جمعہ, جون 5, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home سچ تو یہ ہے

’ضبط اور تحمل‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-12-09
in سچ تو یہ ہے
A A
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

اتفاق اور نہ اتحاد!

 گرما میں بھی….!

نہیں صاحب ہم میں اتنی ہمت نہیں ہے… جرأت بھی نہیں۔اور یہ بھی سچ ہے کہ ہم گستاخ بھی نہیں ہیں… گستاخی نہیں کر سکتے ہیں… اس لئے ہم خاموش رہنا چاہتے تھے لیکن ہم سے خاموش رہا نہیں جا رہے ہے… بالکل بھی نہیں رہا جا رہا ہے… وہ کیا ہے کہ کل اپنے وزیر دفاع‘راج ناتھ سنگھ جی کاکہنا ہے کہ… کہ آپریشن سندور کے ودران مسلح افواج بہت کچھ کر سکتی تھیں… بہت کچھ ‘ لیکن انہوں نے نہیں کیا اور … اور اس لئے نہیںکیا کیونکہ ہم نے ضبط و تحمل سے کام لیا اور… اور مزید کچھ نہ کرنے کا فیصلہ کیا …اب صاحب چھوٹا منہ بڑی بات تو ہم نہیں کر سکتے ہیں… لیکن… لیکن جناب یہ بھی کیا بات ہو ئی … یقینا یہ کوئی بات نہیں ہو ئی … روکنا نہیں تھا … مسلح افواج کو بالکل بھی نہیں روکنا تھا اور… اور انہیں کر گزرنے دینا تھا جو ضروری تھا یا جو وہ کر گزرنا چاہتی تھیں… کہ… کہ روز روز ہم وہ سب کچھ کیوں سہ لیں جو ہمارا ہمسایہ ملک ہم سے کرنا چاہتا ہے یا کرتا آیا ہے… موقع ملا تھا … ایک اچھا موقع ملا تھا اسے سبق سکھانے کا ‘ اسے اس کی اوقات دکھانے کا موقع ملا تھا… اور اس موقعے کا فائدہ اٹھانا بھی چاہئے تھا … اور… اور اس لئے چاہئے تھا تاکہ ہمسایہ ملک دوبارہ سر نہ اٹھائے… ہمارے ملک کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے کی جرأت نہ کرے … موقع یقینا ملاتھا… ایسا موقع جو باربار میسر نہیں آتا ہے… جو بار بار ہاتھ نہیں آتا… ایسا موقع صدیوں نہ سہی لیکن کئی دہائیوں بعد ہاتھ آتا ہے…اب ہمیں تو یاد نہیں لیکن راج ناتھ جی اور ان کے ساتھی ہی ہمیں یاد دلاتے ہیں… یہ یاد دلاتے ہیں کہ … کہ نہرو جی کو بھی موقع ملا تھا… اچھا موقع ملا تھا ‘ لیکن انہوں نے اس موقع سے فائدہ نہیں اٹھایا اور انہوں نے بھی ضبط و تحمل سے کام لیا…یہ کئی دہائیوں پہلے کی بات ہے اور کئی دہائیوں کی بعد کی بات بھی کچھ مختلف نہیں ہے… بالکل بھی نہیں ہے کہ… کہ اب کی بار بھی موقع ملا تھا… اچھا خاصا موقع ملا تھا … لیکن… لیکن اب کی بار بھی اسی ضبط و تحمل سے کام لیا گیا جس ضبط و تحمل سے کام لینے پر راج ناتھ جی اور ان کے ساتھ اکثر نہرو جی کی شکایت کرتے رہتے ہیں… اور ہاں ان سے خفا خفا بھی رہتے ہیں… ہے نا؟

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

اپوزیشن کی غیر فعالیتـ:

Next Post

نہرو نے وندے ماترم کے ٹکڑے کئے‘

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

اتفاق اور نہ اتحاد!

2026-06-04
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

 گرما میں بھی….!

2026-06-03
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

دُکھتی رگ پر ہاتھ

2026-06-02
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

اونٹ رے اونٹ تیری….

2026-05-31
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

 …. ایک اور بات !

2026-05-30
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

عید قربان

2026-05-27
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

حج کا بلاوا؟

2026-05-26
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

وزیر اعلیٰ لاپتہ :ہاں تو؟

2026-05-24
Next Post
نہرو نے وندے ماترم کے ٹکڑے کئے‘

نہرو نے وندے ماترم کے ٹکڑے کئے‘

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.