ہفتہ, جولائی 25, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

ملک کو آگے لے جانے کی طاقت آندھرا پردیش کے پاس، جلد ہی 15 لاکھ گھروں کو پائپ لائن کے ذریعہ گیس کی سپلائی:مودی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-10-17
in قومی خبریں
A A
وزیر اعظم مودی کی اعلی مسلح افواج کی قیادت کے ساتھ میٹنگ راج ناتھ اور ڈوبھال بھی شریک
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

سرحدی علاقوں میں امن اور استحکام ہندوستان اور چین کے درمیان معمول کے تعلقات کی پہلی شرط: جے شنکر

جنتر منتر واقعہ: خاطی پولیس افسران کو نوکری سے نکالے حکومت: عآپ

حیدرآباد 16اکتوبر(یواین آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ آندھرا پردیش خودداری اور تہذیب و ثقافت کی سرزمین ہے ۔ کرنول کے نواحی علاقہ ننورمیں منعقدہ جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے یہ بات کہی۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ چندرا بابو نائیڈو، گورنر جسٹس عبدالنذیر، نائب وزیراعلیٰ پون کلیان، نارا لوکیش اور دیگر قائدین موجود تھے ۔
وزیراعظم نریندر مودی نے ریاست بھر میں مختلف مقامات پر تعمیر شدہ اور تعمیر کے مرحلہ میں موجود 13,429 کروڑ روپے کی لاگت والے ترقیاتی منصوبوں کا ورچوئل افتتاح اور سنگِ بنیاد رکھا۔
وزیراعظم نے کہا کہ آندھرا پردیش سائنس اور اختراعات کا مرکز ہے ۔ یہاں لامحدود امکانات کے ساتھ نوجوانوں میں بے پناہ قوت اور صلاحیت ہے ۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ چندرا بابو نائیڈو اور پون کلیان کی شکل میں آندھرا پردیش کو مضبوط قیادت حاصل ہے ۔ مرکزی حکومت کی طرف سے ریاست کو مکمل تعاون حاصل ہے ۔ گزشتہ دس ماہ سے ترقی کی رفتار تیز ہو گئی ہے ۔ ڈبل انجن حکومت کی قیادت میں ریاست غیر معمولی پیش رفت کر رہی ہے ۔ دہلی اور امراوتی دونوں تیزی سے ترقی کی راہ پر گامزن ہیں۔
انہوں نے کہا کہ 2047 تک ہمارا ملک ‘وِکست بھارت’ بن جائے گا۔ اکیسویں صدی 140 کروڑ ہندوستانیوں کی صدی ہوگی۔
وزیر اعظم نے کہا کہ ریاست میں جاری منصوبوں سے ریاست میں کنیکٹیویٹی (رابطے ) کو مزید مضبوطی حاصل ہوگی۔ ان منصوبوں کے ذریعہ صنعتوں کو فروغ ملنے کے ساتھ ساتھ عوام کے معیاری زندگی میں بھی بہتری آئے گی۔
انہوں نے کہا کہ کسی بھی ملک یا ریاست کی ترقی کے لئے توانائی کی سلامتی نہایت اہم ہے ۔ ٹرانسمیشن پراجکٹس کے ذریعہ ملک کی توانائی کی صلاحیت میں اضافہ ہوگا۔ گوگل کے اے آئی ڈیٹا سنٹر کے قیام سے آندھرا پردیش سب سی گیٹ وے کے طور پر ابھرے گا۔ یہ منصوبہ وشاکھاپٹنم کو اے آئی اور کنیکٹیویٹی ہب میں تبدیل کرے گا، جس سے نہ صرف ہندوستان بلکہ پوری دنیا کو خدمات فراہم کی جائیں گی۔
وزیر اعظم نے کہا کہ ہندوستان کی ترقی کے لئے آندھرا پردیش کی ترقی ناگزیر ہے اور آندھرا پردیش کی ترقی کے لئے رائل سیما کی پیش رفت بھی اتنی ہی ضروری ہے ۔ یہ منصوبے رائل سیما کے ہر ضلع میں روزگار کے مواقع پیدا کریں گے اور خطہ کی ترقی کے لئے نئے دروازے کھولیں گے ۔ ان پروجیکٹس کے نتیجہ میں صنعتی ترقی مزید تیز رفتار ہوگی۔
انہوں نے مزید کہا کہ دنیا ہندوستان کو اکیسویں صدی کے مینوفیکچرنگ مرکز کے طور پر دیکھ رہی ہے اور آتم نربھر ہندوستان کے حصول میں آندھرا پردیش کا کردار کلیدی رہے گا۔
وزیراعظم مودی نے الزام عائد کیا کہ کانگریس حکومتوں نے آندھرا پردیش کی صلاحیتوں کو نظرانداز کیا۔
انہوں نے کہا ملک کو آگے لے جانے کی طاقت آندھرا پردیش کے پاس ہے ۔ این ڈی اے کے دورِ حکومت میں ریاست کا چہرہ تیزی سے بدل رہا ہے ۔
وزیر اعظم نے اعلان کیا کہ جلد ہی 15 لاکھ گھروں کو پائپ لائن کے ذریعہ گیس کی سپلائی دی جائے گی۔
مودی نے کہا کہ دنیا ہندوستان اور آندھرا پردیش کی تیز رفتار ترقی کو غور سے دیکھ رہی ہے ۔گوگل جیسی عالمی کمپنی آندھرا پردیش میں سرمایہ کاری کر رہی ہے ۔ گوگل کے سربراہ نے بتایا کہ یہ امریکہ سے باہر کی سب سے بڑی سرمایہ کاری ہوگی۔
وزیر اعظم نے کہا کہ ”وشاکھاپٹنم میں اے ایم ہب، ڈیٹا سنٹر اور سب سی کیبل جیسے بڑے منصوبے قائم کئے جا رہے ہیں۔ سب سی کیبل کے منصوبے سے وشاکھاپٹنم عالمی گیٹ وے کے طور پر ابھرے گا۔
وزیر اعظم نے اپنی تقریر کا آغاز تلگو زبان میں کیا اور "میرے بھائیو اور بہنو، نمسکارم۔”

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

اقوام متحدہ اب بھی 1945 کے حقائق کی عکاسی کر رہا ہے : جے شنکر

Next Post

تیل کی درآمد پر ہندوستان کا واضح موقف، صارفین مفاد کا تحفظ اولین ترجیح: وزارت خارجہ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

چین کے ساتھ تعلقات معمول پر نہیں ہیں :وزیر خارجہ
قومی خبریں

سرحدی علاقوں میں امن اور استحکام ہندوستان اور چین کے درمیان معمول کے تعلقات کی پہلی شرط: جے شنکر

2026-07-24
ایل جی سکسینہ عام آدمی پارٹی کے لیڈروں کے خلاف قانونی کارروائی کریں گے
قومی خبریں

جنتر منتر واقعہ: خاطی پولیس افسران کو نوکری سے نکالے حکومت: عآپ

2026-07-24
وزیر اعلیٰ عمرعبداللہ کو بی جے پی کا نوٹس
قومی خبریں

احتجاج ملتوی کرنے کا یقین دلانے کے بعد پیچھے ہٹے مظاہرین: بی جے پی

2026-07-24
کاکروچ جنتا پارٹی کے نمائندوں سے خوشگوار ماحول میں بات چیت ہوئی: نڈا
قومی خبریں

سی جے پی نے وانگچک سے بھوک ہڑتال ختم کرنے کی اپیل کی

2026-07-24
 ’نوجوانوں کی فلاح حکومت کی اولین ترجیح‘
اہم ترین

 ’نوجوانوں کی فلاح حکومت کی اولین ترجیح‘

2026-07-24
ملک کل۶۷واں ےوم آزادی منا رہا ہے
قومی خبریں

مرمو نے مالدووا کی صدر کے ساتھ دو طرفہ بات چیت کی، کئی اہم شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

2026-07-21
جموں کشمیر میںحد بندی کیخلاف عرضی پرسپریم کورٹ میں سماعت آج
قومی خبریں

ہائی کورٹ کے ججوں کو ریٹائرمنٹ کے بعد سہولیات پر یکساں قوانین بنانے کے لیے مرکزی حکومت تشکیل دے کمیٹی: سپریم کورٹ

2026-07-21
کاکروچ جنتا پارٹی کے نمائندوں سے خوشگوار ماحول میں بات چیت ہوئی: نڈا
قومی خبریں

کاکروچ جنتا پارٹی کے نمائندوں سے خوشگوار ماحول میں بات چیت ہوئی: نڈا

2026-07-21
Next Post
تیل کی درآمد پر ہندوستان کا واضح موقف، صارفین مفاد کا تحفظ اولین ترجیح: وزارت خارجہ

تیل کی درآمد پر ہندوستان کا واضح موقف، صارفین مفاد کا تحفظ اولین ترجیح: وزارت خارجہ

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.