اتوار, ستمبر 6, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

کھرگے ۔راہل۔پرینکا نے ڈاکٹر منموہن سنگھ کو ان کی پہلی برسی پر خراج عقیدت پیش کیا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-12-27
in قومی خبریں
A A
کھڑگے نے ڈاکٹر منموہن سنگھ کو ان کی یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

اساتذہ بچوں کے رویے، اسکرین ٹائم اور نشے کی عادت پر بھی توجہ دیں: مودی

خواتین کو بااختیاربنانے ، طلباء کے معاملے پر دکھاوے کی سیاست کرتے ہیں کانگریس اور انڈیا اتحاد: بی جے پی

نئی دہلی، 26 دسمبر (یو این آئی) کانگریس صدر ملکارجن کھرگے ، سابق صدر راہل گاندھی اور پارٹی کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے سابق وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ کی پہلی برسی پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی اقتصادی ترقی کو انہوں نے جو سمت دی وہ ہندوستان کی خوشحالی کی مضبوط بنیاد بن گئی ہے ۔
مسٹر کھرگے نے سوشل میڈیا ایکس پر ڈاکٹر سنگھ کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا، ”سابق وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ کی پہلی برسی پر ہم ہندوستان کی قومی تعمیر میں ان کے بے پناہ تعاون کو عقیدت کے ساتھ یاد کرتے ہیں۔ ایک انقلابی رہنما کے طور پر انہوں نے ملک کی اقتصادی رفتار کو نئی شکل دی اور معاشی اصلاحات کے ذریعے لاکھوں لوگوں کے لیے مواقع کو وسعت دی، لاکھوں افراد کو غربت سے باہر نکالا۔ اپنی انکساری، دیانتداری اور دانشمندی کے لیے مشہور ڈاکٹر سنگھ نے وقار اور ہمدردی کے ساتھ ملک کی قیادت کی ،اس بات کو یقینی بناتے ہوئے کہ ترقی ہمہ گیر رہے اور فلاحی فوائد ہر ضرورت مند تک پہنچیں۔”
انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر منموہن سنگھ کا تمام شہریوں کے لیے حقوق پر مبنی ماڈل اسی وژن کا ثبوت ہے ۔ ہم نے ان کے وژن کے تحت ایک مضبوط ہندوستان کی تعمیر کی۔ ہم ایک ایسے سیاست دان کو دلی خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں جن کی مخلص عوامی خدمت اور دیرپا اصلاحات کی وراثت آنے والی نسلوں کو متاثر کرتی رہے گی۔
مسٹر راہل گاندھی نے کہا، ”ڈاکٹر منموہن سنگھ جی کو ان کی برسی پر عاجزانہ خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔ اپنی دور اندیش قیادت کے ساتھ انہوں نے ہندوستان کو اقتصادی طور پر طاقتور بنایا۔ ان کی تاریخی کوششوں اور ملک کے محروموں اور غریبوں کے لیے جرات مندانہ فیصلوں نے ہندوستان کو عالمی سطح پر ایک نئی شناخت دی ہے ۔ ان کی انکساری، محنت اور ایمانداری ہمیشہ ہم سب کے لیے ایک تحریک رہے گی۔”
محترمہ واڈرا نے کہا، ”ہندوستان کے سابق وزیر اعظم، سابق وزیر خزانہ اور ریزرو بینک کے سابق گورنر ڈاکٹر منموہن سنگھ جی کی برسی پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتی ہوں۔ ڈاکٹر سنگھ مساوات پر یقین رکھنے والے ، پختہ ارادے کے مالک، جری اور باوقار شخصیت کی مثال تھے ، جو حقیقی معنوں میں ملک کی ترقی کے لیے وقف رہے ۔ ان کی سادگی، ایمانداری اور ملک کے تئیں ان کی وابستگی ہم سب کو ہمیشہ ترغیب دیتی رہے گی۔”

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

صدر جمہوریہ نے 20 بہادر بچوں کو باوقار پردھان منتری راشٹریہ بال پرسکار’ سے نوازا

Next Post

وزیر اعظم مودی کا اصلاحات سے قبل گذر بسر میں آسانی کے عزم کا اعادہ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’آرٹیکل۳۷۰ کی منسوخی ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی کی شہادت کو سب سے بہترین خراجِ عقیدت‘
قومی خبریں

اساتذہ بچوں کے رویے، اسکرین ٹائم اور نشے کی عادت پر بھی توجہ دیں: مودی

2026-09-06
گلا نائب صدر کون ہوگا ؟ بی جے پی کے ممکنہ امیدواروں میں کون کون ہو سکتے ہیں دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر وی کے سکسینہ اور بہار کے گورنر آریف محمد خان کے علاوہ جموںکشمیر کے ایل جی منوج سنہا کا بھی نام لیاجارہاہے
قومی خبریں

خواتین کو بااختیاربنانے ، طلباء کے معاملے پر دکھاوے کی سیاست کرتے ہیں کانگریس اور انڈیا اتحاد: بی جے پی

2026-09-06
اڈانی ڈیفنس نے اے کے-203 رائفلوں کے گولہ بارود کی فراہمی کے لیے پانچ سالہ معاہدہ کیا
قومی خبریں

اڈانی ڈیفنس نے اے کے-203 رائفلوں کے گولہ بارود کی فراہمی کے لیے پانچ سالہ معاہدہ کیا

2026-09-06
دہلی میں بھاری بارش کے باعث ریڈ الرٹ، آئی جی آئی ہوائی اڈے پر 9 پروازیں ڈائیورٹ کی گئیں
قومی خبریں

دہلی میں بھاری بارش کے باعث ریڈ الرٹ، آئی جی آئی ہوائی اڈے پر 9 پروازیں ڈائیورٹ کی گئیں

2026-09-06
قومی خبریں

کھرگے اور راہل نے یومِ اساتذہ پر اساتذہ کو مبارکباد پیش کی

2026-09-06
قومی خبریں

بی ایل ٹی ایم 2026 میں سری لنکا نے اپنی ایم آئی سی ای سیاحتی صلاحیتوں کا کیا مظاہرہ

2026-09-06
قومی خبریں

یومِ اساتذہ پر مودی نے معاشرے کے تئیں اساتذہ کے تعاون کی ستائش کی، ڈاکٹر رادھا کرشنن کو خراجِ عقیدت پیش کیا

2026-09-06
قومی خبریں

بچوں کی شادی کی ممانعت کی مہم پر لگی اقوام متحدہ کی مہر، 27 نومبر بچوں کی شادی کے خلاف بین الاقوامی دن قرار

2026-09-06
Next Post
’ہندوستانیوں کا خون بہانے والے محفوظ نہیں ‘

وزیر اعظم مودی کا اصلاحات سے قبل گذر بسر میں آسانی کے عزم کا اعادہ

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.