جمعرات, جون 4, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home سچ تو یہ ہے

 ڈرامے بازی جاری ہے 

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-02-05
in سچ تو یہ ہے
A A
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

 گرما میں بھی….!

دُکھتی رگ پر ہاتھ

ہم پہلے بھی کہہ چکے ہیں‘ آج ہم اس کو دہرا رہے ہیں کہ جناب آپ دل پہ بالکل بھی نہ لیں …….ان سب باتوں کو نہ لیں جو اسمبلی میں کی جاتی ہیں…….عقلمندی اسی میں ہے کہ آپ ان باتوں کو ایک کان سے سن لیں اور دوسرے کان سے انہیں باہر پھینک دیں …….نہیں اپوزیشن کی باتیں ہی نہیں بلکہ حکمران جماعت اور اس کے اتحادیوں کی باتیں بھی ……. کسی بات کو لفٹ نہ دیں ‘ اگر آپ اسمبلی اجلاس سے محظوظ ہو نا چاہتے ہیں ……. حقیقی طور پر ہو نا چاہتے ہیں تو بس یہی ایک نسخہ ہے ……. دوسرا کوئی نسخہ نہیں ہے کہ اگر آپ ایسا نہیں کرتے ہیں تو خواہ مخواہ آپ ان باتوں سے پریشان ہو جائیں گے ‘ آپ کو ٹیشن ہو گی اور ٹیشن سے بلڈ پریشر بڑھ جائے گا ……. جو ہم بالکل بھی نہیں چاہتے ہیں ……. بالکل بھی نہیں …….اسی لئے تو ہم آپ سے کہہ رہے ہیں ‘ درخواست اور التجا کررہے ہیںان باتوں کو دل پہ نہ لیں کہ اسمبلی میں جو کوئی بھی کچھ بھی کہتا ہے وہ ڈرامے بازی ہو تی ہے …….یہ صرف جملے ہو تے ہیں جن کی حقیقت میں کوئی حقیقت نہیں ہوتی ہے کہ…….کہ ایک جماعت جس کے ایک دو ممبر کھلے طور پر جموںاور کشمیر کے حصے بخرے کرنے کا مطالبہ کررہے ہیں ……. کشمیریوں کے غلبے سے جموں کو آزاد کرنے کی مانگ کررہے ہیں ‘ اسی جماعت کا ایک لیڈر دوسری جماعتوں پر جموں کشمیر کی وحدت کےخلاف باتیں کرنے کا الزام لگا رہا ہے …….یہ جناب جموںکشمیر کی وحدت اور سالمیت کی قسمیں کھا رہاہے اور……. اور اس لئے کھا رہا ہے کہ یہ جناب بھی جانتے ہیں کہ وہ ناٹک کررہا ہے ……. ڈرامہ کررہا ہے اور اس لئے کررہا ہے کیونکہ اسمبلی میں سبھی سیاسی جماعتیں اور ان کے ممبران ڈرامے ہی تو کرتے ہیں …….ایوان میں یہ ایک دوسرے کی چیر پھاڑ کرتے ہیں …….اپنی باتوں ‘ جملوں اور فقروں سے ‘ایسا لگتا ہے کہ یہ کبھی ایک دوسرے کی شکل نہیں دیکھیں گے ‘ بات کرنا تو دور کی بات ہے ……. لیکن پھر شام کو یہ سب ایک ہی میز پر کھانا کھاتے ہیں …….گپ شپ کرتے رہتے ہیں …….اور یہ ڈرامہ نہیں ہوتا ہے …….ایک ہی میز پر کھانا کھانا ‘ گپ شپ کرنا ڈرامہ نہیں ہو تا ہے یہ حقیقی ہو تا ہے ……. یہ حقیقت ہوتی ہے …….ڈرامہ تو وہ ہوتا ہے جو اسمبلی کے اندر ہو تا ہے …….اسی لئے تو صاحب ہم آپ سے پھر کہہ رہے ہیں کہ جناب اس ڈرامے سے آپ بھی محظوظ ہو جائیے اور ہمیں بھی ہونے دیں کہ……. کہ آپ کو قسم ہے آپ دل پر کچھ بھی لیں……. بالکل بھی نہ لیں ۔ ہے نا؟

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

تین مجوزہ ریلوے منصوبوں پر روک

Next Post

اسپیکر پر جانبداری کا الزام بی جے پی اراکین کا واک آؤٹ 

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

 گرما میں بھی….!

2026-06-03
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

دُکھتی رگ پر ہاتھ

2026-06-02
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

اونٹ رے اونٹ تیری….

2026-05-31
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

 …. ایک اور بات !

2026-05-30
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

عید قربان

2026-05-27
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

حج کا بلاوا؟

2026-05-26
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

وزیر اعلیٰ لاپتہ :ہاں تو؟

2026-05-24
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

بی جے پی ۲۰ سال بعد بھی !

2026-05-23
Next Post
اسپیکر پر جانبداری کا الزام بی جے پی اراکین کا واک آؤٹ 

اسپیکر پر جانبداری کا الزام بی جے پی اراکین کا واک آؤٹ 

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.