جمعرات, جون 4, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

کشتواڑ تصادم میں زخمی فوجی جوان دم توڑ بیٹھا‘محاصرہ جاری

ایل جی سنہا اوروائٹ نائٹ کور کا شہید اہلکار کو خراج عقیدت 

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-01-20
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
کشتواڑ تصادم میں زخمی فوجی جوان دم توڑ بیٹھا‘محاصرہ جاری
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

امت شاہ امر ناتھ یاترا انتظامات کا جائزہ لیںگے

شدید گرمی میں صرف پانی کافی نہیں، جسم کو الیکٹرولائٹس کی بھی ضرورت: ماہرین

جموں: کشتواڑ کے سنگھ پورہ جنگلی علاقے میں سیکورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے مابین ہونے والی جھڑپ میں آٹھ فوجی اہلکار زخمی ہوئے جن میں سے ایک فوجی جوان اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔
معلوم ہوا ہے کہ سیکورٹی فورسز نے متعدد جنگلی علاقوں کو محاصرے میں لے کر ممکنہ فرار کے تمام راستوں پر  پہرے بٹھا دیے ہیں۔
سرکاری ذرائع کے مطابق جھڑپ اتوار کے روز اُس وقت شروع ہوئی جب فوج اور پولیس کی مشترکہ ٹیم نے سونّار گاؤں کے پہاڑی علاقے میں دہشت گردوں کی موجودگی کی مخصوص اطلاع ملنے کے بعد تلاشی کارروائی شروع کی۔ اسی دوران گھات لگا کر بیٹھے دہشت گردوں نے فورسز پر اندھا دھند فائرنگ اور دستی بم سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں آٹھ فوجی اہلکار زخمی ہوگئے ۔ زخمیوں کو فوری طور پر ہیلی کاپٹر کے ذریعے اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم پیر کی صبح پیرا جوان حوالدار گجندر سنگھ دورانِ علاج دم توڑ بیٹھا۔
حوالدار گجندر سنگھ کی شہادت پر وائٹ نائٹ کور نے ایک خصوصی بیان میں انہیں اعلیٰ خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ انتہائی بہادر، فرض شناس اور وطن کے لیے بے مثال قربانی دینے والے اہلکار تھے ۔ بیان میں کہا گیا، ’’ہم حوالدار گجندر سنگھ کے جرات مندانہ حوصلے اور وطن کے لیے ان کی لازوال قربانی کو سلام پیش کرتے ہیں اور اس دکھ کی گھڑی میں ان کے اہلِ خانہ کے ساتھ کھڑے ہیں‘‘۔
فوج، پولیس اور پیرا ملٹری فورسز کی کئی ٹیمیں علاقے میں تلاشی کارروائی میں مصروف ہیں جبکہ ڈرون، جدید نگرانی والے آلات اور کھوجی کتوں کی مدد بھی لی جا رہی ہے تاکہ کسی بھی سمت سے ممکنہ فرار کے امکانات کو ناکام بنایا جاسکے ۔ گھنے جنگلات، کھڑی چوٹیاں اور خراب موسم سرچ آپریشن میں رکاوٹ بن رہے ہیں، تاہم فورسز نے پورے علاقے کو سخت محاصرے میں لے رکھا ہے ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ۲سے۳دہشت گردوں کا گروپ علاقے میں محصور ہے ، جو ممکنہ طور پر پاکستان میں سرگرم جیش محمد سے منسلک بتایا جاتا ہے ۔ سرچ آپریشن کو ‘’آپریشن تراشی-ون‘ کا نام دیا گیا ہے اور فورسز نے اتوار شام کو اندھیرے کے باعث کارروائی روک دی تھی، تاہم پیر کی صبح پہلی روشنی کے ساتھ ہی آپریشن دوبارہ شروع کر دیا گیا۔
فوج کے مطابق اضافی دستے علاقے میں بھیج دیے گئے ہیں تاکہ گھیرے کو مزید مضبوط کیا جا سکے اور دہشت گردوں کو کسی بھی صورت نکلنے کا موقع نہ مل سکے ۔ ایک افسر نے بتایا’’چیلنجنگ جغرافیہ اور گھنے جنگلات کے باوجود اہلکار پوری پیشہ ورانہ مہارت سے کارروائی میں مصروف ہیں۔ دشمن کی فائرنگ میں زخمی ہونے کے باوجود فورسز کی حوصلہ افزائی کم نہیں ہوئی ہے ‘‘۔
یہ رواں برس جموں خطے میں ہونے والی تیسری بڑی جھڑپ ہے ۔ اس سے قبل۷؍اور۱۳جنوری کو کٹھوعہ کے کہوگ اور نجوٹ جنگلات میں بھی ایسے ہی دو الگ الگ انکاؤنٹر ہوئے تھے جن میں متعدد دہشت گرد مارے گئے تھے ۔ گزشتہ برس دسمبر میں ادھم پور کے مجالٹا علاقے میں ایک پولیس افسر بھی جھڑپ کے دوران شہید ہوا تھا جبکہ دہشت گرد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب رہے تھے ۔
حکام نے بتایا ہے کہ یوم جمہوریہ کے پیش نظر خطے میں سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے اور خفیہ ایجنسیوں نے خبردار کیا ہے کہ پاکستان میں بیٹھے شدت پسند عناصر مزید دہشت گردوں کو دراندازی کے ذریعے بھیجنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
اسی پس منظر میں فوج اور پولیس نے جنگلی علاقوں میں بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن شروع کیا ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ خطرے کو ابتدا ہی میں ناکام بنایا جا سکے ۔
آخری اطلاعات ملنے تک سرچ آپریشن پوری شدت کے ساتھ جاری تھا اور فورسز نے پورے علاقے کا محاصرہ مزید تنگ کر دیا ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

زمانہ بدل گیا لیکن لوگ اب دوبارہ مٹی کے برتنوں کی طرف لوٹنے لگے ہیں

Next Post

کیف سے کشمیر تک:جے شنکر نے ملاقات کے دوران پولینڈ کو دو ٹوک دو پیغامات دئے

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

امت شاہ امر ناتھ یاترا انتظامات کا جائزہ لیںگے
اہم ترین

امت شاہ امر ناتھ یاترا انتظامات کا جائزہ لیںگے

2026-06-04
شدید گرمی میں صرف پانی کافی نہیں، جسم کو الیکٹرولائٹس کی بھی ضرورت: ماہرین
اہم ترین

شدید گرمی میں صرف پانی کافی نہیں، جسم کو الیکٹرولائٹس کی بھی ضرورت: ماہرین

2026-06-04
 راجوری میں انسدادِ دہشت گردی آپریشن ’شیرووالی‘ بارہویں روز بھی جاری
اہم ترین

 راجوری میں انسدادِ دہشت گردی آپریشن ’شیرووالی‘ بارہویں روز بھی جاری

2026-06-04
اننت ناگ:منشیات فروش کی ۶۰ لاکھ روہے کی جائیداد ضبط
اہم ترین

اننت ناگ:منشیات فروش کی ۶۰ لاکھ روہے کی جائیداد ضبط

2026-06-04
ریاستی درجے کی بحالی ‘این سی دہلی میں احتجاج کرے گی
اہم ترین

ریاستی درجے کی بحالی ‘این سی دہلی میں احتجاج کرے گی

2026-06-04
دہشت گردی سے متعلق مقدمے  میں کشمیر کے ۶؍اضلاع میں چھاپے
اہم ترین

دہشت گردی سے متعلق مقدمے میں کشمیر کے ۶؍اضلاع میں چھاپے

2026-06-04
بی جے پی پنڈتوں کے درد کی ذمہ داری سے نہیں بچ سکتی: کانگریس
اہم ترین

 کانگریس کا مہنگائی بے روزگاری اور  پرچہ لیک ہونے کے خلاف احتجاج

2026-06-04
وزیر اعلیٰ حکومت کو  وفاداری کی پریڈوں تک   محدود کر رہے ہیں: شرما
اہم ترین

وزیر اعلیٰ حکومت کو وفاداری کی پریڈوں تک  محدود کر رہے ہیں: شرما

2026-06-04
Next Post
کیف سے کشمیر تک:جے شنکر نے ملاقات کے دوران پولینڈ کو دو ٹوک دو پیغامات دئے

کیف سے کشمیر تک:جے شنکر نے ملاقات کے دوران پولینڈ کو دو ٹوک دو پیغامات دئے

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.