جمعہ, ستمبر 11, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

دہلی میں غیر قانونی طور پر مقیم چھ افریقی شہری گرفتار

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-10-14
in قومی خبریں
A A
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

لال قلعہ ہدف نہیں بلکہ لال مندر ہدف تھا ‘لیکن ٹریفک نے خودکش بمبار کا رخ بدل دیا

سی جے پی کے احتجاج پر طلباء کو نوٹس دینے پر سپریم کورٹ نے گریٹر نوئیڈا مجسٹریٹ سے سوال کیا

نئی دہلی، 13 اکتوبر (یو این آئی) آؤٹردہلی پولیس نے غیر قانونی غیر ملکی شہریوں کے خلاف بڑے بڑی کارروائی کرتے ہوئے چھ افریقی شہریوں کو گرفتار کیا ہے ۔ یہ کارروائی نہال وہار تھانے کے علاقے میں ہوئی، جہاں ایک چوکس پولس گشتی ٹیم نے انہیں موقع پر ہی پکڑ لیا۔ قانونی عمل کے بعد، تمام غیر ملکی شہریوں کو ان کی ملک بدری کی کارروائی مکمل کرنے کے لیے براہ راست متعلقہ فارنرز اتھارٹی (ایف آرآراو) کے حوالے کر دیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر آف پولیس سچن شرما نے پیر کو کہا کہ دہلی میں غیر قانونی طور پر رہنے والے غیر ملکی شہریوں کے بارے میں بڑھتی ہوئی شکایات کے پیش نظر آپریشن کو تیز کیا گیا ہے ۔ نہال وہار پولس اسٹیشن کی ایک ٹیم 10 اکتوبر ک چندر وہار علاقے میں گشت کر رہی تھی۔ اسی دوران ٹیم کو اطلاع ملی کہ کچھ غیر ملکی شہری بغیر قانونی دستاویزات کے ایک مکان میں رہ رہے ہیں۔
اطلاع ملنے پر ٹیم نے فوری طور پر گھر پر چھاپہ مارا۔ پولیس کو دیکھ کر تمام 6 غیر ملکی شہریوں نے فرار ہونے کی کوشش کی تاہم انہیں موقع پر ہی پکڑ لیا گیا۔ پوچھ گچھ پر، انہوں نے اپنے پاسپورٹ اور ویزا کے کاغذات پیش کرنے سے معذوری ظاہر کی۔ مزید تفتیش سے معلوم ہوا کہ ان کے ویزے کی میعاد ختم ہو چکی تھی اور وہ دہلی میں طویل عرصے سے غیر قانونی طور پر مقیم تھے ۔
گرفتار غیر ملکی شہریوں کی شناخت کیمرون کے رہائشی فرینک فوچنگ، رومیو لوسیئن، نائجیریا کے رہنے والے سیموئیل، مالک فراڈے اور انوسا اور گھانا کے رہنے والے ایوانز ڈانسو کے طورپر ہوئی ہے ۔
پولیس نے مالک مکان کے خلاف غیر ملکیوں کو پناہ دینے کا مقدمہ بھی درج کر لیا ہے ۔ تمام چھ غیر ملکی شہریوں کو نریلا کے سیوا سدن، لامپور حراستی مرکز میں رکھا گیا ہے ۔ ڈی پورٹیشن کا عمل ایف آر آر او کے ساتھ مل کر شروع کیا گیا ہے ۔
ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ دہلی پولیس کی ”زیرو ٹالرینس” پالیسی کے تحت کسی بھی شخص کو بغیر درست دستاویزات کے ملک میں رہنے کی اجازت نہیں ہوگی۔
پولیس اب اس علاقے میں غیر قانونی طور پر رہنے والے دیگر افراد کی شناخت کے لیے کام کر رہی ہے تاکہ ان کے خلاف بھی سخت کارروائی کی جا سکے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

دہلی میں زیورات کی دکان پر ڈکیتی اور بہار میں بینک ڈکیتی کا ماسٹر مائنڈ گرفتار

Next Post

بہار اسمبلی انتخابات کے دوسرے مرحلے کا نوٹیفکیشن جاری

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

لال قلعہ ہدف نہیں بلکہ لال مندر ہدف تھا ‘لیکن ٹریفک نے خودکش بمبار کا رخ بدل دیا
اہم ترین

لال قلعہ ہدف نہیں بلکہ لال مندر ہدف تھا ‘لیکن ٹریفک نے خودکش بمبار کا رخ بدل دیا

2026-09-11
۱۳ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا استعمال کرنے سے روکنے کی درخواست مسترد 
قومی خبریں

سی جے پی کے احتجاج پر طلباء کو نوٹس دینے پر سپریم کورٹ نے گریٹر نوئیڈا مجسٹریٹ سے سوال کیا

2026-09-10
دہلی ہوائی اڈے پر سیلاب اورپانی جمع ہونے کا "گمراہ کن” مواد پھیلانے پر 63 سوشل میڈیا ہینڈلز کے خلاف ایف آئی آر درج
قومی خبریں

دہلی ہوائی اڈے پر سیلاب اورپانی جمع ہونے کا "گمراہ کن” مواد پھیلانے پر 63 سوشل میڈیا ہینڈلز کے خلاف ایف آئی آر درج

2026-09-10
ڈی آر آئی نے ملک بھر میں مہم چلا کر 740 کلو گانجہ اور چرس ضبط کی، 13 گرفتار
قومی خبریں

ڈی آر آئی نے ملک بھر میں مہم چلا کر 740 کلو گانجہ اور چرس ضبط کی، 13 گرفتار

2026-09-10
سعودی عرب میں حوثی حملوں کی ہندوستان نے کی شدید مذمت
قومی خبریں

سعودی عرب میں حوثی حملوں کی ہندوستان نے کی شدید مذمت

2026-09-10
قومی خبریں

فنانشل انٹیلی جنس یونٹ کی 15 کرپٹو سروس فراہم کنندگان کو نوٹس

2026-09-10
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
قومی خبریں

ذات پات پر مبنی مردم شماری کی موجودہ شکل میں شدید خامی: کانگریس

2026-09-10
قومی خبریں

ہندوستان دنیا کا سب سے بڑا خام جوٹ پیدا کرنے والا ملک: حکومت

2026-09-10
Next Post

بہار اسمبلی انتخابات کے دوسرے مرحلے کا نوٹیفکیشن جاری

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.