بدھ, جولائی 22, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

سرحدوں پر نگرانی سخت دراندازی روکنے کے لئے سکیورٹی گرڈ مزید مضبوط

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-11-23
in اہم ترین, تازہ تریں, مقامی خبریں
A A
وفاقی وزیر داخلہ کا دورہ:راجوری میں ہائی الرٹ جاری

LOC

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘

مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر

جموں/۲۲نومبر
کنٹرول لائن اور بین الاقوامی سرحد پر فوج کی تعیناتی میں اضافہ کر دیا گیا ہے جبکہ موسمِ سرما کے پیش نظر بارڈر سیکیورٹی فورس (بی ایس ایف) نے اپنی چوکسی کو مزید سخت کر دیا ہے ۔
سکیورٹی ایجنسیوں کا کہنا ہے کہ دھند کے باعث حدِ نگاہ کم ہونے سے دراندازی کے امکانات بڑھ جاتے ہیں، جس کے پیش نظر جامع حکمتِ عملی اپنائی گئی ہے تاکہ دشمن عناصر کسی بھی موقع سے فائدہ نہ اٹھا سکیں۔
سکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ چونکہ جموں خطے کی بین الاقوامی سرحد زیادہ تر میدانی علاقوں پر مشتمل ہے ، اس لیے دسمبر اور جنوری میں دھند کی شدت خصوصی چیلنج پیدا کرتی ہے ۔
اس صورتحال سے نمٹنے کے لیے بی ایس ایف نے جدید ترین نگرانی کے آلات نصب کیے ہیں جن میں نائٹ ویژن ٹیکنالوجی، تھرمل امیجنگ سسٹمز، سینسر بیسڈ موومنٹ ڈیٹیکٹرز اور دھند شکن الیکٹرانک سرویلنس آلات شامل ہیں۔ ان آلات کی مدد سے گہری دھند میں بھی کئی سو میٹر تک نقل و حرکت کا سراغ لگایا جا سکتا ہے ۔
بی ایس ایف کے آگے فرنٹ لائن پر تعینات دستوں کے ساتھ ساتھ پولیس کی بارڈر پوسٹس، ویلیج ڈیفنس گارڈز اور مقامی پولیس بھی مسلسل الرٹ پر ہیں۔
حکام نے حالیہ ہفتوں میں ان چوکیوں کو مزید فعال کیا ہے ، جبکہ سرحدی دیہات میں رہنے والے لوگوں کو بھی خصوصی طور پر محتاط رہنے کی ہدایت دی گئی ہے ۔ پولیس نے مقامی آبادی، خاص طور پر رات کے وقت، کسی بھی مشکوک نقل و حرکت پر فوری اطلاع دینے کیلئے ہیلپ لائنز بھی فعال کر دی ہیں۔
ذرائع بتاتے ہیں کہ اگرچہ جموں خطے میں پچھلے کچھ مہینوں سے بین الاقوامی سرحد نسبتاً پرامن رہی ہے ، لیکن انٹیلی جنس رپورٹس نے خبردار کیا ہے کہ دہشت گرد تنظیمیں جیسے لشکرِ طیبہ اور جیشِ محمد سرحد کے راستے اپنے کیڈرز کو بھارت میں داخل کرنے کی کوشش کر سکتی ہیں۔
دوسری جانب پڑوسی ریاست پنجاب میں حالیہ مہینوں میں ڈرون سرگرمیوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ، جس نے سیکیورٹی ایجنسیوں کو مزید محتاط ہونے پر مجبور کیا ہے ۔
اس صورتحال کے پیش نظر بی ایس ایف نے گشت میں اضافہ کر دیا ہے ۔ سرحد کے حساس مقامات پر اہلکاروں کی اضافی تعیناتی، اور مینول گشت کے ساتھ ساتھ تکنیکی نگرانی کو بھی مضبوط بنایا گیا ہے ۔ کئی مقامات پر مشترکہ گشت کے لیے مقامی پولیس اور وی ڈی جیز کو بھی شامل کیا گیا ہے تاکہ کسی بھی مشکوک سرگرمی کا فوری پتہ لگایا جا سکے ۔
سکیورٹی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ دھند کے موسم میں دشمن عناصر اکثر حدِ نگاہ کم ہونے کا فائدہ اٹھاکر دراندازی کی کوشش کرتے ہیں، تاہم اس بار سیکیورٹی گرڈ پہلے کے مقابلے میں زیادہ موثر، مربوط اور جدید تکنیکی سہاروں سے لیس ہے ۔
حکام نے اعتماد ظاہر کیا ہے کہ سرحدی چوکسی میں اضافے ، ایجنسیوں کے درمیان بہتر تال میل اور جدید ساز و سامان کی بدولت کسی بھی دراندازی کی کوشش کو ناکام بنایا جا سکے گا۔
بی ایس ایف کے مطابق آئندہ چند ہفتے نہایت اہم ہیں کیونکہ دھند کی شدت اپنے عروج پر پہنچے گی۔ اس دوران سرحدی نگرانی مزید سخت کی جائے گی اور ہر ممکن کوشش کی جائے گی کہ کوئی بھی مشتبہ سرگرمی فوری طور پر پکڑی جائے ۔
حکام نے سرحدی آبادی سے گزارش کی ہے کہ وہ چوکس رہیں، سکیورٹی اداروں سے تعاون جاری رکھیں اور کسی بھی مشکوک حرکت کی اطلاع فوری طور پر متعلقہ ایجنسیوں کو دیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

’چین اور ترکی ساختہ اسلحہ پاکستان کے ذریعے بھارت پہنچتا تھا‘

Next Post

ایس آئی اے نے سری نگر میں ایک اور ملزم کو گرفتار کیا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘
اہم ترین

’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘

2026-07-22
مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر
اہم ترین

مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر

2026-07-22
’ ریاستی درجہ جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت کی بحالی کی بنیاد ہے‘
اہم ترین

’ ریاستی درجہ جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت کی بحالی کی بنیاد ہے‘

2026-07-22
’حکومت سیاسی سرگرمیاں معطل کرے‘ باز آباد کاری پر توجہ دے‘
اہم ترین

’حکومت سیاسی سرگرمیاں معطل کرے‘ باز آباد کاری پر توجہ دے‘

2026-07-22
’جھلستی دھوپ کے باعث تعطیلات ہوئیں، اب بارشوں کے سبب توسیع، یہ کیسا فیصلہ؟‘
اہم ترین

’جھلستی دھوپ کے باعث تعطیلات ہوئیں، اب بارشوں کے سبب توسیع، یہ کیسا فیصلہ؟‘

2026-07-22
جموں کشمیر کے تمام اسکولوں کی  گرمائی تعطیلات۲۶ جولائی تک توسیع
اہم ترین

جموں کشمیر کے تمام اسکولوں کی گرمائی تعطیلات۲۶ جولائی تک توسیع

2026-07-22
وزیر اعلیٰ کا جموں و کشمیر کیلئے مزید سرمایہ کاری کا مطالبہ
اہم ترین

 بارش کے بعد آبی جماؤ  پر وزیر اعلیٰ کا  اسمارٹ سٹی  منصوبے کی تحقیقات کا اعلان

2026-07-22
’ منشیات کے مسئلہ براہِ راست تعلق دہشت گردی سے ہے‘
اہم ترین

 چہرہ شناختی نظام کی مدد سے یو اے پی اے کا ملزم اننت ناگ میں گرفتار

2026-07-22
Next Post
وادی کشمیر کے مختلف اضلاع میں ایس آئی اے کے چھاپے

ایس آئی اے نے سری نگر میں ایک اور ملزم کو گرفتار کیا

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.