ہفتہ, ستمبر 5, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

مالی سال۲۰۲۵:’قرض ایک لاکھ۳۷ہزار کروڑ روپے‘

 معاشی نمو کے باعث وقت کے ساتھ مالیاتی استحکام بہتر ہوا ہے اور بڑھتے قرض کے اثرات میں کمی آئی ہے:وزیرا علیٰ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-02-19
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
مالی سال۲۰۲۵:’قرض ایک لاکھ۳۷ہزار کروڑ روپے‘
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

سرینگرو جموں ماسٹر پلان میں مجوزہ ترمیم پر غور

یومِ اساتذہ:ملک میں ہر سال ۵ستمبر کو یوم اساتذہ کیوں منایا جا تا ہے

عمرعبداللہ کا حکومت کی مالیاتی حکمت عملی کا دفاع ‘کہامعاشی نمو کے باعث وقت کے ساتھ مالیاتی استحکام بہتر ہوا ہے 

جموں: وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے بدھ کو کہا کہ مالی سال۲۰۲۴۔۲۵کے دوران جموں و کشمیر کا مجموعی قرض ایک لاکھ۳۷ہزار۶۷ کروڑ روپے اندازہ کیا گیا ہے جو یونین ٹیریٹری کی جی ڈی پی کا۴۸فیصد بنتا ہے۔انہوں نے کہا کہ جی ڈی پی نمایاں طور پر بڑھ کر۲لاکھ۸۸ہزار۴۲۲کروڑ روپے تک پہنچ گئی ہے۔
    اپنی حکومت کی مالیاتی حکمت عملی کا دفاع کرتے ہوئے عبداللہ نے کہا کہ مجموعی ریاستی گھریلو پیداوار (جی ایس ڈی پی) میں اضافے سے قرض بمقابلہ جی ایس ڈی پی تناسب موجودہ مالی سال میں۴۸فیصد رہ گیا ہے جو ایک سال قبل۱۵فیصد تھا۔
    اسمبلی کو تحریری جواب میں وزیراعلیٰ نے گزشتہ چھ برسوں کے دوران قرض بمقابلہ جی ایس ڈی پی تناسب کی تفصیلات پیش کیں۔
    ۲۰۱۹۔۲۰۲۰ میں واجبات۸۹ہزار۳۷کروڑ روپے تھے جو اس سال کی جی ایس ڈی پی ایک لاکھ۶۴ہزار۱۰۳کروڑ روپے کا۵۴فیصد بنتے تھے۔
    ۲۰۲۰۔۲۰۲۱میں کووڈ وبا کے باعث معاشی سکڑاؤ کے دوران واجبات بڑھ کر۹۸ہزار۲۴۴کروڑ روپے ہوگئے اور تناسب۵۹ فیصد تک پہنچ گیا۔۲۰۲۱۔۲۰۲۲میں واجبات ایک لاکھ۶ہزار۷۵۳کروڑ روپے ہوئے تاہم معاشی بحالی کے باعث تناسب کم ہو کر۵۳فیصد ہوگیا۔
    جواب میں کہا گیا کہ ۲۰۲۲۔۲۳میں واجبات ایک لاکھ ۹ہزار۸۲۵کروڑ روپے رہے اور تناسب مزید کم ہو کر۴۸فیصد ہوگیا۔۲۰۲۳۔۲۰۲۴ میں واجبات ایک لاکھ۲۵ہزار۲۰۵کروڑ روپے تک پہنچے جبکہ تناسب۵۱فیصد رہا۔
    موجودہ مالی سال میں واجبات ایک لاکھ۳۷ہزار۶۷کروڑ روپے اور جی ایس ڈی پی۲لاکھ۸۸ہزار۴۲۲کروڑ روپے ہونے سے تناسب دوبارہ۴۸ فیصد ہوگیا۔
    وزیراعلیٰ نے کہا کہ معاشی نمو کے باعث وقت کے ساتھ مالیاتی استحکام بہتر ہوا ہے اور بڑھتے قرض کے اثرات میں کمی آئی ہے۔
    عمرعبداللہ نے مزید کہا کہ حکومت نے قرض کو غیر پیداواری اخراجات پر صرف نہیں ہونے دیا بلکہ اس کا بڑا حصہ سرمایہ جاتی اخراجات، بنیادی ڈھانچے کی ترقی، بجلی شعبے میں اصلاحات اور اثاثہ سازی پر خرچ کیا گیا جس سے طویل مدتی ترقیاتی صلاحیت مضبوط ہوئی۔
    جائزہ مدت کے دوران سرمایہ جاتی اخراجات سڑکوں، بجلی ڈھانچے، صحت سہولیات اور دیگر پیداواری شعبوں پر مسلسل صرف کئے گئے۔
    وزیر اعلیٰ نے کہا کہ قرضے فنانشل رسپانسبلٹی اینڈ بجٹ مینجمنٹ (ایف آر بی ایم) فریم ورک کی مقررہ حدود کے اندر رکھے گئے اور اس کیلئے منظم مارکیٹ قرضہ گیری، بہتر نقدی نظم اور ترقیاتی اخراجات کو ترجیح دی گئی۔
    عمرعبداللہ نے کہا کہ اندرونی قرض میں اضافہ بغیر پیداواری اثاثہ جات کے دعویٰ اعداد و شمار سے ثابت نہیں ہوتا اور قرض بمقابلہ جی ایس ڈی پی تناسب میں بہتری ذمہ دار مالیاتی نظم و نسق کی نشاندہی کرتی ہے۔
ShareTweetSendShareSend
Previous Post

سنہا نے کٹرا میں شری شنکراچاریہ مندر کا سنگ بنیاد رکھ دیا

Next Post

اتنا تو ہم کر ہی سکتے ہیں

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

۷۹واں یومِ آزادی:وزیر اعلیٰ بخشی اسٹیڈیم میں قومی پرچم لہرائیں گے
اہم ترین

سرینگرو جموں ماسٹر پلان میں مجوزہ ترمیم پر غور

2026-09-04
یومِ اساتذہ:ملک میں ہر سال ۵ستمبر کو یوم اساتذہ کیوں منایا جا تا ہے
اہم ترین

یومِ اساتذہ:ملک میں ہر سال ۵ستمبر کو یوم اساتذہ کیوں منایا جا تا ہے

2026-09-04
لداخ کے تمام۷ ؍ اضلاع میں خودمختار پہاڑی ترقیاتی کونسلوں کے قیام کی منظوری
اہم ترین

لداخ کے تمام۷ ؍ اضلاع میں خودمختار پہاڑی ترقیاتی کونسلوں کے قیام کی منظوری

2026-09-04
  آئی جی پی کشمیر کا ضلع اننت ناگ میں سکیورٹی صوتحال کا جائزہ
اہم ترین

  آئی جی پی کشمیر کا ضلع اننت ناگ میں سکیورٹی صوتحال کا جائزہ

2026-09-04
 سنہا کی دہلی میں مرکزی وزیر ہردیپ سنگھ پوری سے ملاقات
اہم ترین

 سنہا کی دہلی میں مرکزی وزیر ہردیپ سنگھ پوری سے ملاقات

2026-09-04
یاسین ملک کے خلاف سزائے موت کی این آئی اے کی اپیل پر دہلی ہائی کورٹ 22 اپریل کو سماعت کرے گی
اہم ترین

 یاسین ملک کاپاکستانی اہلیہ سے طلاق کا فیصلہ

2026-09-04
بانڈی پورہ میں لشکر طیبہ کے دو جنگجو معاونین گرفتار:پولیس
اہم ترین

ریاسی کے جنگلات میں ’’جنگی نوعیت‘‘ کا اسلحہ و گولہ بارود برآمد، گرینیڈ اور 184 کارتوس ضبط

2026-09-04
اے سی بی کی کارروائی کے بعد فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز کے چار اہلکار معطل
اہم ترین

طویل غیر مجاز غیر حاضری پر ڈاکٹر  کو ملازمت سے برطرف کردیا

2026-09-04
Next Post
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ

اتنا تو ہم کر ہی سکتے ہیں

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.