جمعرات, جون 4, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

’این سی راجیہ سبھا کی تین نشستیں جیتنے کی پوزیشن میں ہے‘

ماضی میں اتحادیوں کیلئے قربانیاں دیں ‘ اب احتیاط برتیں گے:صادق

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-10-05
in اہم ترین
A A
’این سی راجیہ سبھا کی تین نشستیں جیتنے کی پوزیشن میں ہے‘
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

امت شاہ امر ناتھ یاترا انتظامات کا جائزہ لیںگے

شدید گرمی میں صرف پانی کافی نہیں، جسم کو الیکٹرولائٹس کی بھی ضرورت: ماہرین

سرینگر/۴؍اکتوبر
نیشنل کانفرنس کے ترجمان اعلیٰ تنویر صادق نے ہفتے کو کہا کہ پارٹی جموں و کشمیر سے راجیہ سبھا کے آئندہ انتخابات میں ایک مضبوط پوزیشن میں ہے اور اسے چار میں سے تین نشستیں جیتنے کا پورا یقین ہے ۔
سرینگر میں نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران تنویر صادق نے کہا کہ پارٹی قیادت آئندہ دنوں میں اس بات کا حتمی فیصلہ کرے گی کہ نیشنل کانفرنس تین یا چاروں نشستوں پر امیدوار کھڑا کرے گی۔ انہوں نے کہا’’نیشنل کانفرنس راجیہ سبھا انتخابات میں تین نشستیں جیتنے کی پوزیشن میں ہے ۔ تاہم یہ فیصلہ کہ ہم چاروں نشستوں پر لڑیں گے یا نہیں، قیادت مشاورت کے بعد لے گی‘‘۔
صادق نے کہا کہ پارٹی کی داخلی جانچ پڑتال سے یہ بات واضح ہوئی ہے کہ موجودہ سیاسی منظرنامے میں نیشنل کانفرنس کے پاس عددی برتری ہے ۔ ہم نے اپنا ہوم ورک مکمل کر لیا ہے اور ہم پر اعتماد ہیں کہ نتیجہ ہمارے حق میں آئے گا۔
کانگریس کے ساتھ ممکنہ تال میل کے سوال پر تنویر صادق نے کہا کہ انڈیا بلاک کے تحت اتحادی جماعتوں کے مطالبات فطری ہیں، تاہم فیصلے صرف زمینی حقائق اور عددی طاقت کو مدنظر رکھ کر ہی لئے جائیں گے ۔ انہوں نے کہا’’ہم نے ماضی میں اتحادیوں کیلئے قربانیاں دی ہیں، لیکن اس بار فیصلہ احتیاط سے اور زمینی حقائق کی بنیاد پر ہوگا‘‘۔
صادق نے اس امر کی نشاندہی کی کہ چوتھی نشست کا نتیجہ سیاسی طور پر خاص اہمیت کا حامل ہوگا کیونکہ یہ نہ صرف اپوزیشن بلاک کے اندر اتحاد کی سطح کو ظاہر کرے گا بلکہ ابھرتے ہوئے سیاسی معاہدات کی سمت کو بھی واضح کرے گا۔
این سی ترجمان نے کہا’’چوتھی نشست پر ووٹنگ سے ظاہر ہوگا کہ مختلف جماعتیں کس طرح اپنی پوزیشن طے کرتی ہیں۔ یہ ابھرتی ہوئی سیاسی مساوات کی سمت کا پتہ دے گا‘‘۔انہوں نے اشارہ دیا کہ انتخابات کے دوران وفاداریاں بدلنے یا خرید و فروخت کی کوششوں کو نظرانداز نہیں کیا جا سکتا، تاہم انہیں اپنے ارکان کی سالمیت اور پارٹی کی یکجہتی پر مکمل بھروسہ ہے ۔
صادق نے زور دیا کہ پارٹی قیادت، ڈاکٹر فاروق عبداللہ اور عمر عبداللہ کی سربراہی میں، موجودہ سیاسی منظرنامے اور اتحادی ڈائنامکس کو دیکھتے ہوئے مشاورت کے بعد فیصلہ کرے گی۔یو این آئی

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

بی جے پی جموں کشمیر کی چاروں راجیہ سبھا سیٹوں پر الیکشن لڑے گی: سیٹھی

Next Post

راجیہ سبھا الیکشن ‘سیاسی جماعتیں سرگرم

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

امت شاہ امر ناتھ یاترا انتظامات کا جائزہ لیںگے
اہم ترین

امت شاہ امر ناتھ یاترا انتظامات کا جائزہ لیںگے

2026-06-04
شدید گرمی میں صرف پانی کافی نہیں، جسم کو الیکٹرولائٹس کی بھی ضرورت: ماہرین
اہم ترین

شدید گرمی میں صرف پانی کافی نہیں، جسم کو الیکٹرولائٹس کی بھی ضرورت: ماہرین

2026-06-04
 راجوری میں انسدادِ دہشت گردی آپریشن ’شیرووالی‘ بارہویں روز بھی جاری
اہم ترین

 راجوری میں انسدادِ دہشت گردی آپریشن ’شیرووالی‘ بارہویں روز بھی جاری

2026-06-04
اننت ناگ:منشیات فروش کی ۶۰ لاکھ روہے کی جائیداد ضبط
اہم ترین

اننت ناگ:منشیات فروش کی ۶۰ لاکھ روہے کی جائیداد ضبط

2026-06-04
ریاستی درجے کی بحالی ‘این سی دہلی میں احتجاج کرے گی
اہم ترین

ریاستی درجے کی بحالی ‘این سی دہلی میں احتجاج کرے گی

2026-06-04
دہشت گردی سے متعلق مقدمے  میں کشمیر کے ۶؍اضلاع میں چھاپے
اہم ترین

دہشت گردی سے متعلق مقدمے میں کشمیر کے ۶؍اضلاع میں چھاپے

2026-06-04
بی جے پی پنڈتوں کے درد کی ذمہ داری سے نہیں بچ سکتی: کانگریس
اہم ترین

 کانگریس کا مہنگائی بے روزگاری اور  پرچہ لیک ہونے کے خلاف احتجاج

2026-06-04
وزیر اعلیٰ حکومت کو  وفاداری کی پریڈوں تک   محدود کر رہے ہیں: شرما
اہم ترین

وزیر اعلیٰ حکومت کو وفاداری کی پریڈوں تک  محدود کر رہے ہیں: شرما

2026-06-04
Next Post
تین سال کے وقفے کے بعد راجیہ سبھا کی نمائندگی ہوگی

راجیہ سبھا الیکشن ‘سیاسی جماعتیں سرگرم

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.