جمعرات, جون 4, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

’ کشمیر کو جلد ہی ملک کے دیگر حصوں سے براہِ راست ریل رابطہ فراہم کیا جائیگا‘

آپریشنل اور سیکورٹی معاملات کو حل کرنے پر کام جاری ہے، جو جموں و کشمیر کے لیے ایک اور سنگِ میل ثابت ہوگا:سینئر ریلوے عہدیدار

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-10-30
in تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
ریلویز نے بارہمولہ،اْوڑی ریل لنک قاضی گنڈ،بڈگام کیلئے ڈبلنگ کی منظوری
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

امت شاہ امر ناتھ یاترا انتظامات کا جائزہ لیںگے

شدید گرمی میں صرف پانی کافی نہیں، جسم کو الیکٹرولائٹس کی بھی ضرورت: ماہرین

سرینگر/۲۹؍اکتوبر
شمالی ریلوے کے ایک اعلیٰ افسر نے کہا ہے کہ سرینگر،کٹرا کے درمیان دو وندے بھارت ٹرینوں کی شروعات اور اودھمپور،سرینگر،بارہمولہ ریل رابطے کی تکمیل کے بعد اب کشمیر کو جلد ہی ملک کے دیگر حصوں سے براہِ راست ریل کنکشن فراہم کیا جائے گا۔
جموں ڈویڑن کے سینئر ڈویڑنل کمرشل منیجر اْچت سنگھل نے بتایا کہ اس ہدف کے حصول کیلئے آپریشنل اور سیکورٹی معاملات کو حل کرنے پر کام جاری ہے، جو جموں و کشمیر کے لیے ایک اور سنگِ میل ثابت ہوگا۔
سینئر ڈویڑنل کمرشل منیجر نے ایک نیوز ایجنسی سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ کٹرا اور سرینگر کے درمیان چلنے والی سیمی ہائی اسپیڈ وندے بھارت ٹرینوں کے لیے آج صبح ریاسی ریلوے اسٹیشن پر دو منٹ کے قیام کی سہولت متعارف کرائی گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کشمیر کو ریل کے نقشے پر لانا ایک خواب تھا جو اب پورا ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔
سنگھل نے کہا، ’’کٹرا،سرینگر وندے بھارت ایکسپریس، جس کا افتتاح وزیر اعظم نریندر مودی نے ۶جون کو کیا تھا، ایک تاریخی سنگِ میل تھا کیونکہ یہ کشمیر کو کنیا کماری سے جوڑنے والی پہلی ریل سروس تھی۔ اس سروس کے آغاز کے ساتھ ہی کشمیر کو ملک کے باقی حصوں سے جوڑنے کا خواب حقیقت بننے لگا ہے۔‘‘
سینئر ڈویڑنل کمرشل منیجرنے مزید کہا ’’آپریشنل اور سیکورٹی رکاوٹوں کو دور کرنے کا کام خوش اسلوبی سے جاری ہے تاکہ کشمیر اور ملک کے دیگر حصوں کے درمیان براہِ راست ٹرین سروس جلد شروع کی جا سکے‘‘۔
جمعرات سے، سرینگر،کٹرا وندے بھارت ایکسپریس (ٹرین نمبر۲۶۴۰۱ اور ۲۶۴۰۲) ریاسی ریلوے اسٹیشن پر دو منٹ کے لیے رکے گی۔
شیڈول کے مطابق، ٹرین صبح ۸ بج کر ۱۰ منٹ پر کٹرا ریلوے اسٹیشن سے روانہ ہوگی اور ۸ بج کر ۲۸ منٹ پر ریاسی پہنچے گی، جس کے بعد یہ اپنی منزل سری نگر کی طرف روانہ ہو جائے گی۔ واپسی کے وقت، ٹرین نمبر ۲۶۴۰۲شام ۴ بج کر۳۴ منٹ پر ریاسی اسٹیشن پر رکے گی۔
سینئر ڈویڑنل کمرشل منیجر نے بتایا’’ریاسی اسٹیشن پر یہ قیام تجرباتی بنیادوں پر (ایک ماہ کے لیے) ریلوے بورڈ کی منظوری کے بعد شروع کیا گیا ہے، کیونکہ ریاسی ضلع ہیڈکوارٹر ہونے کے ساتھ ساتھ ایک نہایت اہم مقام سمجھا جاتا ہے۔ اس قیام کو مستقبل میں برقرار رکھنے کا انحصار مسافروں کی رائے اور تجارتی افادیت پر ہوگا۔‘‘
سنگھل نے مزید بتایا کہ اس سے قبل اس روٹ پر صرف ایک اسٹاپ تھا… بانہال… جو ایک اہم ٹرانس شپمنٹ پوائنٹ ہے۔ مقامی لوگوں اور سیاسی نمائندوں کی مسلسل مانگ کے بعد ریاسی میں دوسرا قیام شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
ریلوے کے عہدیدارنے کہا کہ ریلوے محکمے کی پوری کوشش ہے کہ خطے میں ریل رابطہ برقرار رکھا جائے اور مسافروں کو بہترین سہولیات فراہم کی جائیں۔انہوں نے کہا، ’’جب اگست اور ستمبر میں شدید بارشوں کے باعث سڑک رابطہ متاثر ہوا تھا، تب ریلوے نے ایک خصوصی ٹرین ایک ماہ کے لیے شروع کی تاکہ کٹرا اور بانہال کے درمیان سفر میں کوئی رکاوٹ نہ آئے۔‘‘
سینئر ڈویڑنل کمرشل منیجر نے مزید کہا کہ کٹرا اور سری نگر کے درمیان ٹرین سروس نے اپنی رفتار، آرام اور قابلِ بھروسہ کارکردگی کی وجہ سے عوامی سطح پر بے حد پذیرائی حاصل کی ہے۔
اب کاکہنا تھا’’ریاسی کو ایک اضافی اسٹاپ کے طور پر شامل کرنے سے خطے میں رابطہ مزید مضبوط ہوگا، جس سے ماتا ویشنو دیوی مندر کے زائرین کے ساتھ ساتھ چناب پل اور دیگر سیاحتی مقامات کی سیر کے لیے آنے والے سیاحوں کو سہولت ملے گی۔‘‘
ریاسی کے سینئر بی جے پی رہنما اور ایم ایل اے کلدیپ راج دوبے، جنہوں نے افتتاحی تقریب کے بعد ریاسی اسٹیشن سے سری نگر کیلئے ٹرین میں سفر کیا، نے وزیر اعظم نریندر مودی اور ریلوے وزیر اشونی ویشنو کا عوامی مطالبہ پورا کرنے پر شکریہ ادا کیا۔
بی جے پی ضلع صدر روہت دوبے نے اس اقدام کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ وہ پرامید ہیں کہ ریلوے وزارت ریاسی سے چناب کے اوپر بنے دنیا کے سب سے اونچے ریلوے پل اور ملک کے پہلے کیبل اسٹیڈ ریلوے آنجی پل تک خصوصی ٹرین سروس کی منظوری دے گی، جس سے سیاحت میں اضافہ اور روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔(ندائے مشرق ویب ڈیسک)

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

وادی میں۴؍اور۵نومبر کو ہلکے برف و باراں کا امکان

Next Post

’عمر نے زمین حقوق بل کی مخالفت کر کے غریبوں کو دھوکہ دیا‘

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

امت شاہ امر ناتھ یاترا انتظامات کا جائزہ لیںگے
اہم ترین

امت شاہ امر ناتھ یاترا انتظامات کا جائزہ لیںگے

2026-06-04
شدید گرمی میں صرف پانی کافی نہیں، جسم کو الیکٹرولائٹس کی بھی ضرورت: ماہرین
اہم ترین

شدید گرمی میں صرف پانی کافی نہیں، جسم کو الیکٹرولائٹس کی بھی ضرورت: ماہرین

2026-06-04
 راجوری میں انسدادِ دہشت گردی آپریشن ’شیرووالی‘ بارہویں روز بھی جاری
اہم ترین

 راجوری میں انسدادِ دہشت گردی آپریشن ’شیرووالی‘ بارہویں روز بھی جاری

2026-06-04
اننت ناگ:منشیات فروش کی ۶۰ لاکھ روہے کی جائیداد ضبط
اہم ترین

اننت ناگ:منشیات فروش کی ۶۰ لاکھ روہے کی جائیداد ضبط

2026-06-04
ریاستی درجے کی بحالی ‘این سی دہلی میں احتجاج کرے گی
اہم ترین

ریاستی درجے کی بحالی ‘این سی دہلی میں احتجاج کرے گی

2026-06-04
دہشت گردی سے متعلق مقدمے  میں کشمیر کے ۶؍اضلاع میں چھاپے
اہم ترین

دہشت گردی سے متعلق مقدمے میں کشمیر کے ۶؍اضلاع میں چھاپے

2026-06-04
بی جے پی پنڈتوں کے درد کی ذمہ داری سے نہیں بچ سکتی: کانگریس
اہم ترین

 کانگریس کا مہنگائی بے روزگاری اور  پرچہ لیک ہونے کے خلاف احتجاج

2026-06-04
وزیر اعلیٰ حکومت کو  وفاداری کی پریڈوں تک   محدود کر رہے ہیں: شرما
اہم ترین

وزیر اعلیٰ حکومت کو وفاداری کی پریڈوں تک  محدود کر رہے ہیں: شرما

2026-06-04
Next Post
کشمیر فائلز سے دو کمیونٹیز کے درمیان دوریاں مزید بڑھ جائیں گی/محبوبہ مفتی

’عمر نے زمین حقوق بل کی مخالفت کر کے غریبوں کو دھوکہ دیا‘

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.