بدھ, مئی 14, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

ہندوستان نے پہلا ٹی ٹوئنٹی 50 رنوں سے جیتا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-07-09
in کھیل
A A
ہندوستان محدود اوورزکی سیریز کے لیے جولائی میں ویسٹ انڈیز اور امریکہ کا دورہ کرے گا
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

مودی کو کرنل صوفیہ پر تبصرہ کرنے والے ایم پی وزیر کو برطرف کرنا چاہئے: کھڑگے

بی سی بی نے شان ٹیٹ کو فاسٹ باؤلنگ کوچ مقرر کیا

ساؤتھمپٹن// ہاردک پانڈیا (51 رن، 4 وکٹ) کی آل راؤنڈ کارکردگی کی بدولت ہندوستان نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں انگلینڈ کو 50 رنوں سے شکست دے دی۔
جمعرات کو ساؤتھمپٹن ​​میں کھیلے گئے میچ میں ہندوستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے انگلینڈ کے سامنے 199 رنوں کا ہدف رکھاتھا جس کے جواب میں انگلینڈ کی ٹیم صرف 148 رن پرہی آل آؤٹ ہو گئی۔
199 رنوں کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے انگلینڈ نے اپنے پہلے چار وکٹ صرف 33 رنز پر گنوا دیں۔ اوپنر جوس بٹلر کو پہلی ہی گیند پر بھونیشور کمار نے بولڈ کر دیا جس کے کچھ دیر بعد ہی پانڈیا نے ڈیوڈ ملان (21) اور لیام لیونگسٹون (0) کو پویلین لوٹایا۔
ہاردک نے جیسن رائے کا وکٹ بھی لیا جو 16 گیندوں میں صرف چار رن بنا سکے۔
اس کے بعد ہیری بروک اور معین علی نے انگلینڈ کو میچ میں واپس لانے کی کوشش میں پانچویں وکٹ کے لیے 61 رن جوڑے۔ یزویندر چہل کی گیند پر آوٹ ہونے سے پہلے بروک نے 23 گیندوں میں دوچوکوں اور ایک چھکا کی مدد سے 28 رن بنائے، جبکہ معین علی نے 20 گیندوں پر چارچوکوں اورایک چھکا کی مدد سے 36 رنوں کی اننگ کھیلی۔
اس کے علاوہ کرس جارڈن نے 26 (17) کی اننگ میں دو چوکے اور ایک چھکا لگایا۔
ان کے علاوہ کوئی بھی بلے باز نمایاں کردار ادا نہ کرسکا اور انگلینڈ کی ٹیم وقفے وقفے سے وکٹیں گنواتے ہوئے 148 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔
پانڈیا نے ہندوستان کے لیے 33 رن دے کرچار وکٹ لئے، جب کہ ٹی ٹوئنٹی میں ڈیبیو کرتے ہوئے ارشدیپ سنگھ (18/2) اور چہل (32/2) کو بھی دو دو وکٹ حاصل ہوئے۔
اس سے قبل آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا (51) کی عمدہ نصف سنچری اور سوریہ کمار یادو (39)، دیپک ہڈا (33) اور کپتان روہت شرما (24) کی تیز اننگز سے ہندوستان نے آٹھ وکٹوں کے نقصان پر198 رنوں کو مضبوط اسکور بنایاتھا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ہاردک نے یوراج کا کارنامہ دہرایا

Next Post

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں 48 ویں دن بھی مستحکم

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

بی جے پی حکومت کی انارکی کا متحد ہوکر منہ توڑ جواب دیں گے:کھڑگے
کھیل

مودی کو کرنل صوفیہ پر تبصرہ کرنے والے ایم پی وزیر کو برطرف کرنا چاہئے: کھڑگے

2025-05-14
بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے ڈونالڈ کے معاہدے میں توسیع کی
کھیل

بی سی بی نے شان ٹیٹ کو فاسٹ باؤلنگ کوچ مقرر کیا

2025-05-14
2022 ویمنز ورلڈ کپ فائنل کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان
کھیل

آئی سی سی خاتون ایک روزہ بلے بازی رینکنگ میں اسمرتی مندھانا نے دوسری پوزیشن حاصل کی

2025-05-14
کوہلی کی سنچری، ہندوستان 352 رن سے آگے
کھیل

کوہلی کا نام ہندوستانی کرکٹ کی تاریخ میں لکھا جائے گا: ریونت

2025-05-14
کرکٹ آسٹریلیا نے سرکاری فنڈنگ کا خیرمقدم کیا
کھیل

آسٹریلیا نے جنوبی افریقہ کے خلاف ڈبلیو ٹی سی فائنل کے لیے ٹیم کا اعلان کیا

2025-05-14
بمراہ اور رانا کو آئی پی ایل کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر جرمانہ
کھیل

جسپریت بمراہ دورہ انگلینڈ سے قبل ہندوستانی ٹیسٹ کپتانی کی دوڑ سے باہر ہو گئے: رپورٹ

2025-05-13
وراٹ کوہلی پر ہوں گی سب کی نظریں
کھیل

وراٹ کوہلی کا ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

2025-05-13
کوہلی کی سنچری، ہندوستان 352 رن سے آگے
کھیل

وراٹ کوہلی کی ٹیسٹ کرکٹ سے سبکدوشی کے پیچھے موجود ہیں 3 بڑی وجوہات

2025-05-13
Next Post
پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مستحکم، خام تیل 113 ڈالر فی بیرل سے تجاوز

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں 48 ویں دن بھی مستحکم

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.