ہفتہ, اگست 1, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

بی جے پی کو اقتدار سے دور رکھنے کے لیے این سی کی حمایت کریں گے:قرہ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-10-24
in اہم ترین, تازہ تریں
A A
آزادپارٹی کے نظریے کے بجائے ذاتی اختلافات کی بنیادوں پر مستعفی ہوئے:قرہ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’جموںکشمیر میں تبدیلی مؤثر حکمرانی کا نتیجہ ہے‘

بھارت کا پاکستان پر مقبوضہ کشمیر میں کریک ڈاؤن کے دوران ۴۰ شہریوں کی ہلاکت کا الزام

سرینگر/۲۳؍اکتوبر
کئی دنوں کی قیاس آرائیوں کے بعد جمعرات کو جموں و کشمیر پردیش کانگریس کمیٹی (جے کے پی سی سی) نے اعلان کیا کہ اس کے تمام چھ اراکینِ اسمبلی جمعہ کو ہونے والے راجیہ سبھا انتخابات میں نیشنل کانفرنس (این سی) کے امیدواروں کے حق میں ووٹ ڈالیں گے۔
پارٹی نے اس فیصلے کو ’’بی جے پی کو اقتدار سے باہر رکھنے کے لیے ایک اخلاقی مؤقف‘‘ قرار دیا۔
سرینگر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جے کے پی سی سی کے صدر طارق حمید قرہ نے کہا کہ پارٹی نے بدھ اور جمعرات کو دو دور کی مشاورت کے بعد نئی دہلی میں مرکزی قیادت سے صلاح و مشورہ کرکے یہ فیصلہ حتمی بنایا۔
قرہ نے کہا، ’’ہم نے ایک مصیبت زدہ ریاست ہونے کے ناطے اپنی حساسیتوں اور ایک پْرخلوص سیکولر جماعت ہونے کے ناتے یہ طے کیا ہے کہ نیشنل کانفرنس کے ساتھ موجود اختلافات کو وقتی طور پر پسِ پشت ڈال کر اپنی اقدار کے تئیں عہدبستگی کو ثابت کریں۔‘‘
کانگریسی لیڈر نے کہا کہ کانگریس نے سیٹ شیئرنگ اور اتحاد میں ہم آہنگی سے متعلق شکایات کے باوجود ’’مصلحت کے بجائے اصول‘‘ کا راستہ اپنایا ہے۔
قرہ نے کہا، ’’اس بار راجیہ سبھا انتخابات ایک امتحان کے طور پر آئے ہیں۔ ہم امید کرتے ہیں کہ نیشنل کانفرنس تمام تر لالچوں اور دباؤ کے باوجود اپنے اراکین کو متحد رکھے، اور ہم اس کیلئے اپنی مکمل حمایت پیش کرتے ہیں۔‘‘
بی جے پی کے خلاف کانگریس کی وسیع تر لڑائی کو دہراتے ہوئے قرہ نے کہا کہ پارٹی کا یہ فیصلہ جموں و کشمیر کے جمہوری اور سیکولر ڈھانچے کے تحفظ کے مقصد سے کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا، ’’یہی بڑا مقصد اور قومی سطح پر بی جے پی کے خلاف ہماری لڑائی ہے، جس کی خاطر ہم نیشنل کانفرنس کی جانب سے اتحادی ہونے کے باوجود جو رویہ ہمیں ملا، اسے نظر انداز کر رہے ہیں۔‘‘
کانگریسی لیڈر نے بتایا کہ پارٹی کے تمام چھ اراکینِ اسمبلی ‘ غلام عامر، پیرزادہ محمد سعید، نظام الدین بھٹ، ایڈووکیٹ عرفان حفیظ لون اور افتخار احمد‘اس مشاورت میں شریک تھے اور انہوں نے متفقہ طور پر اس فیصلے کی توثیق کی۔
قرہ نے کہا، ’’ہم اپنے تمام معزز اراکین کو ہدایت دیتے ہیں کہ وہ راجیہ سبھا انتخابات میں نیشنل کانفرنس کے امیدوار کے حق میں ووٹ ڈالیں۔ پارٹی وہپ بھی جاری کیا گیا ہے۔‘‘
جے کے پی سی سی کے صدر نے نیشنل کانفرنس کے امیدوار شمّی اوبرائے کی بھی تعریف کی اور کہا، ’’شمّی اوبرائے صاحب نے مذاکرات کو مفاہمت میں اور اختلافات کو مکالمے میں بدل دیا۔‘‘
قرہ نے مزید کہا کہ پارٹی جلد ہی نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ کے نام دو رسمی خطوط جاری کرے گی، جن میں دونوں جماعتوں کے درمیان سمجھوتے کی تفصیلات اور اتحاد کے مشترکہ وڑن کی وضاحت ہوگی۔(ندائے مشرق خبر)
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ہم راجیہ سبھا کی ایک سیٹ جیتیں گے ، دو پر پوری طاقت سے لڑیں گے : رنبیر سنگھ پٹھانیا

Next Post

وادی میں بڑھتے آتشزدگی کے واقعات ‘ غفلت نہیںبلکہ احتیاط وقت کی ضرورت

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’جموںکشمیر میں تبدیلی مؤثر حکمرانی کا نتیجہ ہے‘
اہم ترین

’جموںکشمیر میں تبدیلی مؤثر حکمرانی کا نتیجہ ہے‘

2026-08-01
بھارت کا پاکستان پر مقبوضہ کشمیر میں کریک ڈاؤن کے دوران ۴۰ شہریوں کی ہلاکت کا الزام
اہم ترین

بھارت کا پاکستان پر مقبوضہ کشمیر میں کریک ڈاؤن کے دوران ۴۰ شہریوں کی ہلاکت کا الزام

2026-08-01
موسلا دھار بارش‘کچھ علاقوں میں اچانک سیلابی صورتحال
اہم ترین

موسلا دھار بارش‘کچھ علاقوں میں اچانک سیلابی صورتحال

2026-08-01
سجاد نے شہری ہلاکتوں کیلئے مرحوم مفتی سعید کو ذمہ دار قراردیا
اہم ترین

سجاد نے شہری ہلاکتوں کیلئے مرحوم مفتی سعید کو ذمہ دار قراردیا

2026-08-01
گھی کے چاربرانڈ اور غلط لیبل والے منجمد گوشت کا استعمال غیر محفوظ قرار
اہم ترین

گھی کے چاربرانڈ اور غلط لیبل والے منجمد گوشت کا استعمال غیر محفوظ قرار

2026-08-01
پٹن تصادم :’جاں بحق جنگجو آرمی ریکروٹمنٹ ریلی میں رخنہ ڈالنے کی طاق میں تھے‘
اہم ترین

کولگام میں دہشت گردوں  کی فائرنگ، غیر مقامی مزدور ہلاک، دوسرا زخمی

2026-08-01
بارہمولہ میں بی ایس ایف اہلکار  گولی لگنے سے مردہ پائے گئے
اہم ترین

بارہمولہ میں بی ایس ایف اہلکار گولی لگنے سے مردہ پائے گئے

2026-08-01
اینٹی کرپشن بیورو نے حلقہ پٹواری برین نشاط اور چوکیدار کو رنگے ہاتھوں دھر لیا
اہم ترین

فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز کے۵۵۲ منتخب امیدوار  دوبارہ قد کی پیمائش کیلئے طلب

2026-08-01
Next Post
وادی میں بڑھتے آتشزدگی کے واقعات ‘ غفلت نہیںبلکہ احتیاط وقت کی ضرورت

وادی میں بڑھتے آتشزدگی کے واقعات ‘ غفلت نہیںبلکہ احتیاط وقت کی ضرورت

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.