جمعرات, ستمبر 10, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

ہندوستان اور برطانیہ عالمی امن، خوشحالی اور اصولوں پر مبنی بین الاقوامی نظام کے تئیں پابند عہد

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-10-10
in قومی خبریں
A A
ہندوستان اور برطانیہ عالمی امن، خوشحالی اور اصولوں پر مبنی بین الاقوامی نظام کے تئیں پابند عہد
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

سی جے پی کے احتجاج پر طلباء کو نوٹس دینے پر سپریم کورٹ نے گریٹر نوئیڈا مجسٹریٹ سے سوال کیا

دہلی ہوائی اڈے پر سیلاب اورپانی جمع ہونے کا "گمراہ کن” مواد پھیلانے پر 63 سوشل میڈیا ہینڈلز کے خلاف ایف آئی آر درج

نئی دہلی، 9 اکتوبر (یو این آئی) ہندوستان اور برطانیہ نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سمیت عالمی اداروں میں اصلاحات کے لیے کام کرنے پر اتفاق ظاہر کرتے ہوئے عالمی امن، خوشحالی، اور اصولوں پر مبنی بین الاقوامی نظام کے لیے اپنے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا ہے ۔ برطانیہ نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی مستقل رکنیت کے لیے ہندوستان کی کوشش کی حمایت کا بھی اعادہ کیا۔
برطانوی وزیر اعظم کیئر اسٹارمر نے جمعرات کے روز یہاں وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ علیحدہ اور وفود کی سطح پر بات چیت کی۔
دونوں وزرائے اعظم کے درمیان بات چیت کے بعد جاری ہونے والے مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ انہوں نے عالمی امن، خوشحالی اور اصولوں پر مبنی بین الاقوامی نظام کے تئیں اپنے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا۔ برطانیہ نے ان اصلاحات کی روشنی میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی مستقل رکنیت کے لیے ہندوستان کی درخواست پر اپنی حمایت کا بھی اعادہ کیا۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ دولت مشترکہ کی تشکیل کرنے والے مختلف جغرافیائی خطوں میں پھیلے ہوئے 2.5 ارب لوگوں کی مشترکہ اقدار اس کی طاقت ہیں۔ انہوں نے موسمیاتی تبدیلی، پائیدار ترقی اور نوجوانوں کی شمولیت جیسے شعبوں میں دولت مشترکہ کی نئی قیادت کے ساتھ مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا۔
دونوں وزرائے اعظم نے یوکرین میں اقوام متحدہ کے چارٹر سمیت بین الاقوامی قانون کے مطابق منصفانہ اور دیرپا امن کی حمایت کا اظہار کیا۔ انہوں نے اس سمت میں مختلف ممالک کی طرف سے کی جانے والی سفارتی کوششوں کا بھی خیر مقدم کیا۔
مسٹر مودی اور مسٹر اسٹارمر نے مغربی ایشیا میں امن اور استحکام کے تئیں اپنی عہد بندی کا اعادہ کیا، متعلقہ فریقوں سے تحمل سے کام لینے ، شہریوں کی حفاظت اور بین الاقوامی قانون کی پابندی کرنے کی اپیل کی۔ انہوں نے تمام فریقوں سے مطالبہ کیا کہ وہ ایسے اقدامات سے گریز کریں جن سے صورتحال مزید خراب ہو اور علاقائی استحکام کو خطرہ ہو۔
انہوں نے غزہ کے لیے امریکی امن منصوبے کی حمایت کا اظہار کیا اور فوری اور دیرپا جنگ بندی، یرغمالیوں کی رہائی اور انسانی امداد کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے علاقائی شراکت داروں کے ساتھ مل کر کام کرنے کا عہد کیا۔ دونوں فریقوں نے محفوظ اسرائیل اور قابل عمل فلسطینی ریاست کے دو ریاستی حل کی جانب ایک قدم کے طور پر پائیدار اور منصفانہ امن کے لیے اپنے مشترکہ عزم کا بھی اظہار کیا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

سودیشی کے ذریعہ خود انحصاری کی راہ ہموار ہوگی : ریکھا گپتا

Next Post

بار میں سات سال پریکٹس کرنے والے افراد ضلعی ججوں کے طور پر تقرری کے اہل: سپریم کورٹ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

۱۳ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا استعمال کرنے سے روکنے کی درخواست مسترد 
قومی خبریں

سی جے پی کے احتجاج پر طلباء کو نوٹس دینے پر سپریم کورٹ نے گریٹر نوئیڈا مجسٹریٹ سے سوال کیا

2026-09-10
دہلی ہوائی اڈے پر سیلاب اورپانی جمع ہونے کا "گمراہ کن” مواد پھیلانے پر 63 سوشل میڈیا ہینڈلز کے خلاف ایف آئی آر درج
قومی خبریں

دہلی ہوائی اڈے پر سیلاب اورپانی جمع ہونے کا "گمراہ کن” مواد پھیلانے پر 63 سوشل میڈیا ہینڈلز کے خلاف ایف آئی آر درج

2026-09-10
ڈی آر آئی نے ملک بھر میں مہم چلا کر 740 کلو گانجہ اور چرس ضبط کی، 13 گرفتار
قومی خبریں

ڈی آر آئی نے ملک بھر میں مہم چلا کر 740 کلو گانجہ اور چرس ضبط کی، 13 گرفتار

2026-09-10
سعودی عرب میں حوثی حملوں کی ہندوستان نے کی شدید مذمت
قومی خبریں

سعودی عرب میں حوثی حملوں کی ہندوستان نے کی شدید مذمت

2026-09-10
قومی خبریں

فنانشل انٹیلی جنس یونٹ کی 15 کرپٹو سروس فراہم کنندگان کو نوٹس

2026-09-10
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
قومی خبریں

ذات پات پر مبنی مردم شماری کی موجودہ شکل میں شدید خامی: کانگریس

2026-09-10
قومی خبریں

ہندوستان دنیا کا سب سے بڑا خام جوٹ پیدا کرنے والا ملک: حکومت

2026-09-10
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
قومی خبریں

فرضی سیاسی جماعتوں کے ذریعے 10 ہزار کروڑ روپے کا کالا دھن ہوا سفید، جے پی سی کرے جانچ: کانگریس

2026-09-10
Next Post
۱۳ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا استعمال کرنے سے روکنے کی درخواست مسترد 

بار میں سات سال پریکٹس کرنے والے افراد ضلعی ججوں کے طور پر تقرری کے اہل: سپریم کورٹ

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.