جمعرات, جون 4, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home سچ تو یہ ہے

ہم بس اتنا ہی جانتے ہیں…!

ہارون رشید شاہ by ہارون رشید شاہ
2025-11-02
in سچ تو یہ ہے
A A
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

اتفاق اور نہ اتحاد!

 گرما میں بھی….!

 نہیں جانتے ہیں اور بالکل بھی نہیں جانتے ہیں کہ سچ کیا ہے اور جھوٹ کیا… کون سچا ہے اور جھوٹا کون ہے… کون سچ بول رہاہے اور جھوٹ کون سنانا رہا ہے… ہم کچھ نہیں جانتے ہیں … ارو اللہ میاں کی قسم اگر ہم کچھ جانتے بھی ہوتے تو… تو بھی ہم کوئی فیصلہ نہیں سناتے … بالکل بھی نہیں سناتے کہ ہم تھوڑے ہی کسی عدالت کے جج ہیں جو ایسا کریں … نہیں صاحب ہم ایسا نہیں کرتے … بالکل بھی نہیں کرتے … لیکن… لیکن کچھ ایک باتیں ضرور ہیں… کچھ ایک حقائق ‘ جن کو جان کر‘ پہنچان کر ہم کوئی رائے قائم کر سکتے ہیں… یہ جناب آئے اور آتے ہی انہوں نے مارچ سیشن ختم کیا اور کشمیر کا روایتی تعلیمی کلینڈر بحال کیا … سال گزشتہ اور امسال بھی اسی بحال شدہ تعلیمی کلینڈر کے تحت وادی کے اسکولوں میں اس وقت امتحانات جا ری ہیں یا ان کی تیاری ہو رہی ہے… آتے انہوں نے جزوی طور پر در بار مو بحال کیا اور خود جموں جا پہنچیں اور… اور امسال دربار کو مکمل طور پر بحال کر کے ملازمین کی اچھی خاصی تعداد کو جموں چلتا کیا… یہ جناب خود بھی جا رہے ہیں کہ… کہ ۳نومبر کو جموں میں دربار بحال ہو رہا ہے… ان دونوں فیصلوں میں ان جناب کے ہاتھ کسی نے نہیں روکے… کسی نے بھی نہیں روکے …یہ دو فیصلے اُنہوں نے کئے تھے‘ جان بوجھ کر کئے تھے ‘ جن پر یہ جناب بات بات اور ہر ایک بات پر مداخلت کا الزام لگا رہے ہیں… اور اب ان الزامات کا حجم بڑھتا جارہا ہے… ہمیں ان دونوں کے معاملات میں پڑنے یا ان سے الجھنے کا کوئی شوق نہیں ہے… لیکن صاحب اگر یہ جناب دو اتنے بڑے فیصلے کر سکتے ہیں… تو دوسرے فیصلے ‘ جن کا تعلق براہ راست لوگوں اور ان کی فلاح سے ہے‘ کو لینے میں ان جناب کے ہاتھ کس نے باندھ دئے ہیں… کہ اگر اُن کو مداخلت کرنی ہوتی … رکاوٹ ڈالنے ہو تی تو… تو ان دو فیصلوں کو روکتے جو ان جناب نے آتے ہی لئے… لیکن ایسا ویسا کچھ بھی نہیں ہوا … ایسا ویسا کچھ بھی نہیں کیا گیا… بلکہ دونوں فیصلوں کو خندہ پیشانی سے قبول کیا گیا … خاموشی سے ‘ عزت و احترام کے ساتھ بھی ۔ بس ہم اتنا ہی جانتے ہیں‘ اس سے کم اور نہ زیادہ ۔ہے نا؟

 

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

سونیا، کھرگے ، راہل نے یوم شہدا پر اندرا گاندھی کو خراج عقیدت پیش کیا

Next Post

کشمیر کے یہ جعلی صحافی: ذمہ دار کون اورحل کیا ہے؟

ہارون رشید شاہ

ہارون رشید شاہ

Related Posts

سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

اتفاق اور نہ اتحاد!

2026-06-04
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

 گرما میں بھی….!

2026-06-03
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

دُکھتی رگ پر ہاتھ

2026-06-02
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

اونٹ رے اونٹ تیری….

2026-05-31
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

 …. ایک اور بات !

2026-05-30
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

عید قربان

2026-05-27
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

حج کا بلاوا؟

2026-05-26
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

وزیر اعلیٰ لاپتہ :ہاں تو؟

2026-05-24
Next Post
آگ سے متاثرین کی امداد

کشمیر کے یہ جعلی صحافی: ذمہ دار کون اورحل کیا ہے؟

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.