ہفتہ, جون 6, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

جموں میں کانگریس کا ایم جی نریگا بچاؤدھرنا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-01-13
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
جموں میں کانگریس کا ایم جی نریگا بچاؤدھرنا
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’منشیات کیخلاف جنگ عوامی تحریک بن چکی ہے‘

’اگر نائب وزیر اعلیٰ استعفیٰ نہ دے تو وزیر اعلیٰ انہیں نکال دیں‘

جموں: جموں و کشمیر پردیش کانگریس کمیٹی نے پیر کے روز جموں میںایم جی نریگا بچاؤاور ہماری ریاست، ہمارا حق کے بینر تلے ایک بیٹھک دھرنا منعقد کیا اور دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ پارٹی ایم جی نریگا اسکیم میں کسی بھی طرح کی کمی یا حقوق میں کمی کی اجازت نہیں دے گی۔
یہ احتجاج آل انڈیا کانگریس کمیٹی کی ہدایات پر کیا گیا۔
پردیش کانگریس کمیٹی کے ورکنگ صدر اور سابق وزیر رمن بھلہ اور سابق وزیر یوگیش سہانی کی قیادت میں ہونے والے اس دھرنے میں کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ شرکا نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اور بینر اٹھا رکھے تھے اور حکومت کی مبینہ غیر عوامی پالیسیوں کے خلاف نعرے بلند کیے ۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے رمن بھلہ نے الزام لگایا کہ ایم جی نریگا جیسی عوامی فلاحی اسکیم، جو غریب ترین طبقوں کو روزگار اور معاشی تحفظ فراہم کرنے کے لیے بنائی گئی تھی، حکومت کے اقدامات سے کمزور ہوتی جا رہی ہے ۔
انہوں نے کہا’’ایم جی نریگا بچاؤاور ہماری ریاست، ہمارا حق کی یہ مہم لوگوں کے روزگار، ان کے آئینی حقوق اور جمہوری اختیارات کے تحفظ کی لڑائی ہے ۔ کانگریس نہ ایم جی نریگا کو کمزور ہونے دے گی اور نہ جموں و کشمیر کے حقوق پر سمجھوتہ کرے گی۔‘‘
بھلا نے مزید کہا کہ اجرتوں کی تاخیر، کام کے دنوں میں کمی، اور شفافیت کی عدم موجودگی نے دیہی گھرانوں کو شدید متاثر کیا ہے ۔ ان کے مطابق کانگریس اس احتجاج کو اس وقت تک جاری رکھے گی جب تک اسکیم کو اس کی اصل روح کے مطابق بحال نہیں کیا جاتا۔
انہوں نے یہ بھی الزام لگایا کہ مرکزی سطح پر اختیارات سمیٹنے کی کوششوں سے وفاقی ڈھانچہ کمزور ہو رہا ہے ، جبکہ جموں و کشمیر کے لوگوں کو مکمل حقوق سے محروم رکھنا عوامی ناراضگی میں اضافہ کر رہا ہے ۔
انہوں نے وفاقی اصولوں میں مبینہ کمزوری پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس اس تحریک کو پُرامن جمہوری انداز میں ہر طبقے تک پہنچائے گی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

اننت ناگ ریلوے اسٹیشن پر موک ڈرل، سکیورٹی کے سخت انتظامات

Next Post

برفباری کے ایک ہفتے بعد مغل روڈ پر ٹریفک بحال

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’منشیات کیخلاف جنگ عوامی تحریک بن چکی ہے‘
اہم ترین

’منشیات کیخلاف جنگ عوامی تحریک بن چکی ہے‘

2026-06-06
’اگر نائب وزیر اعلیٰ استعفیٰ نہ دے تو وزیر اعلیٰ انہیں نکال دیں‘
اہم ترین

’اگر نائب وزیر اعلیٰ استعفیٰ نہ دے تو وزیر اعلیٰ انہیں نکال دیں‘

2026-06-06
سرینگر:منشیات فروشوں کی۴کروڑ روپے مالیت کی جائیدادیں ضبط
اہم ترین

سرینگر:منشیات فروشوں کی۴کروڑ روپے مالیت کی جائیدادیں ضبط

2026-06-06
’جموں و کشمیر نے تین دہائیوں کی ملی ٹینسی کے باعث معاشی نقصان اٹھایا‘
اہم ترین

’جموں و کشمیر نے تین دہائیوں کی ملی ٹینسی کے باعث معاشی نقصان اٹھایا‘

2026-06-06
اب سیاحوں، پہاڑی علاقوں اور اضلاع کے لیے الگ الگ موسمی پیش گوئیاں جاری ہوں گی
اہم ترین

اب سیاحوں، پہاڑی علاقوں اور اضلاع کے لیے الگ الگ موسمی پیش گوئیاں جاری ہوں گی

2026-06-06
گاندربل میں موٹر سائیکل کی   ٹکر سے راہگیر جاں بحق، ایک زخمی
اہم ترین

بھدرواہ اور شوپیاں میں دو  الگ سڑک حادثات‘۱۰ ؍افراد زخمی

2026-06-06
بارہمولہ میں دریائے جہلم سے تین دنوں سے لاپتہ شخص کی لاش بر آمد
اہم ترین

لال بازار میں خاتون پراسرار حالت میں مردہ پائی گئی، تحقیقات جاری

2026-06-06
 اسمبلی میں ڈاکٹر فاروق عبداللہ پر قاتلانہ حملے کی مذمت
اہم ترین

انڈیا اتحاد کے۸جون کے اجلاس  میں شرکت کریں گے:فاروق

2026-06-06
Next Post
برفباری کے ایک ہفتے بعد مغل روڈ پر ٹریفک بحال

برفباری کے ایک ہفتے بعد مغل روڈ پر ٹریفک بحال

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.