اتوار, ستمبر 6, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

آئی جی کشمیر کا شوپیاں دورہ سیکورٹی منظر نامے کا لیا جائزہ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-12-10
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری, مقامی خبریں
A A
یوم آزادی کی تقریبات :’تمام اضلاع میں سیکورٹی انتظامات مکمل
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

کشمیر میں رواں موسم کی پہلی برف باری

 گاندربل ریپورہ:وسطی شمیر کا وہ گاؤں جہاں انگور نئی آمدنی اور فصل بن گئے

انسپکٹر جنرل آف پولیس کشمیر رینج‘ وی کے بردی نے منگل کے روز ضلع شوپیاں کا تفصیلی دورہ کیا، جہاں انہوں نے مجموعی سکیورٹی صورتحال، جرائم کے رجحانات اور پولیس کی آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا۔
دورے کے دوران آئی جی پی نے ضلع کی جرائم مخالف کارروائیوں، قانون و نظم کی صورتحال، اسپیشل آپریشنز گروپ کی کارکردگی اور پولیس اہلکاروں کے جاری تربیتی پروگراموں کا باریک بینی سے معائنہ کیا۔
آئی جی پی کشمیر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات میں فوری اور مؤثر آپریشنل ردعمل امن و امان کی بحالی کے لیے ناگزیر ہے ۔ انہوں نے افسروں کو ہدایت دی کہ کسی بھی مشتبہ سرگرمی پر بروقت کارروائی کو یقینی بنائیں تاکہ دشمن عناصر اپنے عزائم میں کامیاب نہ ہو سکیں۔
جرائم کے رجحانات کے حوالے سے آئی جی پی نے غیر قانونی اور مخالفانہ سرگرمیوں پر سخت نگرانی رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے متعلقہ یونٹس کو سوشل میڈیا کے غلط استعمال کے خلاف مؤثر کارروائی کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ افواہیں پھیلانے اور تشدد پر اکسانے کی کوششوں کو ہر سطح پر ناکام بنایا جائے ۔
بردی نے منشیات کے بڑھتے ہوئے خطرے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ضلع پولیس کو’زیرو ٹالرنس‘پالیسی اپنانے کی ہدایت دی۔ آئی جی پی نے کہا کہ منشیات فروشوں کے خلاف سخت کارروائیاں جاری رکھی جائیں اور نوجوانوں کو اس لعنت سے محفوظ رکھنے کے لیے سخت اقدامات بروئے کار لائے جائیں۔ انہوں نے منشیات کے نیٹ ورک کے خاتمے کے لیے انٹیلی جنس اور نگرانی کے نظام کو مزید مضبوط بنانے پر بھی زور دیا۔
میٹنگ کے اختتام پر آئی جی پی کشمیر نے ضلع پولیس کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے ہدایت دی کہ پیشہ ورانہ مہارت، عوامی خدمت اور سیکیورٹی کو اولین ترجیح بنایا جائے اور زمینی سطح پر ہمہ وقت مستعد رہ کر امن و استحکام کو یقینی بنایا جائے ۔
ڈی پی او شوپیاں میں منعقدہ جائزہ میٹنگ میں ڈی آئی جی ساؤتھ کشمیر رینج جاوید اقبال متو، ایس ایس پی شوپیاں مشتاق احمد چودھری ، ایڈیشنل ایس پی، ڈی ایس پیز، ایس ڈی پی او زینہ پورہ، ضلع کے تمام ایس ایچ اوز اور دیگر افسران نے شرکت کی۔
اس موقع پر ایس ایس پی شوپیاں نے ضلع میں گزشتہ ہفتوں کے دوران ہونے والی کارروائیوں، چیلنجز اور سکیورٹی اقدامات پر ایک جامع پریزنٹیشن پیش کی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ٹرانسپورٹروں کا۱۵ دسمبر کو ہڑتال کا اعلان

Next Post

پن بجلی پروجیکٹ ڈیولپر معاہدوں کی خلاف ورزی کر رہے ہیں، مقامی افراد کو روزگار نہیں دے رہے:کچلو

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

بالائی علاقوں میں برفباری‘سونمرگ لداخ شاہراہ عارضی طور بن
اہم ترین

کشمیر میں رواں موسم کی پہلی برف باری

2026-09-06
 گاندربل ریپورہ:وسطی شمیر کا وہ گاؤں جہاں انگور نئی آمدنی اور فصل بن گئے
اہم ترین

 گاندربل ریپورہ:وسطی شمیر کا وہ گاؤں جہاں انگور نئی آمدنی اور فصل بن گئے

2026-09-06
جموں کشمیر کو بجٹ میں خصوصی پیکیج ملنا چاہئے:چودھری
اہم ترین

’ ریاستی حیثیت کی بحالی کاوعدہ پورا ہونے کی امید ہے‘

2026-09-06
مرکز سے مذاکرات سے قبل ایل اے بی تحریک شروع کرنے کی وارننگ
اہم ترین

مرکز سے مذاکرات سے قبل ایل اے بی تحریک شروع کرنے کی وارننگ

2026-09-06
’چند افراد نے پوری کشمیری قوم کو بدنام کیا ‘
اہم ترین

تعلیمی وزیر ٹی ای ٹی معاملے پر اسمبلی میں قرارداد پیش کریں گی

2026-09-06
کشمیر میں دوبارہ نمودار ہونے والے جنگلی سوروں کی اصل کا سراغ لگانے کے لیے جینیاتی مطالعہ شروع
اہم ترین

کشمیر میں دوبارہ نمودار ہونے والے جنگلی سوروں کی اصل کا سراغ لگانے کے لیے جینیاتی مطالعہ شروع

2026-09-06
’فہد شاہ کے نیوز پورٹل پر اچھی حکمرانی
اہم ترین

  کٹھوعہ میں منشیات فروش کو جیل بھیج دیا گیا

2026-09-06
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی
اہم ترین

کشتواڑ میں آئل ٹینکر حادثے کا شکار، دو افراد ہلاک

2026-09-06
Next Post
کوار پن بجلی پروجیکٹ کیلئے سرمایہ کاری منظور

پن بجلی پروجیکٹ ڈیولپر معاہدوں کی خلاف ورزی کر رہے ہیں، مقامی افراد کو روزگار نہیں دے رہے:کچلو

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.