اتوار, ستمبر 6, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

ڈاکٹر خاتون کا حجاب کھینچنے کے معاملے پر نریندر مودی کیوں خاموش ہیں: کانگریس

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-12-23
in قومی خبریں
A A
ڈیزل، پٹرول، گیس کا مسئلہ پارلیمنٹ میں نہیں اٹھانے دیتی حکومت: کانگریس
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

اساتذہ بچوں کے رویے، اسکرین ٹائم اور نشے کی عادت پر بھی توجہ دیں: مودی

خواتین کو بااختیاربنانے ، طلباء کے معاملے پر دکھاوے کی سیاست کرتے ہیں کانگریس اور انڈیا اتحاد: بی جے پی

نئی دہلی، 22 دسمبر (یو این آئی) کانگریس نے کہا ہے کہ پٹنہ میں ایک ڈاکٹر کو تقرری نامہ دیتے ہوئے وزیر اعلیٰ نتیش کمار کی جانب سے اس کا حجاب کھینچنے کا واقعہ پوری دنیا میں بحث کا موضوع بن چکا ہے ، لیکن بڑی حیرت کی بات ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی اس پر خاموش ہیں۔
کانگریس کے کمیونی کیشن ڈپارٹمنٹ کے سربراہ پون کھیڑا نے پیر کے روز سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پوسٹ میں کہا کہ جو لوگ ”بیٹی بچاؤ، بیٹی پڑھاؤ” کا نعرہ دیتے ہیں، وہ خود پڑھی لکھی بیٹی کا حجاب کھینچتے ہیں، تو انہیں یہ بھی بتانا چاہیے کہ جب بیٹی تعلیم حاصل کر کے باہر نکلے تو اسے کون سے کپڑے پہننے چاہئیں۔ وزیر اعظم مودی کو اس پر خاموش رہنے کی بجائے یہ بتانا چاہیے کہ بیٹیاں کس لباس کے ساتھ گھر سے باہر نکلیں۔
انہوں نے کہا کہ ”اگر بیٹیاں چھوٹے کپڑے پہنیں تو مسئلہ، حجاب پہنیں تو بھی مسئلہ، لیکن اصل مسئلہ بیٹیاں نہیں، مسئلہ خود آپ ہیں۔ ‘بیٹی بچاؤ، بیٹی پڑھاؤ’ نعرہ اچھا ہے ، لیکن جب بیٹی تعلیم حاصل کر کے باہر نکلے تو وہ کون سے کپڑے پہنے ، یہ سوال انتہائی سنگین ہو چکا ہے ۔ اگر تنگ کپڑے پہننے پر بھی قصور اسی کا ٹھہرایا جاتا ہے تو اب حجاب پہننے پر بھی الزام اسی پر لگایا جا رہا ہے ۔ نتیش کمار ریاست کے وزیر اعلیٰ ہیں اور انہوں نے ڈاکٹر نصرت پروین کے حجاب کو بار بار کھینچنے کی کوشش کی۔ یہ منظر دیکھ کر کتنے والدین میں اپنی بیٹیوں کو تعلیم کے لیے بھیجنے کی ہمت ہوگی۔”
انہوں نے کہا کہ اس فعل پر ریاست کے وزیر اعلیٰ کو سزا دینے کی بجائے بی جے پی رہنما تالیاں بجاتے اور عجیب و غریب تبصرے کرتے نظر آتے ہیں۔ پورے ماحول کو ہندو-مسلم مسئلہ بنا کر اصل مسئلے سے توجہ ہٹا دی گئی ہے ۔ اصل مسئلہ بہوؤں، بیٹیوں اور بہنوں کی عزت و سلامتی کا ہے ، ملک کی خواتین کے تحفظ کا ہے اور یہ سوال کہ خواتین گھر سے باہر جائیں یا نہ جائیں اور اگر جائیں تو لباس کے انتخاب کا حق آخر کس کے پاس ہونا چاہیے ۔
کانگریس ترجمان مسٹر پون کھیڑا نے کہا کہ آج پوری دنیا میں ہماری سیاست کے معیار پر تنقید ہو رہی ہے ۔ سوال یہ ہے کہ اس معاملے پر وزیر اعظم نریندر مودی خاموش کیوں ہیں۔ وزیر اعظم کو بتانا چاہیے کہ لڑکیاں گھر سے باہر نکلتے وقت کون سا لباس پہنیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ٹرمپ نے مختلف ممالک میں تعینات 30 سفارتکاروں کو عہدے سے ہٹا دیا

Next Post

منریگا کا خاتمہ سب کی اخلاقی ناکامی ہے : سونیا گاندھی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’آرٹیکل۳۷۰ کی منسوخی ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی کی شہادت کو سب سے بہترین خراجِ عقیدت‘
قومی خبریں

اساتذہ بچوں کے رویے، اسکرین ٹائم اور نشے کی عادت پر بھی توجہ دیں: مودی

2026-09-06
گلا نائب صدر کون ہوگا ؟ بی جے پی کے ممکنہ امیدواروں میں کون کون ہو سکتے ہیں دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر وی کے سکسینہ اور بہار کے گورنر آریف محمد خان کے علاوہ جموںکشمیر کے ایل جی منوج سنہا کا بھی نام لیاجارہاہے
قومی خبریں

خواتین کو بااختیاربنانے ، طلباء کے معاملے پر دکھاوے کی سیاست کرتے ہیں کانگریس اور انڈیا اتحاد: بی جے پی

2026-09-06
اڈانی ڈیفنس نے اے کے-203 رائفلوں کے گولہ بارود کی فراہمی کے لیے پانچ سالہ معاہدہ کیا
قومی خبریں

اڈانی ڈیفنس نے اے کے-203 رائفلوں کے گولہ بارود کی فراہمی کے لیے پانچ سالہ معاہدہ کیا

2026-09-06
دہلی میں بھاری بارش کے باعث ریڈ الرٹ، آئی جی آئی ہوائی اڈے پر 9 پروازیں ڈائیورٹ کی گئیں
قومی خبریں

دہلی میں بھاری بارش کے باعث ریڈ الرٹ، آئی جی آئی ہوائی اڈے پر 9 پروازیں ڈائیورٹ کی گئیں

2026-09-06
قومی خبریں

کھرگے اور راہل نے یومِ اساتذہ پر اساتذہ کو مبارکباد پیش کی

2026-09-06
قومی خبریں

بی ایل ٹی ایم 2026 میں سری لنکا نے اپنی ایم آئی سی ای سیاحتی صلاحیتوں کا کیا مظاہرہ

2026-09-06
قومی خبریں

یومِ اساتذہ پر مودی نے معاشرے کے تئیں اساتذہ کے تعاون کی ستائش کی، ڈاکٹر رادھا کرشنن کو خراجِ عقیدت پیش کیا

2026-09-06
قومی خبریں

بچوں کی شادی کی ممانعت کی مہم پر لگی اقوام متحدہ کی مہر، 27 نومبر بچوں کی شادی کے خلاف بین الاقوامی دن قرار

2026-09-06
Next Post
فیس بک کی ’نفرت کی مہم‘ پر سونیا گاندھی نے اعتراض ظاہر کیا

منریگا کا خاتمہ سب کی اخلاقی ناکامی ہے : سونیا گاندھی

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.