پیر, ستمبر 7, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

ماحولیاتی تبدیلی دنیا کے سامنے ایک بڑا چیلنج ہے : زینت امان

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-11-09
in قومی خبریں
A A
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

اساتذہ بچوں کے رویے، اسکرین ٹائم اور نشے کی عادت پر بھی توجہ دیں: مودی

خواتین کو بااختیاربنانے ، طلباء کے معاملے پر دکھاوے کی سیاست کرتے ہیں کانگریس اور انڈیا اتحاد: بی جے پی

نئی دہلی، 8 نومبر (یو این آئی) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ زینت امان نے موسمی تبدیلی اور ماحولیاتی تبدیلی کو دنیا کے سامنے ایک بڑا چیلنج قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ”یہ کوئی دور کی بات نہیں بلکہ اسی وقت ہمارے اردگرد ہو رہی ہے لیکن ہم اسے نظر انداز کرتے جا رہے ہیں۔”
محترمہ امان نے جمعرات کی شب بھارت منڈپم، پرگتی میدان میں موبیئس فاؤنڈیشن اور وارنر بردرس ڈسکوری کے اشتراک سے تیار کی گئی 10 قسطوں پر مشتمل دستاویزی سیریز ‘ایمبریس آف ہوپ: دی فائٹ فار آور فیوچر’ کے پریمیئر کے موقع پر یہ بات کہی۔
زینت امان نے کہا، ”ماحولیاتی تبدیلی اور اس کے خطرات کے بارے میں یہ پیغام ہر شخص تک پہنچانا ضروری ہے ۔ ہم میں سے بہت سے لوگ اس موضوع پر اتنے سرگرم نہیں ہیں۔ ایک فرد کی حیثیت سے اور معاشرے کے حصے کے طور پر ہم صرف ماحولیاتی تبدیلی کو ہوتے ہوئے ہی دیکھتے رہے ہیں لیکن اب وقت آ گیا ہے کہ ہم اس معاملے کو سنجیدگی سے لیں اور اس سمت میں کوئی ٹھوس قدم اٹھائیں۔”
دستاویزی سیریز میں بطور اسٹوری ٹیلر (راوی) بات کرتے ہوئے زینت امان نے کہا، ‘ایمبریس آف ہوپ’ نے میرے اندر ایک گہری جذباتی کیفیت پیدا کی ہے ۔ میں اس سے اس لیے ذاتی طور پر جڑی ہوں کیونکہ ماحولیاتی تبدیلی کوئی دور دراز کا مسئلہ نہیں، بلکہ یہ اسی لمحے ہمارے آس پاس وقوع پذیر ہو رہی ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ یہ سیریز آج کے وقت میں انتہائی اہم ہے ۔ یہ ہمیں اس حقیقت سے آشنا کراتی ہے جسے ہم اکثر نظر انداز کرتے ہیں۔ یہ سیریز ہندوستان کے ماحولیاتی بحران، جنگلات کی کٹائی، فضائی آلودگی، حیاتیاتی تنوع میں کمی اور بڑھتی سمندری سطح کو نہایت گہرائی سے پیش کرتی ہے ۔ اس کے ساتھ ساتھ یہ ان حوصلہ افزا عوامی کوششوں کو بھی اجاگر کرتی ہے جو ملک میں تبدیلی کی راہ ہموار کر رہی ہیں۔”
قابل ذکر ہے کہ یہ دستاویزی سیریز 16 نومبر 2025 سے ڈسکوری، ڈسکوری ایچ ڈی، اینیمل پلینیٹ اور اینیمل پلینیٹ ایچ ڈی چینلز پر نشر کی جائے گی۔ برازیل کے شہر بیلیم میں منعقد ہونے والے سی او پی 30 ماحولیاتی سربراہ اجلاس کے ساتھ اسکی نشریات کومربوط کیاگیاہے ۔
یہ سیریز ہندوستان کے ساتھ ساتھ دیگر جنوبی ایشیائی ممالک میں بھی بیک وقت ریلیز کی جائے گی تاکہ یہ مؤثر ماحولیاتی کہانی پورے خطے تک یکساں طور پر پہنچ سکے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

چھتیس گڑھ میں این آئی اے کے چھاپے

Next Post

ای ڈی نے آسام ٹیچر ٹریننگ گھپلے میں 6.40 کروڑ روپے کی جائیداد قرق کی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’آرٹیکل۳۷۰ کی منسوخی ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی کی شہادت کو سب سے بہترین خراجِ عقیدت‘
قومی خبریں

اساتذہ بچوں کے رویے، اسکرین ٹائم اور نشے کی عادت پر بھی توجہ دیں: مودی

2026-09-06
گلا نائب صدر کون ہوگا ؟ بی جے پی کے ممکنہ امیدواروں میں کون کون ہو سکتے ہیں دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر وی کے سکسینہ اور بہار کے گورنر آریف محمد خان کے علاوہ جموںکشمیر کے ایل جی منوج سنہا کا بھی نام لیاجارہاہے
قومی خبریں

خواتین کو بااختیاربنانے ، طلباء کے معاملے پر دکھاوے کی سیاست کرتے ہیں کانگریس اور انڈیا اتحاد: بی جے پی

2026-09-06
اڈانی ڈیفنس نے اے کے-203 رائفلوں کے گولہ بارود کی فراہمی کے لیے پانچ سالہ معاہدہ کیا
قومی خبریں

اڈانی ڈیفنس نے اے کے-203 رائفلوں کے گولہ بارود کی فراہمی کے لیے پانچ سالہ معاہدہ کیا

2026-09-06
دہلی میں بھاری بارش کے باعث ریڈ الرٹ، آئی جی آئی ہوائی اڈے پر 9 پروازیں ڈائیورٹ کی گئیں
قومی خبریں

دہلی میں بھاری بارش کے باعث ریڈ الرٹ، آئی جی آئی ہوائی اڈے پر 9 پروازیں ڈائیورٹ کی گئیں

2026-09-06
قومی خبریں

کھرگے اور راہل نے یومِ اساتذہ پر اساتذہ کو مبارکباد پیش کی

2026-09-06
قومی خبریں

بی ایل ٹی ایم 2026 میں سری لنکا نے اپنی ایم آئی سی ای سیاحتی صلاحیتوں کا کیا مظاہرہ

2026-09-06
قومی خبریں

یومِ اساتذہ پر مودی نے معاشرے کے تئیں اساتذہ کے تعاون کی ستائش کی، ڈاکٹر رادھا کرشنن کو خراجِ عقیدت پیش کیا

2026-09-06
قومی خبریں

بچوں کی شادی کی ممانعت کی مہم پر لگی اقوام متحدہ کی مہر، 27 نومبر بچوں کی شادی کے خلاف بین الاقوامی دن قرار

2026-09-06
Next Post
بینک منی لانڈرنگ کیس:ای ڈی کے سرینگر میں۶مقامات پر چھاپے

ای ڈی نے آسام ٹیچر ٹریننگ گھپلے میں 6.40 کروڑ روپے کی جائیداد قرق کی

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.