباد

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.