بدھ, اکتوبر 28, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

سیاسی پارٹیاں اپنے حریفوں کو نشانہ بنانے سے پہلے رہنما اصولوں کو ملحوظ رکھیں: الیکشن کمیشن

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-10-10
in قومی خبریں
A A
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

مودی کل وارانسی میں گارمنٹ فیکٹری اور بھونیشور میں ریزرو بینک کے ڈیٹا سینٹر کا افتتاح کریں گے

رام لیلا میدان کی عظیم ریلی کی تیاریوں کے سلسلے میں کانگریس کی مسلسل دوسرے دن میٹنگ

نئی دہلی، 9 اکتوبر (یو این آئی) الیکشن کمیشن نے حریف سیاسی پارٹیوں اور امیدواروں کو نشانہ بنانے والی ویڈیوز میں اے آئی کے استعمال کو مثالی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے سیاسی جماعتوں کو تمام رہنما اصولوں کی پیروی کرنے کی ہدایت دی ہے ۔
الیکشن کمیشن نے جمعرات کے روز یہاں ایک بیان میں کہا کہ مثالی ضابطہ اخلاق 6 اکتوبر کو بہار قانون ساز اسمبلی کے عام انتخابات اور مختلف ریاستوں کے آٹھ اسمبلی حلقوں میں ضمنی انتخابات کے اعلان کے ساتھ نافذ ہوچکا ہے ۔ ان دفعات کا اطلاق امیدواروں اور سیاسی جماعتوں کے ذریعہ سوشل میڈیا سمیت انٹرنیٹ پر پوسٹ کیے گئے مواد پر بھی ہوگا۔
الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ ضابطہ اخلاق کی شقیں دوسری جماعتوں پر تنقید، ان کی پالیسیوں، پروگراموں، ماضی کے ریکارڈ اور کاموں تک محدود ہوں گی۔ پارٹیوں اور امیدواروں کو چاہیے کہ وہ پارٹی کے دیگر رہنماؤں یا کارکنوں کی ذاتی زندگی کے کسی ایسے پہلو پر تنقید کرنے سے گریز کریں جس کا عوامی سرگرمیوں سے تعلق نہ ہو۔ مزید برآں، سیاسی جماعتوں کو غیر تصدیق شدہ الزامات یا تحریف شدہ مواد کی بنیاد پر دوسری جماعتوں یا ان کے کارکنوں پر تنقید کرنے سے گریز کرنا چاہیے ۔
انتخابی عمل کی سالمیت کو برقرار رکھنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے ، الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر معلومات کو بگاڑنے یا غلط معلومات پھیلانے والی گہری جعلی ویڈیوز بنانے کے لیے مصنوعی ذہانت پر مبنی ٹول کا غلط استعمال نہ کریں۔ کمیشن نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتیں اور ان کے رہنما، امیدوار، اور اسٹار کمپینر مصنوعی ذہانت پر مبنی مواد کو نمایاں طور پر نشان زد کرنے کے لیے ضروری اقدامات کریں جو ان کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے اکاؤنٹ کے ذریعے تشہیر کے لیے یا اشتہارات کی شکل میں نشر کیے جاتے ہیں۔
الیکشن کمیشن نے کہا کہ سوشل میڈیا پوسٹ پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ انتخابی ماحول خراب نہ ہو۔ الیکشن کمیشن نے مثالی ضابطہ اخلاق کی رہنما ہدایات پر موثر عمل آوری کو یقینی بنانے کے لیے وسیع انتظامات کیے ہیں۔ ان ہدایات کی کسی بھی خلاف ورزی پر سخت کارروائی کی جائے گی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

میگھالیہ کے وزیرِ اعلیٰ جمعرات سے منی پور کے دو روزہ دورے پر

Next Post

بہار میں اسلحہ اسمگلنگ معاملے میں این آئی اے کی بڑی کارروائی، بڑی مقدار میں ہتھیار اور گولہ بارود برآمد

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

مودی کل وارانسی میں گارمنٹ فیکٹری اور بھونیشور میں ریزرو بینک کے ڈیٹا سینٹر کا افتتاح کریں گے
قومی خبریں

مودی کل وارانسی میں گارمنٹ فیکٹری اور بھونیشور میں ریزرو بینک کے ڈیٹا سینٹر کا افتتاح کریں گے

2026-10-25 - Updated on 2026-10-26
ڈیزل، پٹرول، گیس کا مسئلہ پارلیمنٹ میں نہیں اٹھانے دیتی حکومت: کانگریس
قومی خبریں

رام لیلا میدان کی عظیم ریلی کی تیاریوں کے سلسلے میں کانگریس کی مسلسل دوسرے دن میٹنگ

2026-10-25 - Updated on 2026-10-26
مجاہدین آزادی پیریا مرودو اور چنّا مرودو کو یومِ شہادت پر رادھا کرشنن کا خراجِ عقیدت
قومی خبریں

مجاہدین آزادی پیریا مرودو اور چنّا مرودو کو یومِ شہادت پر رادھا کرشنن کا خراجِ عقیدت

2026-10-25 - Updated on 2026-10-26
برکس پارلیمانی فورم کے اجلاس میں ایران شرکت نہیں کرے گا
قومی خبریں

برکس پارلیمانی فورم کے اجلاس میں ایران شرکت نہیں کرے گا

2026-10-25 - Updated on 2026-10-26
خلیج بنگال میں 26 اکتوبر تک سمندری طوفان آنے کا خدشہ
قومی خبریں

خلیج بنگال میں 26 اکتوبر تک سمندری طوفان آنے کا خدشہ

2026-10-25 - Updated on 2026-10-26
دہلی میں کوریا کلچر ڈے 2026کا انعقاد، کے۔ پاپ اور کوریائی ثقافت کی جھلکیاں
قومی خبریں

دہلی میں کوریا کلچر ڈے 2026کا انعقاد، کے۔ پاپ اور کوریائی ثقافت کی جھلکیاں

2026-10-25 - Updated on 2026-10-26
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
قومی خبریں

کانگریس نے پانچ ریاستوں میں ہونے والے انتخابات کے لیے وار روم کے سربراہ مقرر کیے

2026-10-25 - Updated on 2026-10-26
قومی خبریں

گوئل نے برلن میں جرمن صنعت کے سرکردہ افراد اور تحقیقی اداروں کے نمائندوں سے ملاقات کی

2026-10-25 - Updated on 2026-10-26
Next Post

بہار میں اسلحہ اسمگلنگ معاملے میں این آئی اے کی بڑی کارروائی، بڑی مقدار میں ہتھیار اور گولہ بارود برآمد

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.