جمعہ, ستمبر 11, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home سچ تو یہ ہے

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-02-06
in سچ تو یہ ہے
A A
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

فلم فیسٹیول…… بس ایک بات!

غضب کیا، جو ترے وعدے پہ اعتبار کیا

اس دنیا میں احمقوں کی کوئی کمی نہیںہے …….بالکل بھی نہیں ہے ۔اورجب کبھی احمقوں کی درجہ بندی کی جائےگی تو ہمیں یقین ہے کہ اپنا ہمسایہ ملک سر فہرست ہو گا …….اور اس لئے ہو گاکہ یہ دنیا کا واحد ایسا ملک ہے جو دن رات ایک کردیتا ہے ……. خود کو احمق ثابت کرنے میں ایک کر دیتا ہے ۔ ہمیں اس ہمسایہ ملک کو مبارکباد دینی چاہئے کہ کم از کم اس کی یہ ایک محنت رنگ لائی ہے اور دنیا سچ میں اسے احمقوں کی جنت سمجھتی ہے …….اور سردار بھی ۔ نہیں اس ملک کے لوگوں کو نہیں ‘ وہ بے چارے تو آپ کے اور ہمارے جیسے ہیں ‘ بلکہ اس ملک کے حکمران اور وہ سب جن کے ہاتھوں میں اس ملک کی تقدیر لکھی جاتی ہے ۔ بھارت نے بنگلہ دیش کے ایک کھلاڑی ……. کرکٹ کھلاڑی کو آئی پی ایل میں شرکت سے روکا ‘ کولکتہ نائٹ رائیڈرز کو ہدایت دی کہ وہ اس بنگلہ دیشی کھلاڑی کو فارغ کردے اور اس نے ایسا ہی کیا ۔کیا اس کھلاڑی کو آئی پی ایل سے فارغ کیا جانا چاہئے تھا یا نہیں یہ الگ بحث ہے …….لیکن اس فیصلے کے ردعمل میں بنگلہ دیش نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کرکٹ کپ کے اپنے میچ بھارت میں کھیلنے سے انکار کیا …….ان میچوں کو سری لنکا منتقل کرنے کا مطالبہ کیا جو آئی سی سی نے رد کیا ۔بنگلہ دیشی کھلاڑی کو نہ کھیلنے دینا بھارت اور بنگلہ دیش کا آپسی معاملہ تھا ۔میچوں کی منتقلی کا مطالبہ نہ ماننا بنگلہ دیش اور آئی سی سی کا آپسی معاملہ تھا ……. خدا را ہمیں بتائیے کہ اس سب میں ہمسایہ ملک کہاں آتا ہے …….اس کا کہاں رول تھا  ‘اس کے کرکٹ مفادات کو کہاں اور کیسے زخ پہنچ رہی تھی جو اس نے بھارت کے ساتھ ہونے والا اپنے ممیچ کے بائیکاٹ کا فیصلہ کیا ؟یہ ایک بات ہماری سمجھ میں نہیں آ رہی ہے ‘ اگر آپ کی سمجھ میں آ رہی ہے یا آگئی ہے تو پلیز ہمیں بھی سمجھائیے……. لیکن ……. لیکن ہم جانتے ہیں اور مانتے بھی ہیں کہ اللہ میاں کی قسم یہ بات آپ کی بھی سمجھ میں نہیں آئی ہو گی کیوں کہ ہمسایہ ملک کے فیصلے ……. احمقانہ فیصلے ہوتے ہی ایسے ہیں جو کسی کی سمجھ میں نہیں آتے ہیں سوائے احمقوں کے……. لیکن یقین لیجئے کہ ہمسایہ ملک کے فیصلے ‘ کم از کم یہ ایک فیصلہ ……. بائیکاٹ کا فیصلہ ‘ ان کی سمجھ میں بھی نہیں آیا ہو گا …….احمق بھی اس احمقانہ فیصلے کو سمجھ نہیں پا رہے ہوں گے ……. بالکل بھی نہیں سمجھ پا رہے ہوں ہے ۔ ہے نا؟

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

سارن: تالاب میں گرنے سے بچی کی موت، ایف آئی آر درج

Next Post

بند سیاحتی مقامات کا معاملہ وزیر داخلہ کے ساتھ اٹھائوں گا:وزیرا علی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

فلم فیسٹیول…… بس ایک بات!

2026-09-11
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

غضب کیا، جو ترے وعدے پہ اعتبار کیا

2026-09-10
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

یہ کیسا لہجہ ہے ؟

2026-09-09
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

ہمسایہ ملک کرکٹ کھیلنا بند کرے!

2026-09-08
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

وزیر اعلیٰ کی صفائی

2026-09-06
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

اس سے بھی آگے جہاں اور ہے

2026-09-05 - Updated on 2026-09-06
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

سیاست: کشمیر کی سیاست!

2026-09-04
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

یہ تو غلط بات ہے!          

2026-09-03
Next Post
بند سیاحتی مقامات کا معاملہ وزیر داخلہ کے ساتھ اٹھائوں گا:وزیرا علی

بند سیاحتی مقامات کا معاملہ وزیر داخلہ کے ساتھ اٹھائوں گا:وزیرا علی

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.