ہفتہ, جون 6, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

وادی میں۲۲جنوری تک موسم میں کسی بڑی تبدیلی کا کوئی امکان نہیں 

سردی کا قہر برقرار‘ سونہ مرگ میں پارہ منفی10.1 ڈگری سینٹی گریڈ 

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-01-08
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
مطلع صاف :وادی میں سردی کی شدت میں مزید اضافہ 
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’بھارت کثرت میں وحدت کے اصول پر قائم‘

گاندربل غیر قانونی ذخیرہ اندوزی کے خلاف کریک ڈاؤن

سرینگر: وادی کشمیر میں چالیس روزہ چلہ کلاں کا کم و بیش نصف حصہ گزر جانے کے باجود بھی گرچہ وسیع پیمانے پر برف باری نہیں ہوئی ہے تاہم سخت سردی کا قہر برابر قائم ہے جس نے لوگوں کو گوناگوں مشکلات سے دوچار کر دیا ہے ۔
کشمیر ویدر کے مطابق وادی میں سیاحتی مقام سونہ مرگ سرد ترین علاقہ رہا ہے جہاں کم سے کم درجہ حرارت منفی10.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے ۔
وادی کے مشہور ترین سیاحتی مقامات گلمرگ اور پہلگام میں رات کا درجہ حرارت بالترتیب منفی7.6 اور منفی7.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے ۔
گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم از کم درجہ حرارت منفی1.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے جہاں 28 نومبر کو رواں موسم کی سرد ترین رات ریکارڈ ہوئی تھی جب کم از کم درجہ حرارت منفی4.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
شمالی ضلع کپوارہ میں کم از کم درجہ حرارت منفی3.6 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں کم از کم درجہ حرارت 0.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے ۔
شمالی کشمیر کے بارہمولہ میں رات کا درجہ حرارت منفی3.0 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ وسطی ضلع بڈگام میں کم از کم درجہ حرارت منفی2.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے ۔
جنوبی کشمیر کے اننت ناگ،پلوامہ، شوپیاں اور کولگام اضلاع میں شبانہ درجہ حرارت بالترتیب منفی0.7 ڈگری سینٹی گریڈ، منفی5.1 ڈگری سینٹی گریڈ، منفی4.3 ڈگری سینٹی گریڈ اور 1.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے ۔
مرکز کے زیر انتظام علاقہ لداخ کے لیہہ اور کرگل اضلاع میں شبانہ درجہ حرارت بالترتیب منفی13.4 ڈگری سینٹی گریڈ اورف منفی11.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے جبکہ سائیبریا کے بعد دنیا کے دوسرے سرد ترین علاقہ دراس میں شبانہ درجہ حرارت منفی22.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے ۔
محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق وادی میں 20 جنوری تک موسم کبھی جزوی تو کبھی مجموعی طور پر ابر آلود مگر خشک رہنے کا امکان ہے ۔
اس دوران محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق وادی کشمیر میں ۲۲جنوری تک موسم میں کسی بڑی تبدیلی کا کوئی امکان نہیں ہے تاہم وادی میں اگلے کچھ دنوں کے دوران شبانہ سردیوں میں اضافہ متوقع ہے ۔
موسمیات محکمے کے ایک ترجمان نے بتایا کہ وادی میں۷ سے۱۵جنوری تک موسم جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے ۔انہوں نے کہا کہ بعد میں۱۶؍اور۱۷جنوری کو موسم عام طور پر ابر آلود رہنے کے ساتھ وادی میں کہیں کہیں ہلکی بارش یا برف باری ہوسکتی ہے ۔
ان کا کہنا ہے کہ وادی میں۲۰جنوری کو بھی موسم مجموعی طور پر ابر آلودہ رہ سکتا ہے اور اس دوران وادی کے پہاڑی علاقوں میں کہیں کہیں ہلکی برف باری ہوسکتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ بعد ازاں وادی میں۱۲؍اور۲۲ جنوری کو موسم جزوی ابر آلود مگر مجموعی طور پر خشک رہنے کا امکان ہے ۔
محکمے نے اپنی ایڈوائزری میں کہا کہ وادی میں۱۰ جنوری تک شبانہ درجہ حرارت میں نمایاں گراوٹ کا امکان ہے جس کے بعد درجہ حرارت میں ایک سے۲ ڈگری سینٹی گریڈ کی بہتری متوقع ہے ۔
انہوں نے کہا کہ جموں صوبے کے میدانی علاقوں میں آئندہ پانچ دنوں کے دوران درمیانی درجے کی دھند جبکہ کچھ علاقوں میں شدید دھند بر قرار رہنے کا امکان ہے ۔
قابل ذکر ہے کہ وادی میں سخت سردیوں اور بھاری برف باری کے مشہور چالیس روزہ چلہ کلاں بر سر اقتدار ہے جو۲۱دسمبر سے شروع ہوا اور۳۱ جنوری کو اختتام پذیر ہوگا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

لیفٹیننٹ جنرل پراتیک شرما کا دورہ  بسنت گڑھ،آپریشنل تیاریوں کا لیا جائزہ

Next Post

بارہمولہ اور پلوامہ میں تین منشیات فروش گرفتار‘ چرس جیسا مواد بر آمد:پولیس

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’بھارت کثرت میں وحدت کے اصول پر قائم‘
اہم ترین

’بھارت کثرت میں وحدت کے اصول پر قائم‘

2026-06-05
گاندربل غیر قانونی ذخیرہ اندوزی کے خلاف کریک ڈاؤن
اہم ترین

گاندربل غیر قانونی ذخیرہ اندوزی کے خلاف کریک ڈاؤن

2026-06-05
’ڈرامہ بازی نہیں بلکہ تسلسل اور سنجیدگی ضروری ہے ‘
اہم ترین

’ڈرامہ بازی نہیں بلکہ تسلسل اور سنجیدگی ضروری ہے ‘

2026-06-05
 مشن یووا کے تحت۶ مستفیدین میں۱ء۱۲کروڑ روپے کے منظوری نامے تقسیم
اہم ترین

 مشن یووا کے تحت۶ مستفیدین میں۱ء۱۲کروڑ روپے کے منظوری نامے تقسیم

2026-06-05
پالی تھین کا بے دریغ استعمال، سکڑتی آبی گاہیں، درختوں کی کٹائی اور بڑھتی آلودگی کشمیر کے ماحول کیلئے سنگین خطرہ
اہم ترین

پالی تھین کا بے دریغ استعمال، سکڑتی آبی گاہیں، درختوں کی کٹائی اور بڑھتی آلودگی کشمیر کے ماحول کیلئے سنگین خطرہ

2026-06-05
سرینگر میں منشیات فروش کی  دو کروڑ روپے مالیت کی   تین منزلہ رہائشی عمارت منہدم
اہم ترین

سرینگر میں منشیات فروش کی دو کروڑ روپے مالیت کی  تین منزلہ رہائشی عمارت منہدم

2026-06-05
بی جے وائی ایم کا بے روزگاری کے  مسئلے پر این سی حکومت کے خلاف احتجاج
اہم ترین

بی جے وائی ایم کا بے روزگاری کے مسئلے پر این سی حکومت کے خلاف احتجاج

2026-06-05
جموں کے سامبا میں بین الاقوامی   سرحد پر پاکستانی درانداز گرفتار
اہم ترین

ڈی آئی جی کا پونچھ کے  ایل او سی ملحقہ علاقوں کا دورہ

2026-06-05
Next Post
’ منشیات کے مسئلہ براہِ راست تعلق دہشت گردی سے ہے‘

بارہمولہ اور پلوامہ میں تین منشیات فروش گرفتار‘ چرس جیسا مواد بر آمد:پولیس

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.