اتوار, ستمبر 13, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

خالدہ ضیا کی آخری رسومات:جے شنکر کی طارق رحمان اور پاکستانی اسمبلی اسپیکر سے ملاقات

ان ملاقاتوں اور خیرسگالی کے تبادلے سے کسی قسم کے سیاسی معنی اخذ نہیں کیے جانے چاہئیں‘سرکاری ذرائع کی وضاحت 

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-01-01
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
خالدہ ضیا کی آخری رسومات:جے شنکر کی طارق رحمان اور پاکستانی اسمبلی اسپیکر سے ملاقات
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

وندے ماترم تنازع:’عمر کا مؤقف حقیقت سے عاری‘

حکومت یومیہ اجرت والوں کی مرحلہ وار مستقلی پر غور کر رہی ہے: نائب وزیر اعلیٰ

سرینگر: بھارت کے وزیر خارجہ ‘ایس جے شنکر نے بنگلہ دیش کی سابق وزیر اعظم ‘خالدہ ضیا کی آخری رسومات میں بھارت کی نمائندگی کرتے ہوئے ان کے صاحبزادے اور بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) کے رہنما طارق رحمان سے ملاقات کی اور وزیر اعظم ‘نریندر مودی کی جانب سے تعزیتی خط ان کے حوالے کیا۔
اس سے قبل انہوں نے پاکستان کی قومی اسمبلی کے اسپیکر ‘سردار ایاز صادق سے بھی مختصر ملاقات کی، جو آپریشن سندور کے بعد اپنی نوعیت کی پہلی ملاقات سمجھی جا رہی ہے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق، ان ملاقاتوں اور خیرسگالی کے تبادلے سے کسی قسم کے سیاسی معنی اخذ نہیں کیے جانے چاہئیں، خبر رساں ایجنسی پریس ٹرسٹ آف انڈیا نے رپورٹ کیا۔
وزیر خارجہ کا چار گھنٹے پر مشتمل دورۂ ڈھاکہ ایسے وقت میں ہوا جب ہمسایہ ملک کے ساتھ تعلقات میں سرد مہری پائی جا رہی ہے، خصوصاً اس کے بعد کہ عبوری حکومت، جس کی قیادت یونس کر رہے ہیں، اقتدار میں آئی۔ بھارت نے بنگلہ دیش میں اقلیتوں، بالخصوص ہندوؤں پر حملوں پر بارہا تشویش کا اظہار کیا ہے۔
خالدہ ضیا، جو بنگلہ دیش کی تین مرتبہ وزیر اعظم رہیں اور بی این پی کی سربراہ تھیں، طویل علالت کے بعد منگل کے روز انتقال کر گئیں۔
طارق رحمان، جو بی این پی کے قائم مقام چیئرمین ہیں اور۱۲فروری کو ہونے والے انتخابات میں وزارتِ عظمیٰ کے مضبوط امیدوار تصور کیے جا رہے ہیں، خالدہ ضیا کے بڑے صاحبزادے ہیں۔
طارق رحمان سے ملاقات کے دوران ایس جے شنکر نے خالدہ ضیا کی جمہوریت کے لیے خدمات کو سراہا اور آنے والے انتخابات کے بعد بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان قریبی تعلقات کے حوالے سے امید کا اظہار کیا۔
پاکستان کی قومی اسمبلی کے اسپیکرایاز صادق سے ملاقات اس کمرے میں ہوئی جہاں آخری رسومات میں شرکت کے لیے آنے والے ہمسایہ ممالک کے سینئر وزرا اور معززین موجود تھے۔ اس موقع پر ایس جے شنکر کو نیپال کے نئے وزیر خارجہ بالنند شرما سمیت دیگر معزز شخصیات سے خیرسگالی کا تبادلہ کرتے ہوئے بھی دیکھا گیا۔
ایس جے شنکر اور ایاز صادق کی ملاقات کی تصویر یونس کی جانب سے شیئر کی گئی۔ تصویر کے کیپشن میں کہا گیا’’پاکستان کی قومی اسمبلی کے اسپیکر سردار ایاز صادق بدھ کے روز ڈھاکہ میں سابق بنگلہ دیشی وزیر اعظم خالدہ ضیا کی آخری رسومات سے قبل بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر سے خیرسگالی کا تبادلہ کرتے ہوئے‘‘۔
یونس کی قیادت میں حکومت کے اقتدار میں آنے کے بعد ڈھاکہ کے پاکستان اور اس کے ہمہ موسمی اتحادی چین کے ساتھ بڑھتے تعلقات کو بھارت قریبی نظر سے دیکھ رہا ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

این آئی اے عدالت نے حزب دہشت گردانہ سازش کے ملزم کو عمر قید کی سزا سنائی

Next Post

چین کے وزیر خارجہ کا دعویٰ بھی مسترد:’’کسی تیسرے فریق کی مداخلت نہیں‘‘

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

وندے ماترم تنازع:’عمر کا مؤقف حقیقت سے عاری‘
اہم ترین

وندے ماترم تنازع:’عمر کا مؤقف حقیقت سے عاری‘

2026-09-12
جموں کشمیر کو بجٹ میں خصوصی پیکیج ملنا چاہئے:چودھری
اہم ترین

حکومت یومیہ اجرت والوں کی مرحلہ وار مستقلی پر غور کر رہی ہے: نائب وزیر اعلیٰ

2026-09-12
نصابی کتابوں سے سورج کے دھبوں تک، طلبہ کا حیرت انگیز تعلیمی سفر
اہم ترین

نصابی کتابوں سے سورج کے دھبوں تک، طلبہ کا حیرت انگیز تعلیمی سفر

2026-09-12
مرکزی وزیر مروگن کی فلم سازوں کو جموں و کشمیر واپسی کی دعوت
اہم ترین

مرکزی وزیر مروگن کی فلم سازوں کو جموں و کشمیر واپسی کی دعوت

2026-09-12
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی
اہم ترین

کولگام کی خاتون دہلی میں سڑک حادثے کے بعد جاں بحق

2026-09-12
کپوارہ میں سرکاری ملازم منشیات فروش نکلا‘ گرفتار، براؤن شوگر بر آمد
اہم ترین

کٹھوعہ میں بین الاقوامی سرحد  کے قریب پاکستانی شہری گرفتار

2026-09-12
’شمالی کمانڈ جموں کشمیر میں سکیورٹی یقینی بنا رہی ہے‘
اہم ترین

’شمالی کمانڈ جموں کشمیر میں سکیورٹی یقینی بنا رہی ہے‘

2026-09-12
’ منشیات کے مسئلہ براہِ راست تعلق دہشت گردی سے ہے‘
اہم ترین

بڈگام میں۱۰ ہزار روپے رشوت لیتے پٹواری کو گرفتار

2026-09-12
Next Post
چین کے وزیر خارجہ کا دعویٰ بھی مسترد:’’کسی تیسرے فریق کی مداخلت نہیں‘‘

چین کے وزیر خارجہ کا دعویٰ بھی مسترد:’’کسی تیسرے فریق کی مداخلت نہیں‘‘

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.