جمعہ, جون 5, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home سچ تو یہ ہے

محبت اور جنگ میں سب کچھ جائز

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-11-01
in سچ تو یہ ہے
A A
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

اتفاق اور نہ اتحاد!

 گرما میں بھی….!

کہتے ہیں کہ محبت اور جنگ میں سب کچھ جائز ہے اورہم بھی اس میں یقین رکھتے ہیں… ہم تو سیاستدان نہیں ہیں اور ہاں عاشق بھی نہیں ‘ لیکن پھر بھی ہمیں اس بات پر یقین ہے اور … اور سو فیصد ہے ۔ یقین آنکھیں بند کرکے نہیں آیا ہے بلکہ ان آنکھوں سے جو کچھ ہم نے دیکھا ہے … محبت اور جنگ میں دیکھا ہے… اس سے ہمیں اس پر یقین آگیا ہے…اس وقت بہار میں جنگ(الیکشن) کی تیاریاں عروج پر ہیں اور… اور اس لئے سیاستدان بھی … ہول سیل میں سیاستدان بھی اس جنگ کی تیاریوں میں لگے ہو ئے ہیں اور… اور اس دوران وہ جو کچھ بھی کررہے ہیں… کہہ رہے ہیں، اسے جائز سمجھ رہے ہیں… وعدے ‘لوگوں سے جھوٹے وعدوں کو بھی جائزہ مانا جارہا ہے … انڈیا بلاک نے گھر گھر اور ہر گھر کو ایک سرکاری ملازمت فراہم کرنے کا وعدہ کیا اور… اور این ڈی اے نے ایک کروڑ سرکاری نوکریاں دینے کی بات اپنے انتخابی منشور میں کی ہے… وعدوں کے دوران انڈیا بلاک اور نہ این ڈی اے نے یہ سوچا کہ کیا ۱۳ کروڑ کی آبادی میں گھر گھر نوکری یا ایک کروڑ سرکاری نوکریاں دینے کی گنجائش ہے بھی یا نہیں … یا اتنی سرکاری اسامیاں خالی ہیں بھی…لیکن صاحب یہ جاننے کی ضرورت نہیں ہے… بالکل بھی نہیں ہے کہ دونوں گروپ جانتے ہیں کہ یہ وعدے ہی تو ہیں… الیکشن ختم ‘ساتھ ہی وعدے بھی ختم جیسے یم دیکھ رہے ہیں… جموں کشمیر میں دیکھ رہے ہیں… دودھ اور شہد کی نہروں کا وعدہ اور… اور آج ہر ایک وعدے پر’شرطیں لاگو ہیں‘ کی شرط لگائی جا رہی ہے… خیر واپس چلتے ہیں بہار جہاں ہم دیکھ رہے ہیں کہ… کہ انڈیا بلاک اور این ڈی اے ‘ جنگ… معاف کیجئے الیکشن جیتنے کیلئے کچھ بھی کر گزر رہے ہیں…اورا نہیں کرنے دیجئے کہ… کہ یہ سب کچھ جائز ہے… لیکن… لیکن صاحب ایک بات ہے … اور وہ یہ ہے کہ اتنے کچھ کرنے کے بعد بھی جیت دومیں سے ایک گروپ کی ہو گی اور… اور لکھ لیجئے … آج ہی لکھ لیجئے کہ جیت انڈیا بلاک کی نہیں ہو گی… بالکل بھی نہیں ہو گی … تیجسوی کی قسمت میں بہار کا وزیرا علیٰ بننا نہیں لکھا ہے… بالکل بھی نہیں لکھا ہے… اسی طرح جس طرح راہل بابا کی تقدیر میں ملک کا وزیر اعظم بننا نہیں لکھا ہے… بالکل بھی نہیں لکھا ہے… اور یہ بات بھی آپ آج ہی لکھ لیجئے … جلی حروف میں لکھ لیجئے ۔ ہے نا؟

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

جموں و کشمیر کی موجودہ ریزرویشن پالیسی

Next Post

کشمیر میں اسکولوں کے اوقات کار میں تبدیلی کا اعلان

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

اتفاق اور نہ اتحاد!

2026-06-04
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

 گرما میں بھی….!

2026-06-03
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

دُکھتی رگ پر ہاتھ

2026-06-02
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

اونٹ رے اونٹ تیری….

2026-05-31
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

 …. ایک اور بات !

2026-05-30
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

عید قربان

2026-05-27
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

حج کا بلاوا؟

2026-05-26
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

وزیر اعلیٰ لاپتہ :ہاں تو؟

2026-05-24
Next Post
کشمیر میں تین ماہ طویل سرمائی تعطیلات کے بعد اسکول دوبارہ کھل گئے

کشمیر میں اسکولوں کے اوقات کار میں تبدیلی کا اعلان

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.