منگل, ستمبر 8, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

ہریانہ میں 25 لاکھ ووٹوں کی ہیرا پھیری سے غیر قانونی حکومت بنائی گئی: راہل

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-11-06
in قومی خبریں
A A
جموں و کشمیر کے عوام کی نمائندگی اور ریاست کا درجہ سب سے اہم :راہل
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

اساتذہ بچوں کے رویے، اسکرین ٹائم اور نشے کی عادت پر بھی توجہ دیں: مودی

خواتین کو بااختیاربنانے ، طلباء کے معاملے پر دکھاوے کی سیاست کرتے ہیں کانگریس اور انڈیا اتحاد: بی جے پی

نئی دہلی، 5 نومبر (یو این آئی) کانگریس کے سابق صدر اور لوک سبھا میں اپوزیشن کے لیڈر راہل گاندھی نے الزام لگایا ہے کہ ووٹوں کی دھاندلی صرف مخصوص حلقوں میں نہیں، ریاستی سطح پر نہیں، بلکہ قومی سطح پر ہو رہی ہے ۔ اس تناظر میں ہریانہ اسمبلی انتخابات میں 25 لاکھ ووٹوں کی گڑ بڑی کی گئی ہے ۔
بدھ کو یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس میں مسٹر گاندھی نے کہا کہ وہ ووٹ دھاندلی کے بارے میں جو ثبوت فراہم کر رہے ہیں اس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ ہریانہ میں انتخابات نہیں ہوئے ، بلکہ 100 فیصد ثبوت سے ثابت ہوتا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی، وزیر داخلہ امت شاہ، بی جے پی اور الیکشن کمیشن نے مل کر جمہوریت کو تباہ کیا ہے ۔ ہریانہ میں ووٹوں کی چوری کرکے وہاں بی جے پی کی حکومت بنائی گئی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ ووٹ چوری کا یہ کام ایک گہری سازش اور حکمت عملی کے تحت کیا گیا ہے ۔ اس کے پختہ ثبوت ہیں کہ پوری ریاست میں ووٹوں کی کس طرح چوری کی گیا ہے ۔ انہیں ہریانہ میں امیدواروں کی طرف سے متعدد شکایات موصول ہوتی رہی ہیں اور کئی امیدواروں نے اس وقت بے ضابطگیوں کی اطلاع دی تھی۔ اسی طرح سے مدھیہ پردیش، چھتیس گڑھ اور مہاراشٹر میں ووٹنگ ہوئی ہے ۔ ان تمام ریاستوں میں بی جے پی نے منظم طریقے سے ووٹ چوری کی اور انتخابات کرائے ہیں۔
کانگریس لیڈر نے کہا کہ کانگریس پارٹی نے جعلی ووٹروں کے حوالے سے جو ثبوت اکٹھے کیے ہیں اس سے یہ واضح ہوگیا ہے کہ ہریانہ، مہاراشٹرا اور مدھیہ پردیش جیسی ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ جمہوری طریقے سے نہیں بنے ہیں۔ ووٹ چوری کے ذریعے انہیں وزیراعلیٰ کی کرسی دی گئی ہے ۔ ان تمام ریاستوں میں کانگریس کی بھاری جیت کو شکست میں بدلنے کا منصوبہ ایک سوچی سمجھی حکمت عملی تھی۔
انہوں نے کہا، "حیرت کی بات ہے ، ایگزٹ پولز نے ہریانہ میں کانگریس کی جیت کی پیش گوئی کی ہے ۔ ایگزٹ پول بہت درست ہوتے ہیں۔ ہریانہ کی انتخابی تاریخ میں پہلی بار پوسٹل ووٹ اصل ووٹوں سے مختلف تھے ، یہ حقیقت ریاست کی تاریخ میں پہلے کبھی نہیں دیکھی گئی تھی۔ ہم نے سوچا، کہ چلو تفصیلات کا جائزہ لیتے ہیں۔ جب میں نے پہلی بار اس تفصیلات کو چیک کیا تو مجھے اس پر یقین نہیں ہورہا تھا اور میں صدمے میں تھا اس لیے میں نے تفصیلات تیار کرنے والی اپنی ٹیم سے کئی بار کراس چیک کرنے کے لیے کہا۔
مسٹر گاندھی نے ہریانہ کی ایک خاتون کا تذکرہ کیا اور دعویٰ کیا کہ وہ ایک برازیلین ماڈل ہے جس کا نام ہریانہ کی ووٹر لسٹ میں ہے ۔ اس کے نام پر بنائے گئے جعلی ووٹر کارڈ پر دس پولنگ اسٹیشنوں پر 22 بار ووٹ ڈالے گئے ہیں۔ اس سے پتہ چلتا ہے کہ یہ کام مرکزی سطح پر ہورہا ہے اس لیے برازیل کی خاتون کے نام پر ایک نہیں بلکہ 22 بار ووٹ ڈالے گئے ہیں۔ اس طرح ہریانہ میں 25 لاکھ جعلی ووٹ ڈالے گئے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

2017 میں ہی طے کیا تھا کہ اتر پردیش کی شبیہ بدلیں گے : یوگی

Next Post

مودی نے بہار کوکیلا’ شاردا سنہا کو ان کی پہلی برسی پر خراج عقیدت پیش کیا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’آرٹیکل۳۷۰ کی منسوخی ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی کی شہادت کو سب سے بہترین خراجِ عقیدت‘
قومی خبریں

اساتذہ بچوں کے رویے، اسکرین ٹائم اور نشے کی عادت پر بھی توجہ دیں: مودی

2026-09-06
گلا نائب صدر کون ہوگا ؟ بی جے پی کے ممکنہ امیدواروں میں کون کون ہو سکتے ہیں دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر وی کے سکسینہ اور بہار کے گورنر آریف محمد خان کے علاوہ جموںکشمیر کے ایل جی منوج سنہا کا بھی نام لیاجارہاہے
قومی خبریں

خواتین کو بااختیاربنانے ، طلباء کے معاملے پر دکھاوے کی سیاست کرتے ہیں کانگریس اور انڈیا اتحاد: بی جے پی

2026-09-06
اڈانی ڈیفنس نے اے کے-203 رائفلوں کے گولہ بارود کی فراہمی کے لیے پانچ سالہ معاہدہ کیا
قومی خبریں

اڈانی ڈیفنس نے اے کے-203 رائفلوں کے گولہ بارود کی فراہمی کے لیے پانچ سالہ معاہدہ کیا

2026-09-06
دہلی میں بھاری بارش کے باعث ریڈ الرٹ، آئی جی آئی ہوائی اڈے پر 9 پروازیں ڈائیورٹ کی گئیں
قومی خبریں

دہلی میں بھاری بارش کے باعث ریڈ الرٹ، آئی جی آئی ہوائی اڈے پر 9 پروازیں ڈائیورٹ کی گئیں

2026-09-06
قومی خبریں

کھرگے اور راہل نے یومِ اساتذہ پر اساتذہ کو مبارکباد پیش کی

2026-09-06
قومی خبریں

بی ایل ٹی ایم 2026 میں سری لنکا نے اپنی ایم آئی سی ای سیاحتی صلاحیتوں کا کیا مظاہرہ

2026-09-06
قومی خبریں

یومِ اساتذہ پر مودی نے معاشرے کے تئیں اساتذہ کے تعاون کی ستائش کی، ڈاکٹر رادھا کرشنن کو خراجِ عقیدت پیش کیا

2026-09-06
قومی خبریں

بچوں کی شادی کی ممانعت کی مہم پر لگی اقوام متحدہ کی مہر، 27 نومبر بچوں کی شادی کے خلاف بین الاقوامی دن قرار

2026-09-06
Next Post
’نیا بھارت دہشت گردی کے سامنے خاموش نہیں رہتا‘

مودی نے بہار کوکیلا' شاردا سنہا کو ان کی پہلی برسی پر خراج عقیدت پیش کیا

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.