بدھ, جولائی 22, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

ایل جی کا چشوتی پڈر کے سیلاب متاثرین کیلئے نئے مکانات کی تعمیر کا سنگِ بنیاد

’حکومتِ ہند نے پڈر کشتواڑ میں آرمی گڈ وِل اسکول اور ایک پیٹرول پمپ کی منظوری دے دی ہے‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-11-04
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
’عام آدمی کو تحفظ کا احساس دلانا ہماری ترجیح ہو نی چاہئے ‘
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘

مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر

کشتواڑ/۳نومبر۲۰۲۵
لیفٹیننٹ گورنر‘ منوج سنہا نے آج کشتواڑ کے پڈر علاقے میں واقع چشوتی میں سیلاب متاثرہ خاندانوں کے لیے نئے مکانات کی تعمیر کا سنگِ بنیاد رکھا۔
قدرتی آفت کے دوران مکمل طور پر تباہ ہونے والے۱۹ مکانات ایچ آر ڈی ایس انڈیا کی مدد سے مفت تعمیر کیے جائیں گے۔
اس موقع پر لیفٹیننٹ گورنر نے اس المناک قدرتی آفت میں اپنی جانیں گنوانے والے شہریوں اور سیکورٹی اہلکاروں کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔
سنہا نے کہا’’خوفناک سیلاب نے قیمتی جانیں لے لیں، کئی گھر مٹی میں ملا دیے اور بنیادی ڈھانچے کو شدید نقصان پہنچایا۔ آج جن تین کمروں پر مشتمل پری فابریکیٹڈ اسمارٹ گھروں کا سنگِ بنیاد رکھا گیا ہے، مجھے امید ہے کہ یہ متاثرہ خاندانوں کی زندگیوں کو پھر سے معمول پر لانے میں مددگار ثابت ہوں گے۔‘‘
لیفٹیننٹ گورنر نے ایچ آر ڈی ایس انڈیا کی اس انسان دوستی پر مبنی پہل کی تعریف کی۔
سنہا نے کہا ’’چونکہ ایس ڈی آر ایف کی امداد ناکافی تھی، میں نے ایچ آر ڈی ایس انڈیا سے گزارش کی تھی کہ وہ ’آپریشن سندور‘ کے تحت یو ٹی بھر میں ۱۵۰۰ تباہ شدہ گھروں کی تعمیر نو کرے، جس سے سیلاب متاثرہ خاندانوں کو زبردست راحت ملے گی۔‘‘
ہر مکان مضبوط کنکریٹ بنیادوں پر تیار کیا جائے گا اور پری فابریکیٹڈ ٹیکنالوجی استعمال ہوگی جس میں فائبر سیمنٹ بورڈ، پاؤڈر کوٹڈ جی آئی شیٹس اور اسٹیل کے سی،چینل فریم شامل ہوں گے۔ یہ مواد سخت موسمی حالات کا مقابلہ کرنے کے لیے منتخب کیا گیا ہے تاکہ مکانات پائیدار اور طویل مدت کیلئے موزوں رہیں۔ ہر نیا مکان ’’اسمارٹ ہاؤس‘‘ کے طور پر تعمیر کیا جائے گا، جس میں آرام، حفاظت اور جدید سہولتوں کا خیال رکھا گیا ہے۔
لیفٹیننٹ گورنر نے اس موقع پر ریسکیو ٹیموں، ضلعی انتظامیہ، فوج، این ڈی آر ایف، ایس ڈی آر ایف، پولیس، دیگر فورسز، مقامی لوگوں، نوجوانوں اور رضاکار تنظیموں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے قیمتی جانیں بچائیں، مچیل ماتا کے یاتریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا اور بروقت طبی امداد فراہم کی۔
سنہا نے کہا، ’’میں چشوتی کے عوام کی زبردست حوصلہ مندی کو سلام پیش کرتا ہوں۔ قدرت نے انہیں کڑی آزمائش میں ڈالا، لیکن اس باہمت برادری نے ہمت نہیں ہاری۔‘‘
لیفٹیننٹ گورنر نے وزیر اعظم نریندر مودی کی رہنمائی میں مکمل بازآبادکاری اور کشتواڑ کے عوام کی ترقیاتی ضروریات پوری کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
ایل جی نے کہا، ’’پڈر کشتواڑ میں جدید بنیادی ڈھانچے کی فراہمی کے لیے حکومتِ ہند نے آرمی گڈ وِل اسکول اور ایک پیٹرول پمپ کی منظوری دی ہے۔‘‘
لیفٹیننٹ گورنر نے مزید اعلان کیا کہ بارڈر روڈز آرگنائزیشن (بی آر او) اتھولی سے ماچیل ماتا تک سڑک کو ازسرِنو تعمیر کرے گا، چشوتی میں ایک نیا پل تعمیر کیا جائے گا، جب کہ بی ایس این ایل علاقے میں نئے ۴جی ٹاور لگائے گا تاکہ موبائل نیٹ ورک کی تمام خامیاں دور کی جا سکیں۔
دورے کے دوران لیفٹیننٹ گورنر نے مقامی لوگوں سے ملاقات کی، اْن کے مسائل اور مطالبات سنے اور ضلعی انتظامیہ کو ہدایت دی کہ نوجوانوں کو ’’مشین یْووا‘‘ پروگرام کے تحت خود روزگاری سے جوڑا جائے۔
سنہا نے کہا کہ ماچیل ماتا کے یاتریوں کے لیے سہولتوں کے توسیعی کام مئی۲۰۲۶ تک مکمل کر لیے جائیں گے، اور پڈر میں یاتری نواس کی تعمیر کے مطالبے پر بھی مناسب قدم اٹھایا جائے گا۔
تقریب کے دوران۱۴؍اگست ۲۰۲۵ کو چشوتی میں جاں بحق ہونے والے افراد کی یاد میں دو منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔تقریب میں اپوزیشن لیڈر و ایم ایل اے پڈر،نگسینی شری سنیل شرما، ایم ایل اے کشتواڑ محترمہ شاگن پریہار، شریمت سوامی آتما نمبی (صدر ایچ آر ڈی ایس انڈیا)، ڈاکٹر مندیپ کے بھنڈاری (پرنسپل سیکرٹری برائے لیفٹیننٹ گورنر)، شری رمیش کمار (ڈویڑنل کمشنر جموں)، شری شری دھر پٹیل (ڈی آئی جی ڈی کے آر رینج)، شری پنکج کمار شرما (ڈپٹی کمشنر کشتواڑ)، شری اجی کرشنن (بانی سیکرٹری ایچ آر ڈی ایس انڈیا) سمیت دیگر نمائندے، اعلیٰ حکام، معزز شہری اور مختلف طبقہ ٔ فکر سے تعلق رکھنے والے لوگ موجود تھے۔ڈی آئی پی آر

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

زعفران کی فصل پر زوال کی چھایا، کسان بے بسی کا شکار

Next Post

آئی ایچ پی ایل :منتظمین غائب، سوال باقی : ایک خیالی لیگ کس طرح تماشہ بن گئی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘
اہم ترین

’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘

2026-07-22
مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر
اہم ترین

مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر

2026-07-22
’ ریاستی درجہ جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت کی بحالی کی بنیاد ہے‘
اہم ترین

’ ریاستی درجہ جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت کی بحالی کی بنیاد ہے‘

2026-07-22
’حکومت سیاسی سرگرمیاں معطل کرے‘ باز آباد کاری پر توجہ دے‘
اہم ترین

’حکومت سیاسی سرگرمیاں معطل کرے‘ باز آباد کاری پر توجہ دے‘

2026-07-22
’جھلستی دھوپ کے باعث تعطیلات ہوئیں، اب بارشوں کے سبب توسیع، یہ کیسا فیصلہ؟‘
اہم ترین

’جھلستی دھوپ کے باعث تعطیلات ہوئیں، اب بارشوں کے سبب توسیع، یہ کیسا فیصلہ؟‘

2026-07-22
جموں کشمیر کے تمام اسکولوں کی  گرمائی تعطیلات۲۶ جولائی تک توسیع
اہم ترین

جموں کشمیر کے تمام اسکولوں کی گرمائی تعطیلات۲۶ جولائی تک توسیع

2026-07-22
وزیر اعلیٰ کا جموں و کشمیر کیلئے مزید سرمایہ کاری کا مطالبہ
اہم ترین

 بارش کے بعد آبی جماؤ  پر وزیر اعلیٰ کا  اسمارٹ سٹی  منصوبے کی تحقیقات کا اعلان

2026-07-22
’ منشیات کے مسئلہ براہِ راست تعلق دہشت گردی سے ہے‘
اہم ترین

 چہرہ شناختی نظام کی مدد سے یو اے پی اے کا ملزم اننت ناگ میں گرفتار

2026-07-22
Next Post
آئی ایچ پی ایل :منتظمین غائب، سوال باقی : ایک خیالی لیگ کس طرح تماشہ بن گئی

آئی ایچ پی ایل :منتظمین غائب، سوال باقی : ایک خیالی لیگ کس طرح تماشہ بن گئی

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.