بدھ, جولائی 22, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

دہلی دھماکہ کیس:کشمیر میں دس مقامات پر این آئی اے کے چھاپے

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-12-02
in اہم ترین, تازہ تریں
A A
این آئی اے کے جموںکشمیر اور پنجاب میں۱۴مقامات پر چھاپے
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

 ریاستی درجے کی بحالی‘این سی کادہلی میں احتجاج

جموں خطے میں بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کی تباہ کاریاں جاری

سرینگر/یکم دسمبر
دہلی کے تاریخی لال قلعہ کے نزدیک ۱۰نومبر کو ہوئے دھماکے کی تحقیقات کے سلسلے قومی تحقیقاتی ایجنسی(این آئی اے ) نے پیر کی صبح کشمیر میں تقریباً دس مقامات پر بیک وقت چھاپے مارے ۔
یہ چھاپے اس حساس کیس میں اب تک کی سب سے بڑی کارروائی قرار دی جا رہی ہے ، جس کا مقصد دھماکے کے پس منظر میں سرگرم مبینہ ’وائٹ کالر‘ماڈیول اور دیگر سہولت کاروں کے سائنسی و تکنیکی ثبوت جمع کرنا ہے ۔
ذرائع نے بتایا کہ این آئی اے کی مختلف ٹیموں نے آج صبح سویرے شوپیاں اور پلوامہ کے متعدد دیہات میں مخصوص رہائشی مقامات پر اچانک کارروائیاں شروع کیں۔ جن اہم افراد کے گھروں پر چھاپے مارے گئے ، ان میں مولوی عرفان احمد وگے ، ڈاکٹر عدیل، ڈاکٹر مزمل اور عامر رشید شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق جن علاقوں میں چھاپے جاری ہیں، ان میں شوپیاں کا نادیگام جبکہ پلوامہ کے کوئل، چاندگام، ملنگپورہ اور سانبورہ شامل ہیں۔ ان مقامات کو پہلے سے سیل کر کے مقامی پولیس و نیم فوجی دستوں کی اضافی نفری نے گھیرے میں لیا ہے تاکہ کارروائی کے دوران کوئی رکاوٹ یا مشتبہ نقل و حرکت کی کوشش نہ ہو۔
این آئی اے کی ٹیمیں چھاپوں کے دوران ڈیجیٹل آلات، دستاویزات، مواصلاتی ریکارڈ، مالی لین دین کی تفصیلات اور ایسی اشیاء کی تلاش میں مصروف ہیں جن کا تعلق دہلی دھماکہ کیس اور اس میں ملوث ممکنہ کشمیری روابط سے جوڑا جا سکتا ہو۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایجنسی اس بات کا سراغ لگانے کی کوشش کر رہی ہے کہ آیا دھماکے میں شامل گروہ کو مقامی سطح پر کسی اعلیٰ تعلیم یافتہ یا بااثر گروہ سے معاونت حاصل تھی یا نہیں۔ این آئی اے کو شبہ ہے کہ اس معاملے میں ایسے افراد بھی شامل ہو سکتے ہیں جو براہِ راست کارروائی میں شامل نہ تھے ، لیکن لاجسٹک، فنانشل یا تکنیکی سہولت فراہم کرتے رہے ۔
قابلِ ذکر ہے کہ۱۰نومبر کو لال قلعہ کے نزدیک ایک کار میں ہونے والے شدید دھماکے میں کم از کم۱۵؍افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے جبکہ متعدد زخمی ہوئے تھے ۔ دھماکے کی نوعیت اتنی شدید تھی کہ آس پاس کھڑی کئی گاڑیاں تباہ اور دوکانوں کی شیشے ٹوٹ گئے تھے ۔ واقعہ کے بعد مرکز نے اسے’ہائی پروفائل اور حساس معاملہ‘قرار دیتے ہوئے تحقیقات این آئی اے کے سپرد کی تھیں۔
ایجنسی اب تک چھ افراد کو گرفتار کر چکی ہے ، جن سے پوچھ گچھ میں اہم سراغ ملنے کا دعویٰ کیا جا رہا ہے ۔ ذرائع نے اشارہ دیا کہ آنے والے دنوں میں این آئی اے مزید کارروائیاں کر سکتی ہے اور اضافی گرفتاریاں بھی خارجِ امکان نہیں۔
این آئی اے نے تاحال سرکاری سطح پر کوئی تفصیلی بیان جاری نہیں کیا، تاہم اعلیٰ سکیورٹی حلقے اس کارروائی کو دہلی دھماکہ کیس کی تحقیقات میں ’اہم اور فیصلہ کن قدم‘قرار دے رہے ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

صاحب !غلطی آپ کی ہے

Next Post

ٹھٹھرتی سردیوں کا زور قدرے کم زوجیلا پاس پر ہلکی برف باری

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

 ریاستی درجے کی بحالی‘این سی کادہلی میں احتجاج
اہم ترین

 ریاستی درجے کی بحالی‘این سی کادہلی میں احتجاج

2026-07-21
جموں خطے میں بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کی تباہ کاریاں جاری
اہم ترین

جموں خطے میں بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کی تباہ کاریاں جاری

2026-07-21
 بارش سے سرینگر کے کئی علاقے زیرِ آب‘ نکا س آب کا ناقص نظام پھر بے نقاب
اہم ترین

 بارش سے سرینگر کے کئی علاقے زیرِ آب‘ نکا س آب کا ناقص نظام پھر بے نقاب

2026-07-21
جموں کشمیر میں منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کارروائی
اہم ترین

جموں کشمیر میں منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کارروائی

2026-07-21
 دہلی میں ریاستی درجے کی بحالی کا این سی احتجاج سی جے پی مظاہرے کی نذر
اہم ترین

 دہلی میں ریاستی درجے کی بحالی کا این سی احتجاج سی جے پی مظاہرے کی نذر

2026-07-21
 موجودہ شکل میں سندھ   طاس معاہدہ دوبارہ نافذ   نہیں ہوگا:حکومتی ذرائع
اہم ترین

 موجودہ شکل میں سندھ  طاس معاہدہ دوبارہ نافذ  نہیں ہوگا:حکومتی ذرائع

2026-07-21
چنار بک فیسٹیول میں شبھانشو شکلا  نے خلائی سفر کے دلچسپ قصے سنائے
اہم ترین

چنار بک فیسٹیول میں شبھانشو شکلا نے خلائی سفر کے دلچسپ قصے سنائے

2026-07-21
سے ۵۱اگست تک جموں صوبے میں شدید بارشوں کا امکان خراب موسم کے باعث پونچھ میں دوسرے روز بھی اسکول بند رہے
اہم ترین

 شدید بارش، آندھی اور بجلی گرنے کے خدشات کے باعث بجلی کے کھمبوں، تاروں اور  ٹرانسفارمروںسے دور رہنے کی اپیل 

2026-07-21
Next Post
وادی کے بالائی علاقوں بشمول گلمرگ میں سیزن کی پہلی برف باری

ٹھٹھرتی سردیوں کا زور قدرے کم زوجیلا پاس پر ہلکی برف باری

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.