بدھ, جولائی 22, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

امریکہ کو ہمارا اعتماد بحال کرنے کیلیے سفارتکاری کا دوبارہ آغاز کرنا پڑے گا: ایران

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-12-03
in عالمی خبریں
A A
اسرائیل ہماری دفاعی صلاحیتوں سے متعلق ایک خیالی خطرہ گھڑ رہا ہے : ایران
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ہم نے اردن میں امریکی طیاروں کو نشانہ بنایا:آئی آر جی سی

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اور اہلیہ اوشا وینس کے ہاں چوتھے بچے کی پیدائش

تہران، 2 دسمبر (یو این آئی) ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ امریکہ کو ہمارا اعتماد بحال کرنے کے لیے سفارتکاری کا دوبارہ سے آغاز کرنا ہوگا۔
جاپان کے وزیر خارجہ توشیمیتسو موتیگی نے ایرانی ہم منصب سید عباس عراقچی کے ساتھ ٹیلی فونک گفتگو کی، دونوں وزراء نے دوطرفہ تعاون، قونصلر امور اور انسانی مسائل کے موجودہ حالات کا جائزہ لیا اور روایتی اور دوستانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے مسلسل مشاورت کی اہمیت پر زور دیا۔
جاپان کے وزیر خارجہ نے گفتگو کے دوران ایران اور امریکہ کے درمیان جوہری مسئلے کے حل کے لیے مذاکرات کو جلد از جلد بحال کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔
جاپانی وزارت خارجہ کے مطابق، موتیگی نے ایران پر زور دیا کہ وہ فوری طور پر بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے ) کے ساتھ مکمل تعاون بحال کرے ، جبکہ عراقچی نے اس کے جواب میں ایران کا موقف واضح کیا۔
ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے کہا کہ امریکا کو سفارت کاری کی طرف واپسی کے لیے ایران کا اعتماد دوبارہ حاصل کرنا ہوگا، گفتگو کے آغاز میں عراقچی نے موتیگی کو دوبارہ وزارت خارجہ کا قلمدان ملنے پر مبارکباد پیش کی اور امید ظاہر کی کہ ان کی نئی مدت میں ایران اور جاپان کے درمیان تعمیری تعاون مؤثر انداز میں جاری رہے گا۔
موتیگی نے مغربی ایشیا میں امن و استحکام کو فروغ دینے میں جاپان کے تعمیری کردار کے عزم کا اعادہ کیا، علاقائی اور عالمی مسائل کے حل کے لیے سیاسی اقدامات کا خیرمقدم کیا اور ٹوکیو کی جانب سے سیاسی حل کی حمایت پر زور دیا۔
دوسری جانب عمانی براڈکاسٹر موسیٰ الفرعی کو دیے گئے انٹرویو میں عباس عراقچی نے کہا ہے کہ جون میں اسرائیل کے ساتھ 12 روزہ جنگ نے تہران کو اپنے بہت سے سیکیورٹی خلا کو دور کرنے کا موقع دیا۔
انہوں نے اسے اسرائیلی ریاست کی ایک بڑی غلط اندازہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگر یہ غلطی دہرائی گئی تو نتیجہ بھی بالکل ویسا ہی نکلے گا، یہ جنگ ہمارے لیے قیمتی تجربہ ثابت ہوئی کیونکہ اس نے ہماری کمزوریوں کو بے نقاب کیا اور ہم نے انہیں ختم کر دیا۔
ایرانی وزیر خارجہ نے کہا اسرائیل نے سوچا تھا کہ اگر یہ جنگ شروع ہوئی تو ایرانی قوم سڑکوں پر نکل کر حکومت اور نظام کے خلاف احتجاج کرے گی۔ لیکن ہوا بالکل اس کے برعکس۔ قوم سڑکوں پر نکلی تو حکومت اور ملک کی حمایت میں نکلی۔”

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

آسٹریلیائی کرکٹر گلین میکسویل کا آئی پی ایل نہ کھیلنے کا اعلان

Next Post

آر ایس ایف کا بانبوسا پر حملہ پسپا کر دیا ہے :سوڈانی فوج

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

اسرائیل ہماری دفاعی صلاحیتوں سے متعلق ایک خیالی خطرہ گھڑ رہا ہے : ایران
عالمی خبریں

ہم نے اردن میں امریکی طیاروں کو نشانہ بنایا:آئی آر جی سی

2026-07-21
ایران ایک ہی ہفتے تک رویہ بہتر رکھ کر معاہدے کی پاسداری کر سکا، جی ڈی وینس
عالمی خبریں

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اور اہلیہ اوشا وینس کے ہاں چوتھے بچے کی پیدائش

2026-07-21
جموں کشمیر کے ضلع کشتواڑ میں زلزلے کے ہلکے جھٹکے ، کوئی نقصان نہیں
عالمی خبریں

مغربی ایران میں 5.5 شدت کے زلزلے کے جھٹکے

2026-07-21
پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مستحکم، خام تیل 113 ڈالر فی بیرل سے تجاوز
عالمی خبریں

تیل کی قیمتیں ایک ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

2026-07-21
سعودی عرب سفارتی مذاکرات کی بحالی چاہتا ہے، ایران کا دعویٰ
عالمی خبریں

حالیہ امریکی حملوں میں 30 شہری شہید ہوئے: ایران

2026-07-16
امریکا اور برطانیہ کی جانب سے روس پر نئی پابندیاں نافذ
عالمی خبریں

ایران کے خلاف حملوں کا نیا مرحلہ مکمل کر لیا: امریکی فوج

2026-07-16
غزہ؛ اسرائیل کی بمباری میں تاریخی مسجد ’العمری الکبیر‘ شہید
عالمی خبریں

جنوبی لبنان، غزہ اور مغربی کنارے میں اسرائیلی کارروائیاں، ایک ہی خاندان کے 4 افراد شہید

2026-07-16
میزائل پروگرام کو محدود کرنے کا مطالبہ مذاکرات میں رکاوٹ‘
عالمی خبریں

امریکہ نے ایران پر فضائی حملوں کا دائرہ کار بڑھادیا

2026-07-14
Next Post
ہندوستانی فوج روس میں ووستوک 2022 مشق میں حصہ لے رہی ہے

آر ایس ایف کا بانبوسا پر حملہ پسپا کر دیا ہے :سوڈانی فوج

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.