بدھ, جولائی 22, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

رکاوٹ نہیں بلکہ حل کے ساتھ آگے بڑھنے کا وقت:مودی

’اراکین پارلیمان ضروری فیصلوں کو تیزی سے آگے بڑھائیں‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-01-30
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
رکاوٹ نہیں بلکہ حل کے ساتھ آگے بڑھنے کا وقت:مودی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘

مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے تمام اراکینِ پارلیمنٹ سے اپیل کی ہے کہ وہ پارلیمنٹ کی کارروائی کو خوش اسلوبی سے چلانے میں تعاون کریں اور کہا کہ آج رکاوٹ ڈالنے کا نہیں، بلکہ مسائل کے حل کا وقت ہے، تاکہ ملک کی ترقی کے لیے مثبت اور فائدہ مند نتائج حاصل ہو سکیں۔
وزیر اعظم مودی نے کہا کہ اس وقت ہماری ترجیح رکاوٹ نہیں، بلکہ حل ہے۔ یہ حوصلے، فیصلے اور حل کا وقت ہے، اس لیے تمام اراکینِ پارلیمنٹ کو چاہیے کہ وہ قوم کے لیے ضروری فیصلوں کو تیز رفتاری سے آگے بڑھانے میں اپنی توانائی استعمال کریں تاکہ ان کے مثبت نتائج ملک کو حاصل ہوں۔
وزیر اعظم نے صدر جمہوریہ دروپدی مرمو کے کل پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں دیے گئے خطاب کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ صدر جمہوریہ کا خطاب ملک کے۱۴۰کروڑ عوام کے جذبات، کارکردگی کا محاسبہ اور بالخصوص نوجوانوں کی امنگوں کی عکاسی کرتا ہے۔ یہ نہایت جامع اور رہنمائی پر مبنی خطاب تھا، جس میں صدر جمہوریہ نے ایوان کے سامنے کئی اہم نکات پیش کیے۔
سال۲۰۲۶؍اور اجلاس کا آغاز صدر جمہوریہ کی جانب سے تمام اراکینِ پارلیمنٹ سے کی گئی اپیل، ایک سربراہِ مملکت کی حیثیت سے ان کے جذبات کی ترجمانی تھی۔ یہ ایک نہایت اہم اجلاس ہے اور ملک کی ترقی کے آئندہ۲۵برس کا دور شروع ہو چکا ہے، یہ اسی دور کا بجٹ ہے۔
مودی نے کہا کہ وزیر خزانہ نرملا سیتارمن ملک کی پہلی خاتون وزیر خزانہ ہیں، جو مسلسل نویں مرتبہ پارلیمنٹ میں بجٹ پیش کرنے جا رہی ہیں۔ یہ اپنے آپ میں فخر کا لمحہ ہے اور ہندوستان پارلیمانی تاریخ میں ایک نیا باب رقم ہو رہا ہے۔
وزیر اعظم نے یورپی یونین کے ساتھ ہوئے معاہدے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ ملک کے نوجوانوں کے روشن مستقبل کی جھلک ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان اور یورپی یونین کے درمیان ہونے والا یہ ’مدر آف آل ڈیل‘ ملک کی صنعتوں اور مینوفیکچرنگ شعبے کے لیے بڑے بازار کھولتا ہے۔
یورپ کے۲۷ممالک کے ساتھ ہونے والا یہ معاہدہ ماہی گیروں، کسانوں اور خدمات سے متعلق شعبے کے لیے ایک بڑا موقع ثابت ہوگا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ بجٹ پر ملک کی توجہ فطری ہے اور حکومت کی کوشش کارکردگی، اصلاحات اور تبدیلی پر مرکوز رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک طویل مدتی مسائل سے نکل کر مستقل اور پائیدار حل کی جانب بڑھ چکا ہے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ جمہوریت میں پسند اور ناپسند فطری ہے، لیکن جمہوری فیصلوں کا احترام کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

وزیر اعلیٰ کی مداخلت پر اتراکھنڈ میں کشمیری شال فروش کا حملہ آور گرفتار

Next Post

 بڑھتی ڈیجیٹل لت اور ذہنی صحت کے بحران پر تشویش ظاہر

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘
اہم ترین

’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘

2026-07-22
مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر
اہم ترین

مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر

2026-07-22
’ ریاستی درجہ جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت کی بحالی کی بنیاد ہے‘
اہم ترین

’ ریاستی درجہ جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت کی بحالی کی بنیاد ہے‘

2026-07-22
’حکومت سیاسی سرگرمیاں معطل کرے‘ باز آباد کاری پر توجہ دے‘
اہم ترین

’حکومت سیاسی سرگرمیاں معطل کرے‘ باز آباد کاری پر توجہ دے‘

2026-07-22
’جھلستی دھوپ کے باعث تعطیلات ہوئیں، اب بارشوں کے سبب توسیع، یہ کیسا فیصلہ؟‘
اہم ترین

’جھلستی دھوپ کے باعث تعطیلات ہوئیں، اب بارشوں کے سبب توسیع، یہ کیسا فیصلہ؟‘

2026-07-22
جموں کشمیر کے تمام اسکولوں کی  گرمائی تعطیلات۲۶ جولائی تک توسیع
اہم ترین

جموں کشمیر کے تمام اسکولوں کی گرمائی تعطیلات۲۶ جولائی تک توسیع

2026-07-22
وزیر اعلیٰ کا جموں و کشمیر کیلئے مزید سرمایہ کاری کا مطالبہ
اہم ترین

 بارش کے بعد آبی جماؤ  پر وزیر اعلیٰ کا  اسمارٹ سٹی  منصوبے کی تحقیقات کا اعلان

2026-07-22
’ منشیات کے مسئلہ براہِ راست تعلق دہشت گردی سے ہے‘
اہم ترین

 چہرہ شناختی نظام کی مدد سے یو اے پی اے کا ملزم اننت ناگ میں گرفتار

2026-07-22
Next Post
 بڑھتی ڈیجیٹل لت اور ذہنی صحت کے بحران پر تشویش ظاہر

 بڑھتی ڈیجیٹل لت اور ذہنی صحت کے بحران پر تشویش ظاہر

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.