ہفتہ, ستمبر 5, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

رانجی ٹرافی جیتتے پر جموں و کشمیر میں جشن کا ماحول

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-03-01
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
رانجی ٹرافی جیتتے پر جموں و کشمیر میں جشن کا ماحول
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

 

سرینگر؍۲۸فروری

جموں و کشمیر کرکٹ ٹیم کی تاریخی فتح کے بعد پوری وادی، جموں خطے اور مختلف اضلاع میں جشن کا سماں رہا۔ پہلی بار رانجی ٹرافی جیتنے پر نوجوانوں نے پٹاخے چھوڑے، گاڑیوں کے ہارن بجائے اور سڑکوں پر جھنڈے لہراتے ہوئے جے کے کرکٹ ٹیم کے حق میں نعرے بلند کیے۔ کئی جگہوں پر لوگوں نے میٹھائیاں تقسیم کیں اور ڈھول کی تھاپ پر رقص بھی کیا۔

متعلقہ

سرینگرو جموں ماسٹر پلان میں مجوزہ ترمیم پر غور

یومِ اساتذہ:ملک میں ہر سال ۵ستمبر کو یوم اساتذہ کیوں منایا جا تا ہے

سرینگر، بڈگام، بارہمولہ، کپوارہ، شوپیاں اور پلوامہ میں کرکٹ شائقین بڑی اسکرینوں پر میچ کے آخری لمحے دیکھتے رہے اور جیت کی خبر آتے ہی شورِ مسرت بلند ہو گیا۔ جموں کے گاندھی نگر، جانی پور اور سانبہ میں نوجوانوں نے ریلی نکال کر کھلاڑیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بھی مبارکبادوں کا تانتا بندھا رہا۔ ٹوئٹر، فیس بک اور انسٹاگرام پر ہزاروں پوسٹس گردش کرتی رہیں جن میں ٹیم کی محنت، ہمت اور مستقل مزاجی کو سراہا گیا۔

سرینگر کے رہائشی۲۱سالہ ارسلان احمد نے کہا، ’ہم نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ جے کے ٹیم رنجی جیتے گی۔ یہ صرف کھیل کی نہیں بلکہ ہماری نئی شناخت کی فتح ہے۔‘

بارہمولہ کے بزرگ کرکٹ شائق محمد یونس نے جذباتی انداز میں کہا، ’یہ دن میری زندگی کا سب سے خوشگوار لمحہ ہے، میں نے۴۰سال بعد ایسا جشن دیکھا ہے۔‘

فائنل کے ہیرو عاقب نبی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا، ’یہ جیت صرف ہماری نہیں، پوری جموں و کشمیر کی ہے۔ ہر چھوٹے بڑے کی دعاؤں نے ہمیں اپنی منزل تک پہنچایا۔‘

جموں و کشمیر کی یہ تاریخی کامیابی نہ صرف کھیل کے میدان میں ایک سنگِ میل ہے بلکہ نوجوانوں کے لیے ایک بڑی امید بھی بن چکی ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ہندوستان کو تشویش ‘مذاکرات کے ذریعے مسائل کے حل پر زور

Next Post

جموں و کشمیر نے رانجی ٹرافی جیت کر نیا عہد رقم کر دیا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

۷۹واں یومِ آزادی:وزیر اعلیٰ بخشی اسٹیڈیم میں قومی پرچم لہرائیں گے
اہم ترین

سرینگرو جموں ماسٹر پلان میں مجوزہ ترمیم پر غور

2026-09-04
یومِ اساتذہ:ملک میں ہر سال ۵ستمبر کو یوم اساتذہ کیوں منایا جا تا ہے
اہم ترین

یومِ اساتذہ:ملک میں ہر سال ۵ستمبر کو یوم اساتذہ کیوں منایا جا تا ہے

2026-09-04
لداخ کے تمام۷ ؍ اضلاع میں خودمختار پہاڑی ترقیاتی کونسلوں کے قیام کی منظوری
اہم ترین

لداخ کے تمام۷ ؍ اضلاع میں خودمختار پہاڑی ترقیاتی کونسلوں کے قیام کی منظوری

2026-09-04
  آئی جی پی کشمیر کا ضلع اننت ناگ میں سکیورٹی صوتحال کا جائزہ
اہم ترین

  آئی جی پی کشمیر کا ضلع اننت ناگ میں سکیورٹی صوتحال کا جائزہ

2026-09-04
 سنہا کی دہلی میں مرکزی وزیر ہردیپ سنگھ پوری سے ملاقات
اہم ترین

 سنہا کی دہلی میں مرکزی وزیر ہردیپ سنگھ پوری سے ملاقات

2026-09-04
یاسین ملک کے خلاف سزائے موت کی این آئی اے کی اپیل پر دہلی ہائی کورٹ 22 اپریل کو سماعت کرے گی
اہم ترین

 یاسین ملک کاپاکستانی اہلیہ سے طلاق کا فیصلہ

2026-09-04
بانڈی پورہ میں لشکر طیبہ کے دو جنگجو معاونین گرفتار:پولیس
اہم ترین

ریاسی کے جنگلات میں ’’جنگی نوعیت‘‘ کا اسلحہ و گولہ بارود برآمد، گرینیڈ اور 184 کارتوس ضبط

2026-09-04
اے سی بی کی کارروائی کے بعد فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز کے چار اہلکار معطل
اہم ترین

طویل غیر مجاز غیر حاضری پر ڈاکٹر  کو ملازمت سے برطرف کردیا

2026-09-04
Next Post
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل

جموں و کشمیر نے رانجی ٹرافی جیت کر نیا عہد رقم کر دیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.