بدھ, جولائی 22, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

سرینگر میں ۲۰ او جی ڈبلیوز کے گھروں پر پولیس کے چھاپے

’چھاپوں کا مقصددہشت گرد ی کے واقعات کیخلاف شواہد جمع کرنا تھا‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-10-11
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری, مقامی خبریں
A A
سرینگر میں ۲۰ او جی ڈبلیوز کے گھروں پر پولیس کے چھاپے
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘

مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر

سرینگر/۱۰؍اکتوبر:
دہشت گردی کے نیٹ ورک کو ختم کرنے اور غیر قانونی سرگرمیوں پر قابو پانے کی اپنی مسلسل کوششوں کے تحت سرینگر پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں بڑے پیمانے پر چھاپے مارے۔
یہ کارروائیاں اْن افراد کے گھروں پر کی گئیں جو کالعدم دہشت گرد تنظیموں سے وابستہ عسکری معاونین اور اوور گراؤنڈ ورکرز (او جی ڈبلیوز) بتائے جا رہے ہیں۔ یہ کارروائیاں غیر قانونی سرگرمیاں (روک تھام) ایکٹ (پو اے پی اے) کے تحت جاری تحقیقات کے سلسلے میں عمل میں لائی گئیں۔
مربوط تلاشی آپریشنز سرینگر کے کئی علاقوں میں انجام دیے گئے، جن کا ہدف وہ افراد تھے جو دہشت گردی سے متعلق سرگرمیوں میں مدد، معاونت یا سہولت کاری کر رہے تھے۔
پولیس ذرائع کے مطابق جن افراد کے گھروں پر چھاپے ڈالے ان میںنجیب ثاقب ڈار ولد محمد شفیع ڈار ساکن ملاباغ الہی باغ۔اویس منیر بھٹ ولد منیر احمد بھٹ ساکن علمدار کالونی ڈنگرپورہ الہی باغ۔اویس احمد بھٹ ولد فاروق احمد ساکن ٹپلو محلہ آنچار۔دانش ایوب بڈو ولد محمد ایوب بڈو ساکن سازگری پورہ حول۔عمر فیاض ولد فیاض احمد شیخ ساکن اخراج پورہ۔زاہد رشید گنی ولد عبدالرشید گنی ساکن میتھن۔ہاشم فاروق ولد فاروق احمد ڈار ساکن اخراج پورہ۔رشید لطیف بھٹ ولد محمد لطیف بھٹ ساکن باغات چوک خالد آباد۔ارحان رسول ڈار ولد غلام رسول ڈار ساکن سازگری پورہ حول۔اویس منظور صوفی ولد منظور احمد صوفی ساکن ڈنگرپورہ۔سہیل احمد میر ولد فتح محمد میر ساکن ڈانگرپورہ۔مظفر فاروق میر ولد فاروق احمد میر ساکن شہزاد پورہ ڈانگرپورہ۔امتیاز احمد چکلا ولد محمد صدیق چکلا ساکن آسار کالونی حضرت بل۔عمر حمید شیخ ولد عبد الحمید شیخ ساکن آسار کالونی حضرت بل۔محمد آصف بھٹ ولد غلام محمد بھٹ ساکن جوگی وان لال بازار۔محمد عادل لون ولد غلام محمد لون ساکن لاوے پورہ۔وسیم قادر میر ولد غلام قادر میر ساکن شہزاد پورہ ڈنگرپورہ۔عنیب نصیر ولد نصیر احمد ساکن شہزاد پورہ ڈنگرپورہ (فی الحال پی ایس اے کے تحت نظر بند)۔دانش قادر میر ولد غلام قادر میر ساکن شہزاد پورہ ڈانگرپورہ اوربابر سہیل صوفی ولد محمد یوسف صوفی ساکن لاوے پورہ۔
ایک پولیس ترجمان نے کہا کہ یہ کارروائیاں تمام قانونی تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے، مجاز ایگزیکٹو مجسٹریٹس، آزاد گواہوں اور پولیس کے سینئر افسران کی نگرانی میں انجام دی گئیں۔
ان کارروائیوں کا مقصد ایسے شواہد اور مواد کو ضبط کرنا تھا جو جاری تحقیقات میں معاون ثابت ہو سکیں، جن میں دستاویزات، ڈیجیٹل ڈیوائسز اور دیگر قابلِ جرم مواد شامل ہیں۔ یہ چھاپے خفیہ اطلاعات پر مبنی اْس وسیع کارروائی کا حصہ ہیں جس کا مقصد کسی بھی دہشت گرد سازش یا امنِ عامہ اور قومی سلامتی کو خطرہ پہنچانے والی سرگرمی کو پیشگی طور پر ناکام بنانا ہے۔
ذرائع نے کہا کہ یہ فیصلہ کن کارروائی اس بات کی عکاس ہے کہ سرینگر پولیس دہشت گردی یا ملک مخالف سرگرمیوں میں ملوث تمام افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کرنے کیلئے پرعزم ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ سری نگر پولیس شہر میں امن، استحکام اور عوامی نظم و ضبط کو بر قرار رکھنے کے لئے پر عزم ہے اور جو کوئی بھی پر تشدد سرگرمیوں کی مدد کرنے میں ملوث پایا گیا اس کے خلاف تحت قانون سخت کارروائی کی جائے گی۔
۔۔۔۔

 

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

کوکرناگ کے جنگلاتی علاقے سے دوسرے لاپتہ فوجی جوان کی لاش بر آمد

Next Post

طالبان وزیر کا بھارت کی سرزمین سے پاکستان کو پیغام: ’دہشت گردی کے خاتمے پر سبق سیکھو‘

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘
اہم ترین

’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘

2026-07-22
مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر
اہم ترین

مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر

2026-07-22
’ ریاستی درجہ جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت کی بحالی کی بنیاد ہے‘
اہم ترین

’ ریاستی درجہ جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت کی بحالی کی بنیاد ہے‘

2026-07-22
’حکومت سیاسی سرگرمیاں معطل کرے‘ باز آباد کاری پر توجہ دے‘
اہم ترین

’حکومت سیاسی سرگرمیاں معطل کرے‘ باز آباد کاری پر توجہ دے‘

2026-07-22
’جھلستی دھوپ کے باعث تعطیلات ہوئیں، اب بارشوں کے سبب توسیع، یہ کیسا فیصلہ؟‘
اہم ترین

’جھلستی دھوپ کے باعث تعطیلات ہوئیں، اب بارشوں کے سبب توسیع، یہ کیسا فیصلہ؟‘

2026-07-22
جموں کشمیر کے تمام اسکولوں کی  گرمائی تعطیلات۲۶ جولائی تک توسیع
اہم ترین

جموں کشمیر کے تمام اسکولوں کی گرمائی تعطیلات۲۶ جولائی تک توسیع

2026-07-22
وزیر اعلیٰ کا جموں و کشمیر کیلئے مزید سرمایہ کاری کا مطالبہ
اہم ترین

 بارش کے بعد آبی جماؤ  پر وزیر اعلیٰ کا  اسمارٹ سٹی  منصوبے کی تحقیقات کا اعلان

2026-07-22
’ منشیات کے مسئلہ براہِ راست تعلق دہشت گردی سے ہے‘
اہم ترین

 چہرہ شناختی نظام کی مدد سے یو اے پی اے کا ملزم اننت ناگ میں گرفتار

2026-07-22
Next Post
طالبان وزیر کا بھارت کی سرزمین سے پاکستان کو پیغام: ’دہشت گردی کے خاتمے پر سبق سیکھو‘

طالبان وزیر کا بھارت کی سرزمین سے پاکستان کو پیغام: ’دہشت گردی کے خاتمے پر سبق سیکھو‘

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.