جمعہ, جون 5, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home سچ تو یہ ہے

کتوں… آوارہ کتوں کی ہمدرد!

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-11-13
in سچ تو یہ ہے
A A
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

اتفاق اور نہ اتحاد!

 گرما میں بھی….!

اس دنیا میں رہنا اتنا بھی آسان نہیں ہے… بالکل بھی نہیں ہے ۔اللہ میاں نے دنیا انسان کیلئے بنائی اور اسی انسان کے ساتھ یہاں زیادتیاں ہو تی ہیں… نا انصافیاں اور ظلم بھی … یہ نا انصافیاں اور ظلم کوئی اور نہیں بلکہ انسان ہی انسان پر کرتا ہے… طاقتور کمزور پر ‘ امیر غریب کے ساتھ ‘ ظالم مظلوم کے ساتھ اور… اور ہم یہ مانتے ہیں… ہمیں اس بات کا اعتراف کرنے میں کوئی بھی اعتراض نہیں ہے اور… اور بالکل بھی نہیں ہے کہ … کہ انسان ہی حضرت انسان کا سب سے بڑ ا دشمن ہے… سب سے بڑا … لیکن صاحب صرف انسان ہی انسان کا دشمن نہیں ہے… بالکل بھی نہیں ہے… اس زمرے میں کتے بھی آتے ہیں… جی ہاں آوارہ اور لفنگے کتے… جنہوں نے حضرت انسان کی ناک میں دم کرکے رکھ دیا ہے… اور صاحب یہ مسئلہ کشمیر تک ہی محدود نہیں ہے… بلکہ کشمیر سے کنیا کماری تک لوگ اس مسئلہ سے دو چار ہیں… اسی کو دھیان میں رکھتے ہو ئے سپریم کورٹ نے اپنے ایک حالیہ فیصلے میں کتوں… آوارہ کتوں کو ٹھکانے لگانے کی بات کہی تھی… لیکن… لیکن صاحب کچھ لوگوں کو اس فیصلے سے مرچیں لگی ہیں… ان کے تن بدن میں آگ لگ گئی ہے اور وہ اس فیصلے کے خلاف کھل کر سامنے آئے ہیں… ان میں منیکا گاندھی سر فہرست ہیں جنہوں نے اس فیصلے کو ’غیر انسانی ‘ قرار دیاہے… آوارہ کتوں… جی ہاں کتوں کو ٹھکانے لگانے کے فیصلے کو ان محترمہ نے غیر انسانی قراردیا ہے… عجب دنیا ہے یہ بھی کہ جہاں انسان ،انسان کا ہمدرد نہیں بلکہ جانوروں کا ہمدرد بنا پھر رہا ہے… ان جانوروںکا جو انسان … ایک عام انسان کیلئے خطرہ بنے ہو ئے ہیں… جو خطرہ ہیں… جو انسانوں کو تنگ کررہے ہیں ‘ ان کے بچوں کو کاٹ کھاتے ہیں… ان کے معمر والدین کو گھر سے باہر نہیں آنے دیتے ہیں… ان کی ناک میں دم کرکے رکھ دیا ہے… منیکا گاندھی انہی کتوں کی ہمدرد ہیں… ہمیںیقین ہے اور… اور سو فیصد ہے کہ محترمہ آج تک کتوں کے انسانوں پر حملے پر کبھی افسوس کا اظہار نہیں کیا ہو گا … بالکل بھی نہیں کیا ہو گا… یقینا محترمہ ایسی پہلی اور نہ آخری انسان ہیں جنہیں انسانوں سے زیادہ کتوں سے پیار اور ہمدردی ہے… لیکن… لیکن جس شدت سے یہ ان کتے کمینوں… آوارہ کتوں کا دفاع کرتی پھرتی ہیں… شاید ہی کوئی اور ان جیسا ہوگا… بالکل بھی نہیں ہو گا… اس دنیا میں رہنا سچ میں آسان نہیں ہے‘ لیکن کتوں کے ہوتے یہ اور بھی زیادہ مشکل ہو گیا ہے ۔ ہے نا؟

 

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

بڈگام ضمنی انتخابات : نتائج کچھ بھی ہوں ‘ لوگ حکومت سے مطمئن نہیں

Next Post

اننت ناگ اور پلوامہ اضلاع میں۵منشیات فروش گرفتار

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

اتفاق اور نہ اتحاد!

2026-06-04
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

 گرما میں بھی….!

2026-06-03
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

دُکھتی رگ پر ہاتھ

2026-06-02
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

اونٹ رے اونٹ تیری….

2026-05-31
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

 …. ایک اور بات !

2026-05-30
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

عید قربان

2026-05-27
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

حج کا بلاوا؟

2026-05-26
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

وزیر اعلیٰ لاپتہ :ہاں تو؟

2026-05-24
Next Post
بیٹے نے پیسوں کیلئے دوست کی مدد سے ماں کا قتل کیا:پولیس

اننت ناگ اور پلوامہ اضلاع میں۵منشیات فروش گرفتار

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.