منگل, ستمبر 1, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

کپواڑہ سڑک حادثہ‘۲موٹر سائیکل سوار ہلاک‘ علاقے میں کہرام

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-07-05
in اہم ترین
A A
اودھم پور سڑک حادثے میںتین مسافر از جان
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’کوئی اختیار نہیں‘،ثالثی عدالت کا فیصلہ مسترد 

پاکستانی انسانی حقوق کمیشن کا پی او جے کے انتخابات کی شفافیت پر سوال

سرینگر//
شمالی ضلع کپواڑہ کے لولاب علاقے میں سڑک کے ایک حادثے میں۲موٹر سائیکل سواروں کی برسر موقع ہی موت واقع ہوئی۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ لولاب کے ریڈ ناگ علاقے میں ایک نامعلوم گاڑی نے موٹر سائیکل کو ٹکر ماری جس وجہ سے اُس پر سوار دو نوجوان شدید طورپر زخمی ہوئے ۔انہوں نے بتایا کہ آس پاس موجود لوگوں نے زخمیوں کو طبی امداد کی خاطر نزدیکی ہسپتال پہنچایا تاہم وہاں پر موجود ڈاکٹروں نے دونوں کو مردہ قرار دیا۔
حادثے میں جاں بحق ہونے والے نوجوانوں کی شناخت عادل احمد شاہ ولد نثار احمد شاہ اور رشید احمد شاہ ولد غلام حسن شاہ ساکنان بابا حیات پورہ لولاب کے بطور ہوئی ہے ۔
دریں اثنا جوں ہی نوجوانوں کی لاشیں اُن کے آبائی گاوں پہنچائی گئیں تو وہاں کہرام مچ گیا، خواتین سینہ کوبی کرنے لگیں جس دوران رقعت آمیز مناظر دیکھنے کو ملے ۔
نامہ نگار نے بتایا کہ لوگوں کی بھاری موجودگی کے بیچ نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد دونوں کو پُر نم آنکھوں کے ساتھ سپرد خاک کیا گیا۔
پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے نامعلوم گاڑی کی تلاش شروع کی ہے ۔
علاوہ ازیں پچھلے دو ہفتوں کے دوران وادی کشمیر میں موٹر سائیکل حادثات کے دوران۸نوجوان اپنی قیمتی جانیں گنوا بیٹھے ہیں۔
عوامی حلقوں کے مطابق والدین کی جانب سے کمسن اور نو عمر طلبا کو موٹر سائیکل فراہم کی جارہی ہیں جس وجہ سے حادثات رونما ہو رہے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ بے ہنگم ٹریفک کے دوران موٹر سائیکل سوار کافی تیز رفتارسے سکوٹی اور موٹر سائیکل چلاتے ہوئے پائے جارہے ہیں اور اس حوالے سے گرچہ پولیس کی جانب سے قانونی کارروائی بھی عمل میں لائی جارہی ہیں تاہم یہ سلسلہ دراز ہوتا جارہا ہے ۔
عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ والدین پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ اپنے کمسن بچوں کو سکوٹی اور موٹر سائیکل وغیرہ نہ دے کیونکہ ایسا کرکے وہ اپنے بچوں کو موت کی وادی میں جھونک رہے ہیں۔
عوامی حلقوں نے ٹریفک محکمہ پر زور دیا ہے کہ خطرناک کرتب بازی کا مظاہرہ کرنے ، شاہراہوں پر تیز رفتار ی کے ساتھ موٹر سائیکل چلانے والوں کے خلاف خصوصی کریک ڈاون شروع کرنے کی ضرورت ہے تاکہ انسانی جانوں کو تحفظ فراہم کیا جاسکے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ریاسی: سٹکی بموں کے علاوہ مزید اسلحہ گولہ بارود بر آمد:پولیس

Next Post

نیشنل کانفرنس اور پی ڈی پی اسمبلی الیکشن اکھٹے لڑیں گی :فاروق/محبوبہ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’کوئی اختیار نہیں‘،ثالثی عدالت کا فیصلہ مسترد 
اہم ترین

’کوئی اختیار نہیں‘،ثالثی عدالت کا فیصلہ مسترد 

2026-09-01
پاکستانی انسانی حقوق کمیشن کا پی او جے کے انتخابات کی شفافیت پر سوال
اہم ترین

پاکستانی انسانی حقوق کمیشن کا پی او جے کے انتخابات کی شفافیت پر سوال

2026-09-01
’بھارت کثرت میں وحدت کے اصول پر قائم‘
اہم ترین

سنہا کی انڈین ریڈ کراس سوسائٹی کی سالانہ جنرل میٹنگ کی صدارت

2026-09-01
اننت ناگ کے نوجوان کسان نے روپ وے بنا کر شعبہ باغبانی میں انقلاب برپا کیا
اہم ترین

’جموں و کشمیر میں سیب کی پیداواریت میں کمی‘ بادام کی کاشت سکڑ گئی‘

2026-09-01
ماہانہ وظیفے میں اضافہ ‘انٹرن ڈاکٹروں کی غیر معینہ ہڑتال شروع
اہم ترین

ماہانہ وظیفے میں اضافہ ‘انٹرن ڈاکٹروں کی غیر معینہ ہڑتال شروع

2026-09-01
بالائی علاقوں میں تازہ برفباری‘ میدانی علاقوں میں بارش
اہم ترین

 آئندہ۲۴سے۴۸ گھنٹوں کے دوران موسلادھار بارشوں کا امکان

2026-09-01
رام بن میں پولیس اور فوج کی مشترکہ کارروائی میں جنگجوؤں کی خفیہ کمیشن گاہ تباہ
اہم ترین

شوپیاں میں دہشت گردوں  کا ٹھکانہ تباہ، اسلحہ و گولہ بارود برآمد

2026-09-01
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی
اہم ترین

واتھورہ میں ٹرک کی زد میں  آکر۱۷ سالہ لڑکا جاں بحق

2026-09-01
Next Post
ُاین سی اور پی ڈی پی اکھٹا الیکشن لڑیں گی /فاروق‘محبوبہ

نیشنل کانفرنس اور پی ڈی پی اسمبلی الیکشن اکھٹے لڑیں گی :فاروق/محبوبہ

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.