جمعرات, ستمبر 10, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

سودیشی کے ذریعہ خود انحصاری کی راہ ہموار ہوگی : ریکھا گپتا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-10-10
in قومی خبریں
A A
دہلی میں پہلی بار نوجوان براہِ راست حکومتی عمل میں شامل ہو رہے ہیں: ریکھا گپتا
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

سی جے پی کے احتجاج پر طلباء کو نوٹس دینے پر سپریم کورٹ نے گریٹر نوئیڈا مجسٹریٹ سے سوال کیا

دہلی ہوائی اڈے پر سیلاب اورپانی جمع ہونے کا "گمراہ کن” مواد پھیلانے پر 63 سوشل میڈیا ہینڈلز کے خلاف ایف آئی آر درج

نئی دہلی، 09 اکتوبر (یو این آئی) دہلی کی وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے کہا ہے کہ خود انحصاری کی راہ صرف سودیشی کے ذریعے ہی ہموار ہو سکتی ہے ، اور جب ہندوستان ہر شعبے میں خود کفیل بن جائے گا تو دنیا کا کوئی بھی ملک ہندوستان کو آنکھ اٹھا کر دیکھنے کی ہمت نہیں کرے گا۔
محترمہ گپتا نے آج یہاں کرتویہ پتھ پر منعقد سودیشی اتسو کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ جب ہم اپنی ضروریات کے لیے دوسرے ممالک پر منحصر ہوتے ہیں تو ہمیں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ لیکن جب ہم خود انحصار بن جاتے ہیں تو پریشانیاں ختم ہو جاتی ہیں۔ پھر چاہے دنیا کا کوئی بھی ملک ہو، وہ ہمیں آنکھ دکھانے کی جرأت نہیں کر سکتا۔ انہوں نے کہا کہ آج ہندوستان جیسا بازار دنیا میں کہیں نہیں ہے اور آنے والے وقت میں ہندوستان دنیا کا سب سے بڑا مینوفیکچرنگ ہب بننے جا رہا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کی مضبوط پالیسیوں کے باعث دہلی اسٹارٹ اپس کے شعبے میں سب سے آگے ہے ۔ ہندوستان کسی سے کم نہیں۔ پوری دنیا ہندوستان کی ذہانت سے فائدہ اٹھا رہی ہے ۔ ہندوستان کے لوگوں کی صلاحیت اور محنت کے دم پر دنیا کے ممالک ترقی کر رہے ہیں۔ تمام مشکلات سے نکلنے کا ایک ہی راستہ ہے – اور وہ ہے خود انحصار بننا۔ انہوں نے کہا کہ ہم سودیشی کے ذریعے ہی خود انحصار بن سکتے ہیں۔ آزادی کی جدوجہد کے دوران بھی کھادی کو انگریزوں کے خلاف ایک ہتھیار بنایا گیا تھا، جو آج بھی اتنی ہی اہمیت رکھتا ہے ۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ کیا کسی نے کبھی سوچا تھا کہ ہندوستان میں اتنا بڑا ڈیجیٹل انقلاب آئے گا؟ آج ہر شخص کے ہاتھ میں اسمارٹ موبائل فون ہے ۔ ہندوستان کے نوجوان، خواتین اور کاروباری طبقے میں اتنی صلاحیت ہے کہ اگر انہیں مناسب مدد دی جائے تو وہ غیر معمولی ترقی کر سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سودیشی اتسو کا انعقاد ہندوستان کے اعتماد، تہذیب و روایت اور قومی وقار کا جشن ہے ۔۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے عوام سے اپیل کی ہے کہ ہم سودیشی اپنائیں، کیونکہ جب ہم سودیشی اشیاء کا انتخاب کرتے ہیں تو ہم صرف اشیاء نہیں خریدتے ، بلکہ ہم اپنے ملک کی محنت، ذہانت اور شناخت کو اپناتے ہیں۔
محترمہ گپتا نے کہا کہ سودیشی کا ہر دیا ہمارے کاریگروں کی محنت کی روشنی ہے ، ہر چراغ میں ہندوستان کی مٹی کی خوشبو ہے ، اور ہر خریداری خود انحصار ہندوستان کی جانب ایک قدم ہے ۔
آئیے ، اس دیوالی پر ہم سب یہ عہد کریں کہ اس بار دہلی کی دیوالی سودیشی عزم والی ہو۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ہندوستان اور آسٹریلیا آزاد اور خوشحال ہند – بحرالکاہل کے لیے علاقائی شراکت داروں کے ساتھ تال میل بڑھانے کو تیار

Next Post

ہندوستان اور برطانیہ عالمی امن، خوشحالی اور اصولوں پر مبنی بین الاقوامی نظام کے تئیں پابند عہد

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

۱۳ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا استعمال کرنے سے روکنے کی درخواست مسترد 
قومی خبریں

سی جے پی کے احتجاج پر طلباء کو نوٹس دینے پر سپریم کورٹ نے گریٹر نوئیڈا مجسٹریٹ سے سوال کیا

2026-09-10
دہلی ہوائی اڈے پر سیلاب اورپانی جمع ہونے کا "گمراہ کن” مواد پھیلانے پر 63 سوشل میڈیا ہینڈلز کے خلاف ایف آئی آر درج
قومی خبریں

دہلی ہوائی اڈے پر سیلاب اورپانی جمع ہونے کا "گمراہ کن” مواد پھیلانے پر 63 سوشل میڈیا ہینڈلز کے خلاف ایف آئی آر درج

2026-09-10
ڈی آر آئی نے ملک بھر میں مہم چلا کر 740 کلو گانجہ اور چرس ضبط کی، 13 گرفتار
قومی خبریں

ڈی آر آئی نے ملک بھر میں مہم چلا کر 740 کلو گانجہ اور چرس ضبط کی، 13 گرفتار

2026-09-10
سعودی عرب میں حوثی حملوں کی ہندوستان نے کی شدید مذمت
قومی خبریں

سعودی عرب میں حوثی حملوں کی ہندوستان نے کی شدید مذمت

2026-09-10
قومی خبریں

فنانشل انٹیلی جنس یونٹ کی 15 کرپٹو سروس فراہم کنندگان کو نوٹس

2026-09-10
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
قومی خبریں

ذات پات پر مبنی مردم شماری کی موجودہ شکل میں شدید خامی: کانگریس

2026-09-10
قومی خبریں

ہندوستان دنیا کا سب سے بڑا خام جوٹ پیدا کرنے والا ملک: حکومت

2026-09-10
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
قومی خبریں

فرضی سیاسی جماعتوں کے ذریعے 10 ہزار کروڑ روپے کا کالا دھن ہوا سفید، جے پی سی کرے جانچ: کانگریس

2026-09-10
Next Post
ہندوستان اور برطانیہ عالمی امن، خوشحالی اور اصولوں پر مبنی بین الاقوامی نظام کے تئیں پابند عہد

ہندوستان اور برطانیہ عالمی امن، خوشحالی اور اصولوں پر مبنی بین الاقوامی نظام کے تئیں پابند عہد

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.