جمعرات, ستمبر 10, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

’محدود وسائل کے باوجود عوامی خدمت سے پیچھے نہیں ہٹیں گے ‘

پی ڈی پی ،بی جے پی مخلوظ سرکار نے لوگوں کیلئے کچھ نہیں کیا :چودھری

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-09-24
in اہم ترین
A A
’محدود وسائل کے باوجود عوامی خدمت سے پیچھے نہیں ہٹیں گے ‘
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

وندے ماترم پر این سی اور کانگریس آمنے سامنے

’کیا انجینئر رشید کو سخت شرائط کے ساتھ ضمانت دی جاسکتی ہے؟‘

سرینگر/۲۳ستمبر
جموں کشمیر کے نائب وزیر اعلیٰ‘سریندر کمار چودھری نے منگل کو گاندربل میں ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیتے ہوئے سابق حکمران جماعت پی ڈی پی کو نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ خصوصی درجے کی منسوخی کے بعد عوام کو مشکلات اور رکاوٹوں کا سامنا ہے ، جنہیں دور کرنا موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے ۔
نائب وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ یونین ٹریٹری نظام میں بیک وقت دو حکومتیں چل رہی ہیں، جس کے باعث وسائل محدود ہیں تاہم عوامی مشکلات کے ازالے کیلئے اقدامات جاری ہیں۔
ان باتوں کااظہار موصوف نے گاندربل میں نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کیا۔
چودھری نے کہا’’پی ڈی پی اور بی جے پی کے لیڈران عوام کو یہ تاثر دینے کی کوشش کر رہے ہیں کہ انہوں نے جموں و کشمیر کیلئے بہت کچھ کیا، مگر حقیقت یہ ہے کہ زمینی سطح پر ان کے دعوؤں میں کوئی صداقت نہیں۔ عوام آج بھی بنیادی سہولیات کے فقدان سے دوچار ہیں‘‘۔
نائب وزیر اعلیٰ نے کہا جموں کشمیر اس وقت یونین ٹیریٹری ہے جہاں دوہرا نظام کارفرما ہے ۔ ان کے مطابق ایک طرف لیفٹیننٹ گورنر کی قیادت میں انتظامیہ ہے جبکہ دوسری طرف منتخب نمائندے اپنی ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں، تاہم محدود وسائل اور اختیارات کی کمی کی وجہ سے کئی رکاوٹیں درپیش ہیں۔
چودھری نے اس موقع پر کہا کہ موجودہ حکومت باوجود مشکلات کے عوامی فلاح و بہبود کے لئے کام کر رہی ہے ۔ یو ٹی نظام کے تحت اختیارات مکمل طور پر منتخب نمائندوں کے پاس نہیں ہوتے ، لیکن اس کے باوجود ہم عوامی مسائل کو حل کرنے اور ان کے دکھ درد بانٹنے کے لئے دن رات کوشاں ہیں۔
نائب وزیر اعلیٰ نے مزید کہا کہ نیشنل کانفرنس زمینی سطح پر لوگوں کے مسائل سن رہی ہے اور ان کے ازالے کیلئے عملی اقدامات کر رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ حکومتوں نے جو کانٹے پیچھے چھوڑے ہیں، انہیں دور کرنا اور عوام کو راحت پہنچانا ہی ان کی حکومت کی اولین ترجیح ہے ۔
علاقے میں ترقیاتی کاموں کا جائزہ لینے کے بعد نائب وزیر اعلیٰ نے دعویٰ کیا کہ موجودہ حکومت بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانے ، سڑکوں، بجلی اور پانی کی فراہمی کو یقینی بنانے اور نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے پر خصوصی توجہ دے رہی ہے ۔
ان کا کہنا تھا ’’ہمیں عوام کے ساتھ کیے گئے وعدے یاد ہیں۔ مشکلات چاہے کتنی ہی ہوں، ہم ترقیاتی عمل کو آگے بڑھانے اور عوامی مشکلات کو کم کرنے کیلئے ہر سطح پر کام جاری رکھیں گے ۔ایجنسیز‘‘

 

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

مہاراجہ ہری سنگھ نے عوامی فلاح و بہبود کیلئے انقلابی اصلاحات متعارف کرائیں

Next Post

سینئر صحافی خورشید وانی کی جواں سالہ بیٹی سڑک حادثے میں ہلاک

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

وندے ماترم پر این سی اور کانگریس آمنے سامنے
اہم ترین

وندے ماترم پر این سی اور کانگریس آمنے سامنے

2026-09-10
انجینئر رشید کا عبوری ضمانت میںترمیم  کے لیے دہلی ہائی کورٹ سے رجوع
اہم ترین

’کیا انجینئر رشید کو سخت شرائط کے ساتھ ضمانت دی جاسکتی ہے؟‘

2026-09-10
کانگریسی ضلع صدر سمیت تین لیڈروں کو پارٹی سے نکال گیا
اہم ترین

گزشتہ ۵؍اسمبلی انتخابات میں کس جماعت کو کتنی رقم ملی

2026-09-10
آئی ایف ایف جے کے: جموں و کشمیر میں فلمی بنیادی ڈھانچے کے قیام پر زور
اہم ترین

آئی ایف ایف جے کے: جموں و کشمیر میں فلمی بنیادی ڈھانچے کے قیام پر زور

2026-09-10
نشہ مکت بھارت:سماجی انصاف کی وزارت کا۴روحانی تنظیموں کے ساتھ مفاہمت پر دستخط
اہم ترین

نشہ مکت بھارت:سماجی انصاف کی وزارت کا۴روحانی تنظیموں کے ساتھ مفاہمت پر دستخط

2026-09-10
جموں کشمیر پولیس میں انسپکٹر سطح پر بڑے پیمانے پر رد و بدل
اہم ترین

حزب المجاہدین کا ہائی برڈ دہشت گرد ماڈیول بے نقاب:پولیس

2026-09-10
کپوارہ میں سرکاری ملازم منشیات فروش نکلا‘ گرفتار، براؤن شوگر بر آمد
اہم ترین

۲۰ہزار روپے رشوت طلب اور وصول کرنے پر اہلکار گرفتار

2026-09-10
جسٹس پشپیندر سنگھ بھاٹی نے   جموں و کشمیر و لداخ ہائی کورٹ   کے چیف جسٹس کاحلف اٹھا لیا
اہم ترین

جسٹس پشپیندر سنگھ بھاٹی نے  جموں و کشمیر و لداخ ہائی کورٹ  کے چیف جسٹس کاحلف اٹھا لیا

2026-09-10
Next Post
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی

سینئر صحافی خورشید وانی کی جواں سالہ بیٹی سڑک حادثے میں ہلاک

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.