جمعرات, جون 4, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home سچ تو یہ ہے

یہ رشک ہے اور نہ حسد

ہارون رشید شاہ by ہارون رشید شاہ
2025-09-27
in سچ تو یہ ہے
A A
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

اتفاق اور نہ اتحاد!

 گرما میں بھی….!

نہیں صاحب ہمیں رشک نہیں ہو رہاہے… اللہ گواہ حسد بھی نہیں … ہم رشک اور حسد میں جل بھن نہیں رہے ہیں‘ بالکل بھی نہیں رہے ہیں‘ لیکن صاحب ایک بات تو ہے… اور وہ یہ ہے کہ اگر ٹرمپ صاحب ہمارے ہمسایہ ملک کے وزیر اعظم اور فوج کے سربراہ کو بہترین شخصیات قرار دیں تو… تو پھر سوچنا تو پڑے گا… ٹرمپ صاحب کے معیارات اور ان کی ذہنی صحت کے بارے میں سوچنا پڑے گا کہ… کہ کس بنیاد پر ‘ کس معیار پر انہوں نے پاکستان کے وزیر اعظم اور اس ملک کے فوجی سربراہ کو بہترین شخصیات قراردیا … ہمیں یقینا کوئی اعتراض نہیں ہے…ہم اعتراض کر بھی نہیں سکتے ہیں… لیکن جو اعتراض کر سکتے ہیں اور جنہیں اعتراض ہے… ان سے پوچھ لیجئے… عام پاکستانیوں سے پوچھ لیجئے کہ وہ ان دونوں حضرات کے بارے میں کیا رائے رکھتے ہیں… اور ٹرمپ صاحب نے ان دونوں کے بارے میں جو کچھ کہاہے‘ کیا وہ اس سے اتفاق کرتے ہیں… امریکی صدر نے شہباز شریف اور عاصم منیر کے بارے میں جو رائے قائم کی ہے… کیا وہ اس رائے سے اتفاق رکھتے ہیں… آپ کو حقیقت خود بخود معلوم ہو جائیگی… اور جب ایک بار آپ کو حقیقت معلوم ہو جائیگی تو… تو آپ بھی رشک اور حسد میں یقینا جل بھن نہیں جائیں گے… لیکن آپ بھی سوچیں گے کہ یہ کیا ہو رہا ہے… ٹرمپ صاحب کرکیا رہے ہیں‘ کہہ کیا رہے ہیں… اور یہ جناب جو کراور کہہ رہے ہیں اس کا اصل مقصد کیا ہے… ہدف کیا ہے …مانتے ہیں اور جانتے بھی کہ ہر ملک کو اپنے مفادات کا خیال رکھنے کا حق حاصل ہے… امریکہ کو بھی … لیکن صاحب پاکستان کی سول اور فوجی قیادت کی ناز برداری اور انکے تعریفوں… جھوٹی تعریفوں کے پل باندھنے سے امریکہ اور اس کے صدر صاحب آخر اپنے ملک کے کن مفادات کا تحفظ کرنا چاہتے ہیں ؟کہیں ایسا تو نہیں ہے کہ ٹرمپ صاحب کی شخصیت پر ان کی بڑھتی عمر نے غلبہ پالیا ہے… اسی لئے وہ ماضی بھولتے جارے ہیں… ماضی میں ہمارے ہمسایہ ملک کے بارے میںیہ جناب جو کچھ بھی کہتے تھے وہ یہ بھولتے جا رہے ہیں… انہیں یاد نہیں کہ پاکستان اور اس کا ڈی این اے اصل میں کیا ہے… ہمیں یقین ہے کہ بات یہی ہے‘ کچھ اور نہیں … کچھ اور نہیں ہو سکتی ہے… بالکل بھی نہیں ہو سکتی ہے ۔ ہے نا؟

 

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

۱۵۰۰ کروڑ روپے کا نقصان

Next Post

مگ۱۲کو چھ دہائیوں تک خدمات کے بعد فضائیہ کا الوداع

ہارون رشید شاہ

ہارون رشید شاہ

Related Posts

سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

اتفاق اور نہ اتحاد!

2026-06-04
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

 گرما میں بھی….!

2026-06-03
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

دُکھتی رگ پر ہاتھ

2026-06-02
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

اونٹ رے اونٹ تیری….

2026-05-31
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

 …. ایک اور بات !

2026-05-30
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

عید قربان

2026-05-27
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

حج کا بلاوا؟

2026-05-26
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

وزیر اعلیٰ لاپتہ :ہاں تو؟

2026-05-24
Next Post
’منیر کا پاکستان کو ڈمپر ٹرک سے تشبیہ دینا اسلام آباد کی ناکامی کا اعتراف‘

مگ۱۲کو چھ دہائیوں تک خدمات کے بعد فضائیہ کا الوداع

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.