جمعرات, ستمبر 10, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

حریت کانفرنس کے سابق سربراہ پروفیسر عبدالغنی بٹ کا انتقال

وزیر اعلیٰ کا رنج و غم کا اظہار

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-09-18
in اہم ترین, تازہ تریں
A A
حریت کانفرنس کے سابق سربراہ پروفیسر عبدالغنی بٹ کا انتقال
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

وندے ماترم پر این سی اور کانگریس آمنے سامنے

’کیا انجینئر رشید کو سخت شرائط کے ساتھ ضمانت دی جاسکتی ہے؟‘

سرینگر/۱۷ ستمبر
حریت کانفرنس کے سابق چیئرمین پروفیسر عبدالغنی بٹ آج۹۰ برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ وہ طویل عرصے سے علیل تھے اور اپنی رہائشگاہ سوپور، ضلع بارہمولہ میں ہی زیرِ علاج تھے۔
میرواعظ محمد عمر فاروق نے بٹ کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے کہا’’ابھی ان کے صاحبزادے کا فون آیا جس میں اس افسوسناک خبر کی اطلاع دی گئی‘‘۔
ان کے انتقال پر جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔
ایکس پر اپنے ایک تعزیتی بیان میں عمرعبداللہ نے کہا’’مجھے بزرگ کشمیری سیاسی رہنما اور ماہر تعلیم پروفیسر عبدالغنی بٹ صاحب کے انتقال کی خبر سن کر بے حد دکھ ہوا۔ ہماری سیاسی سوچ بالکل مختلف تھی لیکن میں ہمیشہ انہیں ایک شائستہ انسان کے طور پر یاد رکھوں گا۔ انہیں یہ ہمت تھی کہ انہوں نے اْس وقت بھی مذاکرات کی وکالت کی جب بہت سے لوگ سمجھتے تھے کہ تشدد ہی آگے بڑھنے کا واحد راستہ ہے۔ اسی سبب ان کی ملاقات اْس وقت کے وزیر اعظم اٹل بہاری واجپائی جی اور نائب وزیر اعظم لال کرشن اڈوانی جی سے ہوئی۔ اللہ پروفیسر بٹ صاحب کو جنت میں اعلیٰ مقام عطا کرے۔ میری تعزیت ان کے اہل خانہ اور عزیز و اقارب کے ساتھ ہے۔‘‘
پروفیسر بٹ۱۹۳۵ میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے سری پرتاپ کالج سری نگر سے فارسی مضامین میں گریجویشن کیا اور بعد میں علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سے فارسی میں پوسٹ گریجویشن اور قانون کی ڈگری حاصل کی۔
خاندانی ذرائع کے مطابق پروفیسر بٹ کی تدفین ان کے آبائی قبرستان سوپور میں کی جائے گی۔
علمی میدان میں نمایاں مقام حاصل کرنے کے بعد پروفیسر بٹ سیاست کی طرف متوجہ ہوئے ۔
مرحوم حریت کانفرنس کے بانی اراکین میں شامل رہے اور بعدازاں ایک دھڑے کے چیئرمین بھی بنے۔ اپنی نرم اور متوازن سیاسی سوچ کے باعث انہیں ہمیشہ ایک معتدل رہنما کے طور پر دیکھا گیا۔ پروفیسربٹ کئی بار متنازع بیانات کی وجہ سے بھی سرخیوں میں رہے، تاہم انہوں نے ہمیشہ کشمیر میں بات چیت اور پرامن حل پر زور دیا۔
پروفیسر بٹ کا شمار اْن رہنماؤں میں ہوتا ہے جنہوں نے کشمیری عوام کے مسائل کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کی کوشش کی۔ وہ اکثر کہا کرتے تھے ’’کشمیر کے مسئلے کا حل گولی سے نہیں، بلکہ سیاسی مذاکرات سے ممکن ہے‘‘۔
سیاست سے ہٹ کر، وہ علمی ذوق رکھنے والے شخص تھے اور فارسی ادب پر ان کی گہری نظر تھی۔ ان کے شاگرد آج بھی ان کی تدریس اور فہم و فراست کو یاد کرتے ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

تین سال سے مفرور بدنام زمانہ منشیات اسمگلر کو گرفتار

Next Post

ایک صحت مند خاتون خوشحال اور خوشگوار خاندان کی بنیاد ہے:سنہا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

وندے ماترم پر این سی اور کانگریس آمنے سامنے
اہم ترین

وندے ماترم پر این سی اور کانگریس آمنے سامنے

2026-09-10
انجینئر رشید کا عبوری ضمانت میںترمیم  کے لیے دہلی ہائی کورٹ سے رجوع
اہم ترین

’کیا انجینئر رشید کو سخت شرائط کے ساتھ ضمانت دی جاسکتی ہے؟‘

2026-09-10
کانگریسی ضلع صدر سمیت تین لیڈروں کو پارٹی سے نکال گیا
اہم ترین

گزشتہ ۵؍اسمبلی انتخابات میں کس جماعت کو کتنی رقم ملی

2026-09-10
آئی ایف ایف جے کے: جموں و کشمیر میں فلمی بنیادی ڈھانچے کے قیام پر زور
اہم ترین

آئی ایف ایف جے کے: جموں و کشمیر میں فلمی بنیادی ڈھانچے کے قیام پر زور

2026-09-10
نشہ مکت بھارت:سماجی انصاف کی وزارت کا۴روحانی تنظیموں کے ساتھ مفاہمت پر دستخط
اہم ترین

نشہ مکت بھارت:سماجی انصاف کی وزارت کا۴روحانی تنظیموں کے ساتھ مفاہمت پر دستخط

2026-09-10
جموں کشمیر پولیس میں انسپکٹر سطح پر بڑے پیمانے پر رد و بدل
اہم ترین

حزب المجاہدین کا ہائی برڈ دہشت گرد ماڈیول بے نقاب:پولیس

2026-09-10
کپوارہ میں سرکاری ملازم منشیات فروش نکلا‘ گرفتار، براؤن شوگر بر آمد
اہم ترین

۲۰ہزار روپے رشوت طلب اور وصول کرنے پر اہلکار گرفتار

2026-09-10
جسٹس پشپیندر سنگھ بھاٹی نے   جموں و کشمیر و لداخ ہائی کورٹ   کے چیف جسٹس کاحلف اٹھا لیا
اہم ترین

جسٹس پشپیندر سنگھ بھاٹی نے  جموں و کشمیر و لداخ ہائی کورٹ  کے چیف جسٹس کاحلف اٹھا لیا

2026-09-10
Next Post
ایک صحت مند خاتون خوشحال اور خوشگوار خاندان کی بنیاد ہے:سنہا

ایک صحت مند خاتون خوشحال اور خوشگوار خاندان کی بنیاد ہے:سنہا

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.