جمعرات, جون 4, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

لال قلعہ دھماکہ: وزیر اعظم مودی کی زخمیوں سے ملاقات

’ سازش کے ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائیگا‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-11-13
in تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
وزیر اعظم مودی کی اعلی مسلح افواج کی قیادت کے ساتھ میٹنگ راج ناتھ اور ڈوبھال بھی شریک
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

امت شاہ امر ناتھ یاترا انتظامات کا جائزہ لیںگے

شدید گرمی میں صرف پانی کافی نہیں، جسم کو الیکٹرولائٹس کی بھی ضرورت: ماہرین

سرینگر/۱۲ نومبر
وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کے روز ایل این جے پی اسپتال کا دورہ کیا اور لال قلعہ دھماکے میں زخمی ہونے والوں سے ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ سازش میں ملوث تمام عناصر کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔
وزیر اعظم نے ایکس پر لکھا، ’’میں دہلی دھماکے میں زخمی ہونے والوں سے ملاقات کے لیے ایل این جے پی اسپتال گیا۔ سب کی جلد صحتیابی کے لیے دعاگو ہوں۔ سازش کے پیچھے جو بھی ہیں، انہیں انصاف کے دائرے میں لایا جائے گا‘‘۔
بھوٹان سے واپس دہلی پہنچنے کے فوراً بعد وزیر اعظم سیدھے اسپتال گئے اور زخمیوں سے ملاقات کی۔
سرکاری ذرائع کے مطابق اسپتال اور اس کے اطراف سخت سکیورٹی انتظامات کیے گئے تھے، جہاں زخمیوں کا علاج جاری ہے۔ مودی نے زخمیوں سے بات چیت کی اور ان کی جلد صحتیابی کی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
اس موقع پر ڈاکٹروں اور حکام نے وزیر اعظم کو زخمیوں کی حالت اور علاج کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔
یاد رہے کہ پیر کے روز لال قلعہ ٹریفک سگنل کے قریب ایک سست رفتار گاڑی میں زوردار دھماکہ ہوا تھا، جس میں ۱۲؍افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔
وفاقی وزیر داخلہ امیت شاہ نے بھی پیر کے روز اسپتال جا کر زخمیوں کی عیادت کی تھی۔
اس دوران نیشنل انوسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے ) نے دہلی کار دھماکے کی تفتیش سنبھالنے کے ایک دن بعد بدھ کے روز ایک خصوصی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی۔ اس ٹیم میں ۱۰؍افسران شامل ہیں جن کی قیادت ایڈیشنل ڈائرکٹر جنرل (اے ڈی جی) وجے ساکھرے کریں گے ۔ ٹیم کا مقصد تحقیقات کے دائرے کو وسیع کرنا ہے ۔
اس ٹیم میں ایک انسپکٹر جنرل (آئی جی)، دو ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی)، تین سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس پی) اور ایک ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ڈی ایس پی) شامل ہیں۔ این آئی اے کی تحقیقات میں دہلی پولیس کے افسران بھی معاونت کر رہے ہیں۔
اعلیٰ ذرائع نے یو این آئی کو بتایا کہ دہلی کار دھماکے کے تار پاکستان سے جڑے ہونے کے شواہد ملے ہیں۔ ڈاکٹر مزمل اور دیگر مشتبہ افراد سے پوچھ گچھ میں حاصل اطلاعات کی بنیاد پر دھماکے کا پاکستانی تعلق واضح ہوا ہے ۔
ذرائع کے مطابق ’’ان روابط کا تعلق مود الدین اورنگ زیب عالم سے ہو سکتا ہے ، جسے عمار علوی کے نام سے بھی جانا جاتا ہے ۔ خفیہ ذرائع کے مطابق مودالدین اس حملے کا مبینہ ماسٹر مائنڈ تھا۔ ہدف پانچ ریاستوں کے بڑے شہر تھے اور شناخت چھپانے کیلئے پرانی گاڑیوں کا استعمال منصوبے کے تحت کیا گیا تھا‘‘۔
اسی دوران پولیس کی ابتدائی رپورٹ میں بتایا گیا کہ لال قلعہ کے باہر ہونے والے دھماکے میں آٹھ گاڑیاں مکمل طور پر تباہ ہو گئی، جبکہ ای۔رکشہ، آٹو، ٹیکسی اور بسوں سمیت ۲۲دیگر گاڑیاں بھی نقصان کا شکار ہوئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق، دھماکہ خیز مواد ایک آئی۔۲۰کار کی پچھلی سیٹ پر رکھا گیا تھا۔
ایک اور ذرائع نے بتایا’’ڈاکٹر عمر محمد لال قلعہ پارکنگ کے مقام میں بھی گیا تھا کیونکہ ابتدائی طور پر دھماکہ وہیں کرنے کی منصوبہ بندی تھی لیکن پیر کے دن لال قلعہ بند ہونے اور کم بھیڑ ہونے کی وجہ سے وہ وہاں سے چلا گیا‘‘۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ جب اس کے ساتھی گرفتار ہوئے اور تمام دھماکہ خیز مواد پولیس نے برآمد کر لیا تو ڈاکٹر عمر خائف ہو گیا۔ اسے اپنی گرفتاری کا ڈر ستانے لگا اور اسی گھبراہٹ میں اس نے کار کے اندر ہی دھماکہ کر دیا۔
(ندائے مشرق ویب ڈیسک)

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

کالعدم جماعت اسلامی سے وابستہ افراد/ہمدردوں کے گھروں پر چھاپے

Next Post

’دہشت گردی کے عناصر کا مکمل خاتمہ ضروری

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

امت شاہ امر ناتھ یاترا انتظامات کا جائزہ لیںگے
اہم ترین

امت شاہ امر ناتھ یاترا انتظامات کا جائزہ لیںگے

2026-06-04
شدید گرمی میں صرف پانی کافی نہیں، جسم کو الیکٹرولائٹس کی بھی ضرورت: ماہرین
اہم ترین

شدید گرمی میں صرف پانی کافی نہیں، جسم کو الیکٹرولائٹس کی بھی ضرورت: ماہرین

2026-06-04
 راجوری میں انسدادِ دہشت گردی آپریشن ’شیرووالی‘ بارہویں روز بھی جاری
اہم ترین

 راجوری میں انسدادِ دہشت گردی آپریشن ’شیرووالی‘ بارہویں روز بھی جاری

2026-06-04
اننت ناگ:منشیات فروش کی ۶۰ لاکھ روہے کی جائیداد ضبط
اہم ترین

اننت ناگ:منشیات فروش کی ۶۰ لاکھ روہے کی جائیداد ضبط

2026-06-04
ریاستی درجے کی بحالی ‘این سی دہلی میں احتجاج کرے گی
اہم ترین

ریاستی درجے کی بحالی ‘این سی دہلی میں احتجاج کرے گی

2026-06-04
دہشت گردی سے متعلق مقدمے  میں کشمیر کے ۶؍اضلاع میں چھاپے
اہم ترین

دہشت گردی سے متعلق مقدمے میں کشمیر کے ۶؍اضلاع میں چھاپے

2026-06-04
بی جے پی پنڈتوں کے درد کی ذمہ داری سے نہیں بچ سکتی: کانگریس
اہم ترین

 کانگریس کا مہنگائی بے روزگاری اور  پرچہ لیک ہونے کے خلاف احتجاج

2026-06-04
وزیر اعلیٰ حکومت کو  وفاداری کی پریڈوں تک   محدود کر رہے ہیں: شرما
اہم ترین

وزیر اعلیٰ حکومت کو وفاداری کی پریڈوں تک  محدود کر رہے ہیں: شرما

2026-06-04
Next Post
’دہشت گردی کے عناصر کا مکمل خاتمہ ضروری

’دہشت گردی کے عناصر کا مکمل خاتمہ ضروری

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.