جمعرات, جون 4, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

شدید سردی کے باعث معمول کی سرگرمیاں محدود لیکن قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہیں

بازاروں میں میں سبزیوں، پھلوں‘مرغی‘دودھ، دالیں، حتیٰ کہ ضروری گھریلو اشیاء تک کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان جاری

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-11-29
in تازہ تریں, ٹاپ سٹوری, کاروبار
A A
شدید سردی کے باعث معمول کی سرگرمیاں محدود لیکن قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہیں

inflation Normal activities are limited due to severe cold, but prices are skyrocketing

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

امت شاہ امر ناتھ یاترا انتظامات کا جائزہ لیںگے

شدید گرمی میں صرف پانی کافی نہیں، جسم کو الیکٹرولائٹس کی بھی ضرورت: ماہرین

سرینگر/۲۸نومبر
کشمیر اس وقت شدید سردی کی لپیٹ میں ہے اور درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے گرنے کے بعد روزمرہ زندگی بری طرح متاثر ہو کر رہ گئی ہے ۔ ایک طرف چلۂ کلان سے قبل ہی سردی کی شدید لہر نے لوگوں کو گھروں میں محصور کر دیا ہے ، تو دوسری طرف اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں غیر معمولی، بے قابو اور مسلسل اضافے نے عوام کو ذہنی و مالی پریشانیوں کے دہانے پر پہنچا دیا ہے ۔
مارکیٹ میں سبزیوں، پھلوں‘مرغی‘دودھ، دالیں، حتیٰ کہ ضروری گھریلو اشیاء تک کی قیمتیں گزشتہ دو ہفتوں کے دوران۳۰سے۷۰فیصد تک بڑھ گئی ہیں۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ متعلقہ محکمے خصوصاً کنزیومر افیئرز اینڈ پبلک ڈسٹری بیوشن اور مارکیٹ انسپکشن ٹیمیں مکمل طور پر غائب ہیں، اور مارکیٹ کی کوئی نگرانی نہیں کی جا رہی۔
وادی کے کئی علاقوں میں بجلی کی غیر اعلانیہ کٹوتی اور کم وولٹیج نے بھی عوامی مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے ۔ سردی بڑھنے کے ساتھ ہی بجلی کے استعمال میں اضافہ ہوا ہے ، لیکن صارفین کے مطابق سپلائی کی صورتحال انتہائی خراب ہے ، جس کے باعث انہیں متبادل ذرائع جیسے گیس اور لکڑی کی طرف رخ کرنا پڑ رہا ہے ، جن کی قیمتیں پہلے ہی آسمان سے باتیں کر رہی ہیں۔
سرینگر کے اہم بازاروں میں سبزی فروش اپنی مرضی سے قیمتیں وصول کر رہے ہیں۔ شہریوں کا الزام ہے کہ ریٹ لسٹیں صرف دکھاوے کے لیے لگی ہوتی ہیں، جبکہ دکاندار اپنی مرضی کے دام بتاتے ہیں۔
خانیار سے تعلق رکھنے والے محمد شفیع، ایک سرکاری ملازم، نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا’’سردی کی مار تو ہے ہی، مگر اصل پریشانی یہ ہے کہ روزمرہ کی چیزیں دوگنی قیمت پر مل رہی ہیں۔ کنزیومر افیئرز کا کوئی بندہ مارکیٹ میں نظر ہی نہیں آتا۔ اگر یہی صورتحال رہی تو عام آدمی کیسے گزر بسر کرے گا؟‘‘
لال بازار کی ایک مقامی خاتون، شبنم اکرم، نے کہا’’سبزی، دودھ، انڈے ، گیس-سب کچھ مہنگا۔ گھر کا بجٹ پوری طرح بگڑ گیا ہے ۔ حکومت صرف بیانات دیتی ہے ، مگر مارکیٹ پر کوئی کنٹرول نہیں۔ عورتیں سب سے زیادہ متاثر ہو رہی ہیں کیونکہ گھر کا خرچہ ہماری ذمہ داری ہے ‘‘۔
لوگوں کا کہنا ہے کہ ہر سال سردیوں سے پہلے یہی بہانہ بنایا جاتا ہے ، جبکہ اصل وجہ نگرانی کا فقدان اور متعلقہ محکموں کی مبینہ نااہلی ہے ۔
شہر اور دیہاتوں میں ریٹ کنٹرول انسپکشن ٹیمیں یا تو موجود نہیں، یا پھر ان پر’آنکھ بند کر کے چلنے‘کے الزامات لگ رہے ہیں۔ کچھ شہریوں نے یہاں تک کہا کہ کئی دکانوں میں پرانی ریٹ لسٹیں جان بوجھ کر استعمال کی جا رہی ہیں تاکہ صارفین کو دھوکہ دیا جائے ۔
عوام میں اس بات پر شدید ناراضگی پائی جا رہی ہے کہ امور صارفین محکمہ، مارکیٹ چیکنگ اسکواڈ اور دیگر متعلقہ محکموں نے اب تک کوئی سنجیدہ کارروائی نہیں کی ہے ۔ سخت سردیوں میں جب عام شہری پہلے ہی مشکلات میں مبتلا ہیں، ایسے وقت میں مہنگائی کی لہر نے حالات مزید خراب کر دیے ہیں۔
شہریوں نے لیفٹیننٹ گورنر انتظامیہ سے مانگ کی ہے کہ’’بازاروں میں روزانہ کی بنیاد پر چیکنگ ہو،من مانے نرخ وصول کرنے والوں پر بھاری جرمانے عائد کیے جائیں،بجلی کے شیڈول پر سختی سے عمل کیا جائے ،اشیائے ضروریہ کی سپلائی لائن مستحکم بنائی جائے اور نگران اداروں کی ناقص کارکردگی کا جائزہ لے کر کارروائی کی جائے ‘‘۔
وادی کے عوام اس وقت سردی، بجلی کٹوتی اور مہنگائی کی تین طرفہ مار میں پس کر رہ گئے ہیں، اور اگر انتظامیہ نے فوری قدم نہ اٹھائے تو صورتحال مزید بگڑنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے ۔یو این آئی

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

انہدامی مہم میں منتخبہ حکومت کا کوئی رول نہیں ہے :عمر

Next Post

۲۰۰۷ کے بعد کشمیر کا سردترین نومبر

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

امت شاہ امر ناتھ یاترا انتظامات کا جائزہ لیںگے
اہم ترین

امت شاہ امر ناتھ یاترا انتظامات کا جائزہ لیںگے

2026-06-04
شدید گرمی میں صرف پانی کافی نہیں، جسم کو الیکٹرولائٹس کی بھی ضرورت: ماہرین
اہم ترین

شدید گرمی میں صرف پانی کافی نہیں، جسم کو الیکٹرولائٹس کی بھی ضرورت: ماہرین

2026-06-04
 راجوری میں انسدادِ دہشت گردی آپریشن ’شیرووالی‘ بارہویں روز بھی جاری
اہم ترین

 راجوری میں انسدادِ دہشت گردی آپریشن ’شیرووالی‘ بارہویں روز بھی جاری

2026-06-04
اننت ناگ:منشیات فروش کی ۶۰ لاکھ روہے کی جائیداد ضبط
اہم ترین

اننت ناگ:منشیات فروش کی ۶۰ لاکھ روہے کی جائیداد ضبط

2026-06-04
ریاستی درجے کی بحالی ‘این سی دہلی میں احتجاج کرے گی
اہم ترین

ریاستی درجے کی بحالی ‘این سی دہلی میں احتجاج کرے گی

2026-06-04
دہشت گردی سے متعلق مقدمے  میں کشمیر کے ۶؍اضلاع میں چھاپے
اہم ترین

دہشت گردی سے متعلق مقدمے میں کشمیر کے ۶؍اضلاع میں چھاپے

2026-06-04
بی جے پی پنڈتوں کے درد کی ذمہ داری سے نہیں بچ سکتی: کانگریس
اہم ترین

 کانگریس کا مہنگائی بے روزگاری اور  پرچہ لیک ہونے کے خلاف احتجاج

2026-06-04
وزیر اعلیٰ حکومت کو  وفاداری کی پریڈوں تک   محدود کر رہے ہیں: شرما
اہم ترین

وزیر اعلیٰ حکومت کو وفاداری کی پریڈوں تک  محدود کر رہے ہیں: شرما

2026-06-04
Next Post
۲۰۰۷ کے بعد کشمیر کا سردترین نومبر

۲۰۰۷ کے بعد کشمیر کا سردترین نومبر

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.