جمعرات, جون 4, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home سچ تو یہ ہے

جب وہ وقت آئے گا تو …….؟

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-02-20
in سچ تو یہ ہے
A A
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

اتفاق اور نہ اتحاد!

 گرما میں بھی….!

تو کیا صاحب جموںکشمیر کا ریاستی درجہ بحال …….جلد بحال ہونے جارہا ہے ؟ جناب یہ ایسا سوال ہے جس میں ہماری کوئی دلچسپی نہیں ہے ……. اور بالکل بھی نہیں ہے ۔ ہم تو صاحب سمجھتے ہیں کہ اس سوال کے کوئی معنی ہی نہیں ہیں ‘ اس لئے ہم اس پر زیادہ بات نہیں کرتے ہیں ……. بالکل بھی نہیں کرتے ہیں ۔ یقین کریں کہ ہم آج بھی اس کا ذکر نہیں چھیڑ دیتے لیکن ……. لیکن کہنے والوں کاکہنا ہے کہ اپنے مرکزی وزیر قانون ‘شریمان میگھوال جی نے کہا ہے……. وہ بھی کشمیرمیںکہا ہے کہ انہیں توقع ہے کہ جموں کشمیر کا ریاستی درجہ جلد بحال ہو جائے گا اور اس ضمن میں لوگوں …….جموںکشمیر کے لوگوں کو جلد خبر ملے گی ۔ اب یہ جناب ٹھہرے مرکزی وزیر ……. وہ بھی قانون اور انصاف کے وزیر اور اگر واقعی ایسا ہونے والا ہے تو انہیں خبر ہو گی …….اس لئے خبر ہو گی کہ اس ضمن میں جو آئین سازی کرنی ہو گی اس میں ان کی وزارت کا بھی عمل دخل ہوگا اور سو فیصد ہوگا …….اس لئے اگر شریمان میگھوال جی ایسا کہہ رہے ہیں تو ممکن ہے کہ انہیں کچھ معلوم ہو گا ……. ہم اور آپ سے زیادہ ہی معلومات ہوں گی اور ان معلومات کی بنا پر ہی یہ جناب ایسا کہہ رہے ہیں …….ورنہ اب تک کئی وزرا اور لیڈر جموںکشمیر آئے اور ریاستی درجے کی جلد بحالی کی نوید سنائی لیکن ……. لیکن پھر کچھ نہیں ہوا ۔ اور اگر کچھ نہیں ہوا تو کم از کم ہمیں کوئی پریشانی نہیں ہے …….اور اس لئے نہیں ہے کیونکہ ہمارا جاننا اور ماننا ہے کہ ریاستی درجہ ضرور بحال ہو گا ‘ اس میں دو رائے نہیں ‘ کوئی شک و شبہ نہیں ……. لیکن اپنے وقت پر بحال ہو گا …….اس سے آگے اور نہ پیچھے …….ایک دن بھی آگے پیچھے اور نہ پیچھے ۔اس لئے صاحب کون کیا کہتا ہے ‘ کب کہتا ہے اور کہاں کہتا ہے ……. دہلی میں کہتا ہے یا سرینگر میں کہتا ہے ……. صاحب اس کے کوئی معنی نہیں ہیں ……. بالکل بھی نہیں ہیں …….معنی اگر ہیں تو صرف اس ایک بات کے کہ وہ وقت کب آئے گا ……. وہ وقت جب جموں کشمیر کا ریاستی درجہ بحال ہوجائے گا ……. یا بحال ہونے کا وقت آئے گا ۔ بس یہی ایک بات اہم ہے …….سوفیصد اہم ۔ باقی سب گپ شپ ہے اور کچھ نہیں ……. بالکل بھی نہیں ۔ ہے نا؟

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

وزیر اعظم 19 فروری کو انڈیا اے آئی امپیکٹ سمٹ 2026 کا افتتاح کریں گے

Next Post

’آپریشن تراشی‘ نے دہشت گردوں کی کمر توڑ دی، سخت کارروائیاں جاری رہیں گی: سنیل شرما

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

اتفاق اور نہ اتحاد!

2026-06-04
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

 گرما میں بھی….!

2026-06-03
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

دُکھتی رگ پر ہاتھ

2026-06-02
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

اونٹ رے اونٹ تیری….

2026-05-31
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

 …. ایک اور بات !

2026-05-30
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

عید قربان

2026-05-27
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

حج کا بلاوا؟

2026-05-26
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

وزیر اعلیٰ لاپتہ :ہاں تو؟

2026-05-24
Next Post
خصوصی درجہ کی قرار داد:بی جے پی نے فرضی اسمبلی منعقد کی

’آپریشن تراشی‘ نے دہشت گردوں کی کمر توڑ دی، سخت کارروائیاں جاری رہیں گی: سنیل شرما

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.