جمعہ, جون 5, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

کوکرناگ کے جنگلاتی علاقے سے دوسرے لاپتہ فوجی جوان کی لاش بر آمد

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-10-11
in اہم ترین, تازہ تریں, مقامی خبریں
A A
پلوامہ میں جنگجوؤں نے غیر مقامی مزدور کو زخمی کر دیا
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

امت شاہ امر ناتھ یاترا انتظامات کا جائزہ لیںگے

شدید گرمی میں صرف پانی کافی نہیں، جسم کو الیکٹرولائٹس کی بھی ضرورت: ماہرین

سرینگر/۱۰؍اکتوبر
سیکورٹی فورسز نے جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے کوکرناگ علاقے کے گھنے گڈول جنگلات سے جمعہ کو دوسرے لاپتہ فوجی جوان کی لاش برآمد کی۔
ایک اعلیٰ عہدیدار نے بتایا کہ سیکورٹی فورسز نے تلاشی آپریشن کے دوران گڈول جنگلاتی علاقے سے گذشتہ روز ایک لاپتہ جوان کی لاش بر آمد کی تھی جبکہ جمعہ کو اسی علاقے سے دوسرے لاپتہ فوجی جوان کی لاش بر آمد کی گئی ہے ۔
عہدیدار نے بتایا کہ یہ آپریشن سخت ترین موسمی صورتحال اور دشوار گذار زمینی علاقے میں انجام دیا گیا جہاں حال ہی میں کم سے کم ۲فٹ برف جمع ہوئی تھی۔
بتایا جارہا ہے کہ ان جوانوں کی موت سخت موسمی صورتحال کے باعث واقع ہوئی ہوگی۔
واضح رہے کہ حکام کے مطابق لا پتہ فوجی جوانوں میں سے ایک کی لاش گذشتہ روز بر آمد کی گئی تھی۔
فوج کی چنار کور نے بدھ کی شام سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں تصدیق کی یہ جوان خراب موسمی صورتحال کے نتیجے میںایک فوجی آپریشن کے دوران لاپتہ ہوئے تھے ۔
پوسٹ میں کہا گیا تھا’’۶؍اور ۷؍اکتوبر کی درمیانی رات کو کشتواڑ رینج میں ایک آپریشنل ٹیم کو جنوبی کشمیر کے پہاڑوں میں شدید برفانی طوفان اور وائٹ آؤٹ (نظر نہ آنے والے ) صورتحال کا سامنا کرنا پڑا‘‘۔
پوسٹ میں فوج کا کہنا تھا’’اس کے بعد دو فوجی جوانوں کے ساتھ رابطہ منقطع ہوا،وسیع پیمانے پر تلاش اور بچاؤ آپریشن شروع کیا گیا ہے لیکن موجودہ خراب موسمی حالات کی وجہ سے اس میں مشکلات درپیش ہیں‘‘۔
دریں اثنا گذشتہ روز بر آمد شدہ فوجی جوان کی لاش کو گڈول کو بادامی باغ فوجی چھائونی سری نگر ائر لفٹ کیا گیا۔
قابل ذکر ہے کہ یہ جنگلاتی علاقہ جہاں فوجی جوان لاپتہ ہوئے ہیں وہی مقام ہے جہاں۱۳ستمبر۲۰۲۳کو ایک شدید جھڑپ ہوئی تھی۔اس رات کوکرناگ کے گڈول جنگل میں دہشت گردوں کے ایک مشتبہ ٹھکانے کے قریب پہنچتے ہی سینئر افسران شدید فائرنگ کی زد میں آ گئے تھے ۔
اس تصادم میں فوج کا ایک کرنل، ایک میجر اور جموں و کشمیر پولیس کا ایک ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جاں بحق ہوا تھا اورایک فوجی زخمی ہوا تھا۔اور بعد میں لشکر طیبہ کے کمانڈر عزیر خان کی ہلاکت کے ساتھ ایک ہفتے سے جاری یہ آپریشن ختم ہوا تھا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

رام بن سڑک حادثے میں وکیل ہلاک، چار زخمی

Next Post

سرینگر میں ۲۰ او جی ڈبلیوز کے گھروں پر پولیس کے چھاپے

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

امت شاہ امر ناتھ یاترا انتظامات کا جائزہ لیںگے
اہم ترین

امت شاہ امر ناتھ یاترا انتظامات کا جائزہ لیںگے

2026-06-04
شدید گرمی میں صرف پانی کافی نہیں، جسم کو الیکٹرولائٹس کی بھی ضرورت: ماہرین
اہم ترین

شدید گرمی میں صرف پانی کافی نہیں، جسم کو الیکٹرولائٹس کی بھی ضرورت: ماہرین

2026-06-04
 راجوری میں انسدادِ دہشت گردی آپریشن ’شیرووالی‘ بارہویں روز بھی جاری
اہم ترین

 راجوری میں انسدادِ دہشت گردی آپریشن ’شیرووالی‘ بارہویں روز بھی جاری

2026-06-04
اننت ناگ:منشیات فروش کی ۶۰ لاکھ روہے کی جائیداد ضبط
اہم ترین

اننت ناگ:منشیات فروش کی ۶۰ لاکھ روہے کی جائیداد ضبط

2026-06-04
ریاستی درجے کی بحالی ‘این سی دہلی میں احتجاج کرے گی
اہم ترین

ریاستی درجے کی بحالی ‘این سی دہلی میں احتجاج کرے گی

2026-06-04
دہشت گردی سے متعلق مقدمے  میں کشمیر کے ۶؍اضلاع میں چھاپے
اہم ترین

دہشت گردی سے متعلق مقدمے میں کشمیر کے ۶؍اضلاع میں چھاپے

2026-06-04
بی جے پی پنڈتوں کے درد کی ذمہ داری سے نہیں بچ سکتی: کانگریس
اہم ترین

 کانگریس کا مہنگائی بے روزگاری اور  پرچہ لیک ہونے کے خلاف احتجاج

2026-06-04
وزیر اعلیٰ حکومت کو  وفاداری کی پریڈوں تک   محدود کر رہے ہیں: شرما
اہم ترین

وزیر اعلیٰ حکومت کو وفاداری کی پریڈوں تک  محدود کر رہے ہیں: شرما

2026-06-04
Next Post
سرینگر میں ۲۰ او جی ڈبلیوز کے گھروں پر پولیس کے چھاپے

سرینگر میں ۲۰ او جی ڈبلیوز کے گھروں پر پولیس کے چھاپے

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.