بدھ, جولائی 22, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

کشمیر میں۲۰۲۵میں سڑک حادثات میں۲۰۲؍افراد جاں بحق ہو گئے

۲۰۲۴ کے مقابلے میں ہلاکتوں میں کمی آئی ہے ‘ عوام میں ٹریفک قوانین کے بارے میں شعور میں واضح اضافہ ہوا ہے:ٹریفک پولیس

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-12-31
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری, مقامی خبریں
A A
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

 ریاستی درجے کی بحالی‘این سی کادہلی میں احتجاج

جموں خطے میں بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کی تباہ کاریاں جاری

سرینگر/۳۰دسمبر
ٹریفک رورل کشمیر کے سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) رویندر پال سنگھ نے منگل کو کہا ہے کہ ٹریفک پولیسنگ کا بنیادی مقصد انسانی جانوں کو بچانا اور سڑک حادثات میں کمی لانا ہے ۔
سرینگر میں میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے ایس ایس پی نے کہا کہ ٹریفک پولیس کی تعیناتی اس بات کو یقینی بنانے کیلئے کی جاتی ہے کہ ٹریفک قوانین کی سختی سے پاسداری ہو اور قانون شکن ڈرائیوروں کے خلاف کارروائی قانونی دفعات کے تحت عمل میں لائی جائے ۔ انہوں نے کہا کہ سال۲۰۲۵میں شروع کیا گیا مشن نئے سال میں بھی برابر قوت کے ساتھ جاری رکھا جائے گا۔
سنگھ نے بتایا کہ عوام میں ٹریفک قوانین کے بارے میں شعور میں واضح اضافہ ہوا ہے اور لوگ خود بھی محفوظ ٹریفک نظام کے قیام میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔
ایس ایس پی نے کہا’’لوگ پہلے سے زیادہ باشعور اور تعاون کرنے والے بن چکے ہیں۔ ہمیں امید ہے کہ آئندہ برسوں میں بھی ڈرائیور حضرات ٹریفک قوانین کی پابندی جاری رکھیں گے ‘‘۔
سنگھ نے کہا کہ محکمہ آنے والے دنوں میں آگاہی پروگراموں کو مزید تیز کرے گا، جن میں اسکولوں، کالجوں، سومو اسٹینڈز اور دیگر عوامی مقامات پر عہد برداری مہم، این سی سی کیڈیٹس اور سماجی شراکت داروں کی شمولیت اور ٹریفک انفراسٹریکچر کو مزید مضبوط کرنا شامل ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حادثات کی روک تھام کیلئے ہر ممکن قدم اٹھایا جائے گا۔
سالانہ اعداد و شمار پیش کرتے ہوئے ایس ایس پی رویندر پال سنگھ نے بتایا کہ گزشتہ برس کے مقابلے اس سال بہتر صورتحال دیکھنے کو ملی ہے ۔
۲۰۲۴میں جہاں۲۷۹؍افراد ٹریفک حادثات میں جان سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے‘وہیں سال۲۰۲۵کے دوران۲۰۲؍اموات رپورٹ کی گئی ہیں، جو کہ ایک نمایاں کمی ہے ۔انہوں نے مزید بتایا کہ سال بھر میں۳لاکھ سے زائد چالان کاٹے گئے اور نفاذی کارروائیوں کے دوران ۲۴ء۱۱کروڑ روپے سے زیادہ ریونیو جمع ہوا، جب کہ کئی گاڑیاں بھی ضبط کی گئیں۔
ایس ایس پی نے کہا کہ سخت کارروائیوں کا مقصد جرمانہ وصول کرنا نہیں بلکہ سڑکوں کو محفوظ بنانا اور ڈرائیونگ کے ذمہ دارانہ رویے کو فروغ دینا ہے ۔انہوں نے کہا’’ہماری تمام کوششوں کا مقصد قیمتی انسانی جانوں کو بچانا ہے ۔ ٹریفک نفاذ کا اصل ہدف محفوظ سفر، ذمہ دارانہ ڈرائیونگ اور حادثات میں واضح کمی لانا ہے ‘‘۔
محکمے کے مطابق نئی حکمت عملی، بہتر نگرانی اور عوامی تعاون سے۲۰۲۶میں حادثات میں مزید کمی لانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے ۔ایجنسیز

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

گلمرگ میں نئے سال پر سیاحوں کی سو فیصد بُکنگ

Next Post

نیا سال: جموں کشمیر کی سرحدوں پر بی ایس ایف اور سکیورٹی فورسز ہائی الرٹ پر

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

 ریاستی درجے کی بحالی‘این سی کادہلی میں احتجاج
اہم ترین

 ریاستی درجے کی بحالی‘این سی کادہلی میں احتجاج

2026-07-21
جموں خطے میں بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کی تباہ کاریاں جاری
اہم ترین

جموں خطے میں بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کی تباہ کاریاں جاری

2026-07-21
 بارش سے سرینگر کے کئی علاقے زیرِ آب‘ نکا س آب کا ناقص نظام پھر بے نقاب
اہم ترین

 بارش سے سرینگر کے کئی علاقے زیرِ آب‘ نکا س آب کا ناقص نظام پھر بے نقاب

2026-07-21
جموں کشمیر میں منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کارروائی
اہم ترین

جموں کشمیر میں منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کارروائی

2026-07-21
 دہلی میں ریاستی درجے کی بحالی کا این سی احتجاج سی جے پی مظاہرے کی نذر
اہم ترین

 دہلی میں ریاستی درجے کی بحالی کا این سی احتجاج سی جے پی مظاہرے کی نذر

2026-07-21
 موجودہ شکل میں سندھ   طاس معاہدہ دوبارہ نافذ   نہیں ہوگا:حکومتی ذرائع
اہم ترین

 موجودہ شکل میں سندھ  طاس معاہدہ دوبارہ نافذ  نہیں ہوگا:حکومتی ذرائع

2026-07-21
چنار بک فیسٹیول میں شبھانشو شکلا  نے خلائی سفر کے دلچسپ قصے سنائے
اہم ترین

چنار بک فیسٹیول میں شبھانشو شکلا نے خلائی سفر کے دلچسپ قصے سنائے

2026-07-21
سے ۵۱اگست تک جموں صوبے میں شدید بارشوں کا امکان خراب موسم کے باعث پونچھ میں دوسرے روز بھی اسکول بند رہے
اہم ترین

 شدید بارش، آندھی اور بجلی گرنے کے خدشات کے باعث بجلی کے کھمبوں، تاروں اور  ٹرانسفارمروںسے دور رہنے کی اپیل 

2026-07-21
Next Post
بی ایس ایف نے بچے کو پاکستان رینجرز کو سونپ دیا

نیا سال: جموں کشمیر کی سرحدوں پر بی ایس ایف اور سکیورٹی فورسز ہائی الرٹ پر

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.