بدھ, جولائی 22, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

میر واعظ عمر فاروق ’ایکس‘ پر اب حریت کے چیئرمین نہیں رہے

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-12-27
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری, مقامی خبریں
A A
میر واعظ نے ریزرویشن پالیسی کے خلاف احتجاج کی حمایت کی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

 ریاستی درجے کی بحالی‘این سی کادہلی میں احتجاج

جموں خطے میں بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کی تباہ کاریاں جاری

سرینگر/۲۶ دسمبر
میر واعظ کشمیر میر واعظ عمر فاروق نے اپنے تصدیق شدہ ’ایکس‘ پروفائل سے ’چیئرمین آل پارٹیز حریت کانفرنس‘کی شناخت ہٹادی ہے ۔
میر واعظ، جو وادی کے مقتدر عالم دین ہیں، کے تصدیق شدہ ’ایکس‘ہینڈل پر دو لاکھ سے زیادہ فالورز ہیں۔ ترمیم کے بعد ان کے بائیو میں اب ان کے نام اور مقام کی بنیادی تفصیل درج ہے ۔
میر واعظ کا الزام ہے کہ انہیں حکام کی جانب سے حریت چیئرمین کی حیثیت سے اپنے ایکس ہینڈل میں تبدیلی کرنے کیلئے زور دیا جارہا تھا۔
عمرفاروق نے جمعہ کی صبح ’ایکس‘پر اپنے ایک وضاحتی پوسٹ میں کہا’’کچھ عرصے سے مجھے حکام کی جانب سے زور دیا جا رہا تھا کہ میں اپنے ایکس (سابقہ ٹویٹر) پر حریت چیئرمین کی شناخت ہٹادوں کیونکہ حریت کانفرنس کے تمام حلقوں بشمول عوامی ایکسن کمیٹی (اے اے سی) جس میں میں قیادت کر رہا ہوں، پر یو اے پی اے کے تحت پابندی عائد کی گئی ہے جس کے باعث حریت ایک ممنوعہ تنظیم بن گئی ہے ، بصورت دیگر میرا ہینڈل بند کیا جائے گا‘‘۔
ان کا پوسٹ میں مزید کہنا تھا’’ایسے وقت میں جب عوامی جگہ اور اظہار خیال کے ذرائع محدود کر دئے گئے ہیں، یہ پلیٹ فارم ان چند ذرائع میں سے ایک ہے جس کے ذریعے میں اپنے لوگوں تک پہنچ سکتا ہوں اور اپنے مسائل اور خیالات ان تک اور بیرونی دنیا تک پہنچا سکتا ہوں، ایسے حالات میں میرے پاس ایک مشکل انتخاب (ہوبسنز چوائس) کے سوا کوئی دوسرا چارہ نہیں تھا‘‘۔
واضح رہے کہ میر واعظ کی سربراہی والی حریت کانفرنس سال ۲۰۱۹میں دفعہ۳۷۰کی تنسیخ کے بعد عملی طور پر غیر فعال رہی ہے ۔ بعد ازاں اس کی بیشترجزو تنظیوں پر مرکزی حکومت نے پابندی عائد کر دی جن میں میری واعظ کی قیادت والی عوامی ایکشن کمیٹی بھی شامل ہے ۔
گذشتہ۶برسوں کے دوران اس اتحاد کی جانب سے شاذ و نادر ہی سیاسی بیانات جاری کئے گئے ۔ میر واعظ عمر فاروق سال۱۹۹۳میں قائم ہونے والی حریت کانفرنس کے بانی چیئرمین تھے ۔ایجنسیز

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

بارہمولہ میں جہلم سے ملنے والا قدیم مجسمہ محکمہ آثارِ قدیمہ کے سپرد

Next Post

محبوبہ کا وزیرِ اعلیٰ سے مختلف ریاستوں میں وزارتی ٹیم بھیجنے کا مطالبہ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

 ریاستی درجے کی بحالی‘این سی کادہلی میں احتجاج
اہم ترین

 ریاستی درجے کی بحالی‘این سی کادہلی میں احتجاج

2026-07-21
جموں خطے میں بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کی تباہ کاریاں جاری
اہم ترین

جموں خطے میں بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کی تباہ کاریاں جاری

2026-07-21
 بارش سے سرینگر کے کئی علاقے زیرِ آب‘ نکا س آب کا ناقص نظام پھر بے نقاب
اہم ترین

 بارش سے سرینگر کے کئی علاقے زیرِ آب‘ نکا س آب کا ناقص نظام پھر بے نقاب

2026-07-21
جموں کشمیر میں منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کارروائی
اہم ترین

جموں کشمیر میں منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کارروائی

2026-07-21
 دہلی میں ریاستی درجے کی بحالی کا این سی احتجاج سی جے پی مظاہرے کی نذر
اہم ترین

 دہلی میں ریاستی درجے کی بحالی کا این سی احتجاج سی جے پی مظاہرے کی نذر

2026-07-21
 موجودہ شکل میں سندھ   طاس معاہدہ دوبارہ نافذ   نہیں ہوگا:حکومتی ذرائع
اہم ترین

 موجودہ شکل میں سندھ  طاس معاہدہ دوبارہ نافذ  نہیں ہوگا:حکومتی ذرائع

2026-07-21
چنار بک فیسٹیول میں شبھانشو شکلا  نے خلائی سفر کے دلچسپ قصے سنائے
اہم ترین

چنار بک فیسٹیول میں شبھانشو شکلا نے خلائی سفر کے دلچسپ قصے سنائے

2026-07-21
سے ۵۱اگست تک جموں صوبے میں شدید بارشوں کا امکان خراب موسم کے باعث پونچھ میں دوسرے روز بھی اسکول بند رہے
اہم ترین

 شدید بارش، آندھی اور بجلی گرنے کے خدشات کے باعث بجلی کے کھمبوں، تاروں اور  ٹرانسفارمروںسے دور رہنے کی اپیل 

2026-07-21
Next Post
جی ایس ٹی میں مجوزہ اضافے سے کشمیری شال کی دستکاری ختم ہو جائیگی: محبوبہ مفتی

محبوبہ کا وزیرِ اعلیٰ سے مختلف ریاستوں میں وزارتی ٹیم بھیجنے کا مطالبہ

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.