بدھ, ستمبر 9, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

’آپریشن سندور کے دوران بڑی تعداد میں پاکستانی دہشت گرد ہلاک ہوئے‘

جب ہم نے آپریشن شروع کیا تو ہمارا مقصد واضح تھاکہ سرحد پار دہشت گردی کے اڈوں کو نشانہ بنانا: راجناتھ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-10-30
in تازہ تریں, ٹاپ سٹوری, قومی خبریں
A A
امریکہ ہندوستان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار اور دفاع کے حق کی حمایت کرتا ہے :راج ناتھ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

سرینگر/۲۹؍ اکتوبر
دفاع کے وزیر راجناتھ سنگھ نے بدھ کے روز کہا کہ پہلگام میں معصوم شہریوں کے قتل کے بعد بھارت نے اپنے پڑوسی ملک پاکستان کو سبق سکھایا اور ’آپریشن سندور‘ کے دوران بڑی تعداد میں دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا۔
بہار کے دربھنگہ میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے سنگھ نے کہا ’’ اس آپریشن میں مارے گئے دہشت گردوں کی تعداد خاصی زیادہ تھی، کیونکہ ہم سب غصے سے بھرے ہوئے تھے‘‘۔
سنگھ نے کہا’’ہمارا پڑوسی ملک پاکستان اپنی حرکتوں سے باز نہیں آیا۔ آپ سب نے دیکھا کہ ہماری سرجیکل اسٹرائکس کے باوجود انہوں نے سبق نہیں سیکھا۔ پاکستان سے آئے دہشت گردوں نے معصوم بھارتی شہریوں ‘ ان سیاحوںکو نشانہ بنایا جو صرف کشمیر کی خوبصورتی دیکھنے گئے تھے۔ انہیں ان کے مذہب کے بارے میں پوچھ کر مار دیا گیا‘‘۔
وزیر دفاع نے بتایا’’انہیں اپنے زیر جامے تک اتروائے گئے تاکہ مذہب کی تصدیق کی جا سکے۔ یہ انسانیت کا کیا تماشا تھا! ہم سب کے اندر غصے کی آگ بھڑک اٹھی تھی، لیکن آپ نے دیکھا کہ بھارت نے کس طرح ضبط و تحمل کا مظاہرہ کیا‘‘۔
سنگھ نے کہا کہ بھارت تقسیم کی سیاست پر یقین نہیں رکھتا۔انہوں نے کہا’’ہم ذات یا مذہب کی بنیاد پر سیاست نہیں کرتے۔ ہماری سیاست انصاف اور انسانیت پر مبنی ہے‘‘۔ان کے مطابق پہلگام حملے کا بھارتی جواب نہ صرف فیصلہ کن تھا بلکہ اخلاقی اعتبار سے بھی درست تھا۔انہوں نے کہا’’جب ہم نے آپریشن سندور شروع کیا تو ہمارا مقصد بالکل واضح تھاکہ سرحد پار دہشت گردی کے اڈوں کو نشانہ بنانا۔ انہوں نے ہمارے لوگوں کو مذہب پوچھ کر مارا، اور ہم نے صرف ان لوگوں کو نشانہ بنایا جو دہشت گردی کے ذمہ دار تھے‘‘۔
وزیر دفاع نے کہا کہ بھارت پوری دنیا کو ایک خاندان مانتا ہے اور ’وسودھیو کٹمبکم‘ کے اصول پر یقین رکھتا ہے۔انہوں نے کہا’’ہمارے رشی منیوں نے کبھی نفرت نہیں سکھائی، انہوں نے ہمیشہ رحم و کرم کا درس دیا‘‘۔
سنگھ نے وزیر اعظم نریندر مودی کے فلاحی اقدامات کا ذکر کرتے ہوئے کہا’’جب مودی جی نے خواتین کے بینک کھاتوں میں رقم منتقل کی، کیا انہوں نے یہ پوچھا کہ وہ ہندو ہیں یا مسلمان؟ جب کسانوں کی مدد کی گئی، کیا ان کا مذہب دیکھا گیا؟ نہیں، ہر بھارتی کو فائدہ پہنچا۔ یہی اس قوم کی روح ہے‘‘۔
دفاع کے وزیر نے کہا’’بھارت کی طاقت صرف اس کی جوابی کارروائی میں نہیں بلکہ اس کے انصاف، انسانیت اور تحمل میں مضمر ہے‘‘۔انہوں نے وزیر اعظم مودی کی عالمی سطح پر بھارت کی عزت و وقار کی بحالی کیلئے تعریف کرتے ہوئے کہا’’آج وزیر اعظم نے دنیا کے سامنے بھارت کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے‘‘۔
بھارتی مسلح افواج نے مئی میں آپریشن سندور کے تحت پاکستان اور پاکستان کے زیر قبضہ کشمیر میں دہشت گردی کے نو ڈھانچوں کو نشانہ بنایا۔ یہ کارروائی ۲۲؍ اپریل کو پاہلگام حملے کے جواب میں کی گئی تھی۔پہلگام کے مشہور سیاحتی مقام بیسارن وادی میں دہشت گردوں نے ۲۶؍ افراد کو گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا۔

(ندائے مشرق ویب ڈیسک)

 

متعلقہ

مودی کل گجرات اور مہاراشٹر کادورہ کریں گے ، 35,000 کروڑ روپے کے متعدد منصوبوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھیں گے

مضبوط طلب اور معاشی اعداد و شمار سے کاروباری اعتماد کئی سہ ماہیوں کی بلند ترین سطح پر: سی آئی آئی

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

’عمر نے زمین حقوق بل کی مخالفت کر کے غریبوں کو دھوکہ دیا‘

Next Post

اچھن:جمع شدہ ۱۱لاکھ میٹرک ٹن کچرے کی بائیو مائننگ شروع

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’آرٹیکل۳۷۰ کی منسوخی ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی کی شہادت کو سب سے بہترین خراجِ عقیدت‘
قومی خبریں

مودی کل گجرات اور مہاراشٹر کادورہ کریں گے ، 35,000 کروڑ روپے کے متعدد منصوبوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھیں گے

2026-09-08
مضبوط طلب اور معاشی اعداد و شمار سے کاروباری اعتماد کئی سہ ماہیوں کی بلند ترین سطح پر: سی آئی آئی
قومی خبریں

مضبوط طلب اور معاشی اعداد و شمار سے کاروباری اعتماد کئی سہ ماہیوں کی بلند ترین سطح پر: سی آئی آئی

2026-09-08
ستیہ نکیتن عمارت حادثے کے بعد وزیراعلیٰ ریکھا گپتا کا فوری کارروائی کا حکم، پوری دہلی میں حفاظتی معائنہ شروع کرنے کا اعلان
قومی خبریں

ستیہ نکیتن عمارت حادثے کے بعد وزیراعلیٰ ریکھا گپتا کا فوری کارروائی کا حکم، پوری دہلی میں حفاظتی معائنہ شروع کرنے کا اعلان

2026-09-08
انّ پورنا دیوی بدھ کو وارانسی میں نویں راشٹریہ پوشن ماہ کا کریں گی افتتاح
قومی خبریں

انّ پورنا دیوی بدھ کو وارانسی میں نویں راشٹریہ پوشن ماہ کا کریں گی افتتاح

2026-09-08
قومی خبریں

ستیہ نکیتن معاملے میں جنوبی زون کے ڈپٹی کمشنر سمیت پانچ حکام معطل

2026-09-08
قومی خبریں

ماروتی سوزوکی منتخب ماڈلز کی قیمتوں میں اضافہ کرے گی

2026-09-08
قومی خبریں

ملک میں پرکشش طبی سیاحت کے نظام کو مضبوط بنانے کے لیے پانچ نکاتی منصوبہ پیش: پیوش گوئل

2026-09-08
قومی خبریں

کلکتہ ہائی کورٹ کو بل بورڈ ہٹانے کے خلاف ترنمول کی عرضی پر جلد سماعت کا حکم

2026-09-08
Next Post
اچھن:جمع شدہ ۱۱لاکھ میٹرک ٹن کچرے کی بائیو مائننگ شروع

اچھن:جمع شدہ ۱۱لاکھ میٹرک ٹن کچرے کی بائیو مائننگ شروع

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.