جمعہ, اکتوبر 16, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

وادی میں بڑھتے آتشزدگی کے واقعات ‘ غفلت نہیںبلکہ احتیاط وقت کی ضرورت

بڑھتے واقعات یہ پیغام دے رہے ہیں کہ احتیاط کو معمول نہیں بلکہ عادت بنانا ہوگا‘ایک پل کی لاپرواہی، برسوں کی محنت جلا سکتی ہے

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-10-24
in تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
وادی میں بڑھتے آتشزدگی کے واقعات ‘ غفلت نہیںبلکہ احتیاط وقت کی ضرورت
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’لداخ کی ترقی مرکز کی اولین ترجیح‘

سپریم کورٹ میں مرکز کا بیان:’ریل بنانے والے اور آزاد صحافی میں فرق کرنا مشکل ‘

سرینگر/۲۳؍ اکتوبر
سرینگر کے حبہ کدل علاقے کے کرفلی محلے میں دوران شب پیش آئے ہولناک آتشزدگی کے واقعے نے ایک بار پھر وادی میں بڑھتے ہوئے آگ کے واقعات پر سنجیدہ سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔
بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب لگی اس آگ نے کم از کم دس رہائشی مکانوں کو راکھ کے ڈھیر میں تبدیل کر دیا، جبکہ ایک درجن سے زائد خاندان بے گھر ہوگئے۔ خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، مگر مالی نقصان بے حد بھاری ہے۔
عینی شاہدین کے مطابق، آگ رات کے قریب دو بجے ایک مکان سے بھڑکی اور دیکھتے ہی دیکھتے پورے محلے میں پھیل گئی۔ شعلوں کی شدت اتنی تھی کہ دور دراز علاقوں سے بھی دھواں صاف دکھائی دے رہا تھا۔ مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ بجھانے کی کوشش کی، مگر گنجان بستی اور لکڑی کے مکانات کی وجہ سے آگ تیزی سے پھیلتی گئی۔ فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز کے مطابق سترہ فائر ٹنڈرز کی مدد سے آگ پر قابو پایا گیا۔
یہ پہلا واقعہ نہیں۔ صرف دو دن قبل اسی علاقے میں سات مکانات جل کر خاکستر ہوئے تھے۔ رواں موسمِ سرما کے آغاز کے ساتھ ہی وادی میں اس طرح کے واقعات میں تشویشناک اضافہ ہوا ہے۔
محکمہ فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز نے عوام کے نام ایک اہم ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ سردیوں کے موسم میں برقی ہیٹنگ آلات، گیس اسٹوو اور کانگڑی کے غیر محتاط استعمال سے آگ لگنے کے امکانات کئی گنا بڑھ جاتے ہیں۔
محکمے نے واضح ہدایت دی ہے کہ سونے سے قبل یا گھر سے باہر نکلنے سے پہلے تمام ہیٹنگ آلات اور گیس اسٹوو بند کر دیے جائیں، جبکہ کانگڑی کو رات کے وقت محفوظ مقام پر رکھا جائے۔
یہ ایڈوائزری محض رسمی ہدایت نہیں بلکہ ایک عملی ضرورت بن چکی ہے۔ حالیہ واقعات سے ظاہر ہوتا ہے کہ تھوڑی سی غفلت بڑے سانحے کو جنم دے سکتی ہے۔ گنجان بستیوں میں مکانات کے درمیان فاصلہ نہ ہونے کے باعث ایک گھر میں لگی آگ لمحوں میں کئی زندگیوں کو متاثر کر دیتی ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ عوامی بیداری اور احتیاطی تدابیر ہی ان حادثات کے اثرات کو کم کر سکتی ہیں۔ مقامی سماجی اداروں اور محلہ کمیٹیوں کو بھی چاہیے کہ وہ فائر سیفٹی آگاہی مہمات شروع کریں، تاکہ گھریلو سطح پر حفاظتی انتظامات بہتر بنائے جا سکیں۔
کرفلی محلہ کا سانحہ ایک وارننگ ہے‘ یہ بتاتا ہے کہ فائر سیفٹی محض سرکاری ذمے داری نہیں بلکہ اجتماعی شعور کا حصہ ہونی چاہیے۔ اگر عوام نے محکمہ کی ہدایات پر سنجیدگی سے عمل نہ کیا تو آنے والے سرد ایام میں مزید ایسے المناک واقعات سے انکار ممکن نہیں۔
وادی میں آتشزدگی کے بڑھتے واقعات یہ پیغام دے رہے ہیں کہ احتیاط کو معمول نہیں بلکہ عادت بنانا ہوگا۔ کیونکہ ایک پل کی لاپرواہی، برسوں کی محنت جلا سکتی ہے۔
(ویب ڈیسک)

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

بی جے پی کو اقتدار سے دور رکھنے کے لیے این سی کی حمایت کریں گے:قرہ

Next Post

وزیر اعظم مودی، امیت شاہ جموں و کشمیر کی ریاستی حیثیت بحال کرنے کے پابند

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’بھارت دہشت گردی کیخلاف موقف پر ثابت قدم‘
اہم ترین

’لداخ کی ترقی مرکز کی اولین ترجیح‘

2026-10-16
۱۳ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا استعمال کرنے سے روکنے کی درخواست مسترد 
اہم ترین

سپریم کورٹ میں مرکز کا بیان:’ریل بنانے والے اور آزاد صحافی میں فرق کرنا مشکل ‘

2026-10-16
سانبہ میں گھر گھر تلاشی لوگوں سے پوچھ گچھ
اہم ترین

جموں و کشمیر کے کئی علاقوں میں بارش، بالائی علاقوں میں تازہ برف باری سے پہاڑ سفید

2026-10-16
’سرینگر میں بائر سیلر ملاقات سے برآمدات کو نئی رفتار ملے گی‘
اہم ترین

سونمرگ کو سال بھر ایڈونچر کھیلوں کا مرکز بنانے کا منصوبہ:عمر

2026-10-16
جموں و کشمیر کی ترقی کیلئےاسٹارٹ اپ کلچر پر توجہ ضروری:ایل جی سنہا
اہم ترین

سنہا کی ’جشنِ ڈل‘ کی کامیاب تکمیل پر پولیس کو مبارک باد

2026-10-16
امریکہ ہندوستان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار اور دفاع کے حق کی حمایت کرتا ہے :راج ناتھ
اہم ترین

پاکستان سے کسی بھی دہشت گردانہ کارروائی کا پہلے سے زیادہ  سخت جواب دیا جائے گا: راجناتھ

2026-10-16
اہم ترین

بی جے پی نے جموں  کشمیر حکومت کے ’دوہرے اقتدار‘ کے مؤقف کو مسترد کردیا

2026-10-16
پولیس نے سرینگر میں ۵ رہائشی مکان مقفل کئے
اہم ترین

سرینگر میں منشیات کے خلاف  کارروائی، ۱۳ء۴۳ کروڑ روپے سے زائد کے اثاثے منسلک

2026-10-16
Next Post
وزیر اعظم مودی، امیت شاہ جموں و کشمیر کی ریاستی حیثیت بحال کرنے کے پابند

وزیر اعظم مودی، امیت شاہ جموں و کشمیر کی ریاستی حیثیت بحال کرنے کے پابند

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.