اتوار, ستمبر 6, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

وزیر اعظم مودی نے آسام تحریک کے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-12-11
in قومی خبریں
A A
ھارت اور چین کا مل کر کام کرنا ضروری‘
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

اساتذہ بچوں کے رویے، اسکرین ٹائم اور نشے کی عادت پر بھی توجہ دیں: مودی

خواتین کو بااختیاربنانے ، طلباء کے معاملے پر دکھاوے کی سیاست کرتے ہیں کانگریس اور انڈیا اتحاد: بی جے پی

نئی دہلی، 10 دسمبر (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کے روز یوم شہداء کے موقع پر آسام تحریک کے شہیدوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور آسام کی ثقافت کو مضبوط کرنے اور ریاست کی ہمہ جہت ترقی کو یقینی بنانے کے بنیادی مقاصد کی تکمیل کے لیے مرکزی حکومت کے عزم کو دہرایا۔
وزیر اعظم مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پرچھ سال طویل تحریک میں حصہ لینے والے تمام لوگوں کی بہادری کو یاد کیا۔ انہوں نے کہا کہ ” آج یوم شہداء پر ہم اُن تمام لوگوں کی بہادری کو یاد کرتے ہیں جو آسام تحریک کا حصہ تھے ۔ اس تحریک کا ہماری تاریخ میں ہمیشہ ایک خاص مقام رہے گا۔ ہم آسام تحریک میں حصہ لینے والوں کے خوابوں، خاص طور پر آسامی ثقافت کو مضبوط کرنے اور ریاست کی ہمہ جہت ترقی کے خوابوں کو پورا کرنے کے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔”
قابلِ ذکر ہے کہ یومِ شہداء آسام میں ہر سال 10 دسمبر کو اُن شہداء کی یاد میں منایا جاتا ہے ، جنہوں نے آسام تحریک کے دوران اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا تھا۔ یہ تاریخ کھرگیشور تعلقدار کی شہادت کی یاد دلاتی ہے ، جنہیں 1979 میں اس تحریک کا پہلا شہید مانا جاتا ہے ۔
تحریک آسام 1979 سے 1985 تک جاری رہی۔ یہ ایک بڑی سماجی و سیاسی تحریک تھی جس کی قیادت بنیادی طور پر آل آسام اسٹوڈنٹس یونین (اے اے ایس یو) اور آل آسام گنا سنگرام پریشد (اے اے جی ایس پی) نے سنبھالی تھی۔ تحریک کا بنیادی مطالبہ ریاست میں بسے ہوئے غیر قانونی غیر ملکیوں، خاص طور پر بنگلہ دیش سے آئے لوگوں کی شناخت، انہیں ووٹ کے حق سے محروم کرنا اور انہیں ملک سے باہر نکالنا تھا۔
یہ تحریک آسام کے مقامی لوگوں کے سیاسی حقوق، ثقافتی شناخت، زبان اور زمین کے حقوق کے تحفظ سے متعلق گہری تشویشات کے باعث شروع ہوئی تھی۔ یہ تحریک 1985 میں آسام معاہدے پر دستخط کے بعد ختم ہوئی، جس میں غیر ملکیوں کی شناخت کے لئے ایک طے شدہ تاریخ مقرر کی گئی اور آسام کے مقامی لوگوں کے ثقافتی اور معاشی مفادات کے تحفظ کے لیے متعدد دفعات شامل تھیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

چیف جسٹس کو انتخابی کمیشن کی سلیکشن کمیٹی سے ہٹانے کی وجہ بتائی جائے : راہل گاندھی

Next Post

انڈیگو بحران :’جموں ایئرپورٹ پر کوئی خاص اثر نہیں پڑا‘  

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’آرٹیکل۳۷۰ کی منسوخی ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی کی شہادت کو سب سے بہترین خراجِ عقیدت‘
قومی خبریں

اساتذہ بچوں کے رویے، اسکرین ٹائم اور نشے کی عادت پر بھی توجہ دیں: مودی

2026-09-06
گلا نائب صدر کون ہوگا ؟ بی جے پی کے ممکنہ امیدواروں میں کون کون ہو سکتے ہیں دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر وی کے سکسینہ اور بہار کے گورنر آریف محمد خان کے علاوہ جموںکشمیر کے ایل جی منوج سنہا کا بھی نام لیاجارہاہے
قومی خبریں

خواتین کو بااختیاربنانے ، طلباء کے معاملے پر دکھاوے کی سیاست کرتے ہیں کانگریس اور انڈیا اتحاد: بی جے پی

2026-09-06
اڈانی ڈیفنس نے اے کے-203 رائفلوں کے گولہ بارود کی فراہمی کے لیے پانچ سالہ معاہدہ کیا
قومی خبریں

اڈانی ڈیفنس نے اے کے-203 رائفلوں کے گولہ بارود کی فراہمی کے لیے پانچ سالہ معاہدہ کیا

2026-09-06
دہلی میں بھاری بارش کے باعث ریڈ الرٹ، آئی جی آئی ہوائی اڈے پر 9 پروازیں ڈائیورٹ کی گئیں
قومی خبریں

دہلی میں بھاری بارش کے باعث ریڈ الرٹ، آئی جی آئی ہوائی اڈے پر 9 پروازیں ڈائیورٹ کی گئیں

2026-09-06
قومی خبریں

کھرگے اور راہل نے یومِ اساتذہ پر اساتذہ کو مبارکباد پیش کی

2026-09-06
قومی خبریں

بی ایل ٹی ایم 2026 میں سری لنکا نے اپنی ایم آئی سی ای سیاحتی صلاحیتوں کا کیا مظاہرہ

2026-09-06
قومی خبریں

یومِ اساتذہ پر مودی نے معاشرے کے تئیں اساتذہ کے تعاون کی ستائش کی، ڈاکٹر رادھا کرشنن کو خراجِ عقیدت پیش کیا

2026-09-06
قومی خبریں

بچوں کی شادی کی ممانعت کی مہم پر لگی اقوام متحدہ کی مہر، 27 نومبر بچوں کی شادی کے خلاف بین الاقوامی دن قرار

2026-09-06
Next Post
انڈیگو بحران :’جموں ایئرپورٹ پر کوئی خاص اثر نہیں پڑا‘  

انڈیگو بحران :’جموں ایئرپورٹ پر کوئی خاص اثر نہیں پڑا‘  

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.