جمعرات, جولائی 23, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

وزیر اعلیٰ کو افسوس‘ایوان معمول پر آگیا 

اسپیکر سے کہا کہ وہ ان کے ’غیر پارلیمانی‘الفاظ حذف کریں /’جذبات کے عالم میں بعض اوقات باتیں نکل جاتی ہیں‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-02-12
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
وزیر اعلیٰ کو افسوس‘ایوان معمول پر آگیا 
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘

مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر

میں نے اپوزیشن کے اہل خانہ کو نشانہ نہیں بنایا لیکن قائد حزب اختلاف نے میری والدین اور مرحوم دادا کو اس میں گھسیٹا:عمرعبداللہ 

سرینگ: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے بدھ کے روز اسمبلی کارروائی کے دوران اپنے ریمارکس پر اظہارِ افسوس کیا جس کے بعد جموں و کشمیر اسمبلی میں نظم و ضبط بحال ہوگیا۔ ایوان میں بی جے پی ارکان کی جانب سے مسلسل ہنگامہ آرائی کی جارہی تھی۔
بی جے پی اراکین وزیر اعلیٰ سے ’’غیر پارلیمانی الفاظ‘‘ پر معافی کے مطالبے کو لے کر ایوان کے وسط میں آکر دھرنے پر بیٹھ گئے تھے اور انہوں نے واک آؤٹ بھی کیا تھا۔
جب بی جے پی ارکان نعرے بازی کر رہے تھے تو وزیر اعلیٰ بیان دینے کے لیے ایوان میں داخل ہوئے جس پر اسپیکر نے احتجاج کرنے والے ارکان کو اپنی نشستوں پر واپس آنے کی ہدایت دی۔
وزیر اعلیٰ نے کہا، ’’جذبات کے عالم میں بعض اوقات باتیں نکل جاتی ہیں۔ اگر میری باتوں سے انہیں تکلیف پہنچی ہو تو مجھے افسوس ہے۔‘‘انہوں نے کہا کہ ان کی گفتگو صرف ارکان تک محدود تھی، انہوں نے کسی کے اہلِ خانہ کو نشانہ نہیں بنایا۔
عمرعبداللہ نے کہا، ’’میں نے کسی کے رشتہ داروں کا ذکر نہیں کیا، تاہم ان کے فیلڈ کمانڈر (قائدِ حزبِ اختلاف) نے میرے والدین اور مرحوم دادا کو معاملے میں گھسیٹا، لیکن اسے بھی چھوڑ دیتے ہیں۔ میں اسے بھی نظر انداز کرنے کو تیار ہوں۔‘‘
وزیر اعلیٰ نے احتجاج کے دوران قائدِ حزبِ اختلاف کی غیر موجودگی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان کے فیلڈ کمانڈر نے بحران کے وقت اپنے ارکان کو چھوڑ دیا، تاہم ’’میں ان کے ثابت قدم رہنے کو سلام پیش کرتا ہوں‘‘۔
عمرعبداللہ نے کہا کہ وہ اپنے ارکان جتنی ہی فکر اپوزیشن ارکان کی بھی کرتے ہیں اور بطور منتخب وزیر اعلیٰ وہ حکومتی بنچوں کے ووٹروں کے ساتھ ساتھ اپوزیشن ووٹروں کی بھی نمائندگی کرتے ہیں۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ صبح ان کے تمام سوالات زیر التوا تھے اور ہنگامہ آرائی کے باعث وہ جواب نہیں ہو سکیں گے جبکہ تعلیم، صحت اور سماجی بہبود جیسے محکمے انتہائی اہم ہیں اور وہ نہیں چاہتے کہ اپوزیشن ووٹرز خود کو نظر انداز محسوس کریں۔
اسپیکر سے مخاطب ہو کر وزیر اعلیٰ نے کہا، ’’اگر میری کل کی تقریر میں کوئی غیر پارلیمانی لفظ ہے تو اسے کارروائی سے حذف کر دیں، مجھے کوئی اعتراض نہیں۔‘‘
اس سے قبل ایوان کی کارروائی شروع ہوتے ہی بی جے پی رکن شام لال شرما نے مطالبہ کیا کہ قائد ایوان اپنے الفاظ واپس لیں یا وزیر اعلیٰ کی عدم موجودگی میں اسپیکر بیان دیں۔
شرما نے کہا کہ ایسا واقعہ بے مثال ہے اور وزیر اعلیٰ کی زبان پارلیمانی روایات کے مطابق نہیں تھی۔ انہوں نے کہا اگر وزیر اعلیٰ الفاظ واپس نہیں لیتے تو معاملہ ان کے ضمیر پر چھوڑ دیا جائے۔
اسپیکر عبدالرحیم راتھر نے بی جے پی ارکان کو قائل کرنے کی کوشش کی کہ وقفہ سوالات جاری رہنے دیں اور قائد ایوان کی موجودگی میں معاملہ اٹھائیں۔ انہوں نے کہا گزشتہ روز کا واقعہ افسوسناک تھا اور وزیر اعلیٰ آئیں تو وہ بیان دے سکتے ہیں، وہ ان کی طرف سے بیان نہیں دے سکتے۔
وزیر صحت سکینہ ایتو نے الزام لگایا کہ بی جے پی ارکان نے بھی غیر پارلیمانی زبان استعمال کی، خاص طور پر نائب وزیر اعلیٰ سریندر چودھری کے خلاف، اور ایوان میں غلط بیانی کی۔
سریندر چودھری نے تجویز دی کہ دونوں جانب استعمال ہونے والے تمام غیر پارلیمانی الفاظ کا جائزہ لے کر انہیں کارروائی سے حذف کیا جائے تاکہ کارروائی بغیر رکاوٹ جاری رہ سکے۔
قائد حزب اختلاف سنیل شرما نے اس تجویز کی مخالفت کی اور بعد میں ’’توہین آمیز سرکار ہائے ہائے‘‘ اور ’’غیر پارلیمانی سرکار ہائے ہائے‘‘ کے نعروں کے ساتھ واک آؤٹ کی قیادت کی، ساتھ ہی ’’بھارت ماتا کی جئے‘‘ کے نعرے بھی لگائے گئے۔
منگل کو وزیر اعلیٰ کی تقریر کے دوران بھی ایوان میں ہنگامہ ہوا تھا جب بی جے پی ارکان نے ان کے بعض ریمارکس پر اعتراض کرتے ہوئے معافی کا مطالبہ کیا تھا۔ وزیر اعلیٰ۶فروری کو پیش کیے گئے یو ٹی بجٹ پر بحث سمیٹ رہے تھے جب اپوزیشن نے ان کے کچھ الفاظ کو غیر پارلیمانی قرار دیا۔
وزیر اعلیٰ نے پہلے کہا تھا کہ وہ معافی نہیں مانگیں گے تاہم الفاظ واپس لینے کو تیار ہیں، مگر ہنگامے کے باعث انہیں بولنے نہیں دیا گیا جبکہ بی جے پی نے غیر مشروط معافی تک ایوان نہ چلنے دینے کا اعلان کیا تھا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

’ایگریکلچر فرسٹ‘پالیسی ترقی یافتہ بھارت یقینی بنائے گی

Next Post

ابھیشیک شرما ہسپتال میں،نمیبیا کے خلاف میچ میں شرکت مشکوک

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘
اہم ترین

’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘

2026-07-22
مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر
اہم ترین

مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر

2026-07-22
’ ریاستی درجہ جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت کی بحالی کی بنیاد ہے‘
اہم ترین

’ ریاستی درجہ جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت کی بحالی کی بنیاد ہے‘

2026-07-22
’حکومت سیاسی سرگرمیاں معطل کرے‘ باز آباد کاری پر توجہ دے‘
اہم ترین

’حکومت سیاسی سرگرمیاں معطل کرے‘ باز آباد کاری پر توجہ دے‘

2026-07-22
’جھلستی دھوپ کے باعث تعطیلات ہوئیں، اب بارشوں کے سبب توسیع، یہ کیسا فیصلہ؟‘
اہم ترین

’جھلستی دھوپ کے باعث تعطیلات ہوئیں، اب بارشوں کے سبب توسیع، یہ کیسا فیصلہ؟‘

2026-07-22
جموں کشمیر کے تمام اسکولوں کی  گرمائی تعطیلات۲۶ جولائی تک توسیع
اہم ترین

جموں کشمیر کے تمام اسکولوں کی گرمائی تعطیلات۲۶ جولائی تک توسیع

2026-07-22
وزیر اعلیٰ کا جموں و کشمیر کیلئے مزید سرمایہ کاری کا مطالبہ
اہم ترین

 بارش کے بعد آبی جماؤ  پر وزیر اعلیٰ کا  اسمارٹ سٹی  منصوبے کی تحقیقات کا اعلان

2026-07-22
’ منشیات کے مسئلہ براہِ راست تعلق دہشت گردی سے ہے‘
اہم ترین

 چہرہ شناختی نظام کی مدد سے یو اے پی اے کا ملزم اننت ناگ میں گرفتار

2026-07-22
Next Post
صائم ایوب نمبر ون ٹی ٹوئنٹی آل راؤنڈر بن گئے ،ابھیشیک شرما کو ریکارڈ ریٹنگ پوائنٹس حاصل

ابھیشیک شرما ہسپتال میں،نمیبیا کے خلاف میچ میں شرکت مشکوک

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.