جمعرات, جون 4, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اداریہ

سرینگر میں ذبح خانے پھر سے فعال کئے جائیں

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-09-17
in اداریہ
A A
بجٹ : بحیثیت مجموعی اطمینان بخش
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

کشمیر کی سیاسی جماعتیں سبق نہیں سیکھیں گی

بات چیت ہی مسائل کا حل:

شہر سرینگر میںلوگ ان دنوں ایک ایسے مسئلے سے نبرد آزما ہیں جو بظاہر روزمرہ زندگی سے جڑا ہوا معلوم ہوتا ہے، مگر حقیقت میں یہ براہ راست صحت عامہ، شہری نظم و نسق اور سماجی اعتماد سے تعلق رکھتا ہے۔ شہر میں گلے سڑے اور ناقص گوشت کی فروخت نے عوام میں شدید تشویش پیدا کر دی ہے اور لوگ زور دے رہے ہیں کہ سرینگر میونسپلٹی کے ذبح خانے دوبارہ فعال کیے جائیں تاکہ صاف، محفوظ اور معیاری گوشت کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔ گوشت صرف ایک خوراک نہیں بلکہ یہاں کی ثقافت، معیشت اور روزگار سے بھی جڑا ہوا ہے، اس لیے اس کی کوالٹی پر سوال اٹھنا کسی بھی شہری کے لیے باعثِ پریشانی ہے۔
گزشتہ ایک ماہ کے دوران پولیس اور ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کی مشترکہ کارروائیوں نے درجنوں مقامات سے گلے سڑے گوشت کی بھاری مقدار ضبط کی۔ کئی غیر رجسٹرڈ فروشندے گرفتاری سے بچنے کے لیے خود ہی ناقص گوشت پھینکتے پائے گئے۔ یہ مناظر عارضی طور پر لوگوں کو مطمئن تو کرتے ہیں کہ شاید انتظامیہ حرکت میں آ گئی ہے، مگر سوال اپنی جگہ قائم رہتا ہے کہ جب تک ایک منظم نظام موجود نہ ہو، کیا صرف چھاپے اس مسئلے کا مستقل حل ہو سکتے ہیں؟ بظاہر جواب نفی میں ہے کیونکہ عوام کو صرف ناقص گوشت ضبط ہونے کی خبر نہیں چاہیے بلکہ وہ چاہتے ہیں کہ ان کے گھروں تک پہنچنے والا گوشت صحت کے لحاظ سے سو فیصد محفوظ ہو۔
یہاں پر ماضی کا ذکر ناگزیر ہے۔ کبھی وادی کے ہر ضلع اور تحصیل میں میونسپل سلاٹر ہاؤسز(ذبح خانے) قائم تھے جہاں قصاب اپنے مویشی لاتے اور ویٹرنری انسپکٹر ان کا طبی معائنہ کرتے۔ جو جانور صحت مند ثابت ہوتے انہیں ذبح کرنے کی اجازت ملتی اور گوشت پر سرکاری مہر ثبت کی جاتی تاکہ صارف کو یقین ہو کہ یہ گوشت مکمل طور پر معائنہ شدہ ہے۔ بیمار یا کمزور جانور فوراً مسترد کر دیے جاتے۔ اس نظام نے دہائیوں تک عوام کو مطمئن رکھا اور شہریوں کو کبھی اس بات کی فکر نہیں رہی کہ ان کے دسترخوان پر آنے والا گوشت غیر معیاری یا خطرناک ہو سکتا ہے۔ لیکن کچھ وجوہات کی بنا پر یہ سلسلہ جاری نہ رہ سکا۔ آج صورتِ حال یہ ہے کہ شہر کی گلیوں میں ریڑھی والے اور غیر رجسٹرڈ دکاندار کھلے عام گوشت فروخت کر رہے ہیں جس پر نہ کوئی طبی مہر ہے اور نہ ہی کوئی سرکاری نگرانی۔
اس خلا نے ایک خطرناک رجحان کو جنم دیا ہے جہاں منافع کی لالچ میں بیمار جانور بھی ذبح کر کے مارکیٹ میں لائے جا رہے ہیں۔ عوامی خدشات صرف اندازے پر مبنی نہیں ہیں بلکہ گزشتہ کئی چھاپوں میں ضبط شدہ گوشت نے ان اندیشوں کو درست ثابت کیا ہے۔ شہری اس بات پر بھی زور دیتے ہیں کہ یہ صرف غفلت کا نتیجہ نہیں بلکہ بعض سرکاری اہلکاروں کی ملی بھگت بھی شامل ہے، ورنہ یہ غیر قانونی کاروبار اتنے برسوں تک کیسے پھل پھول سکتا تھا۔
یہ معاملہ محض ذائقے یا ذاتی پسند کا نہیں بلکہ براہ راست صحت عامہ سے جڑا ہوا ہے۔ ناقص گوشت کے استعمال سے فوڈ پوائزننگ، ہیضہ، ٹائیفائیڈ اور دیگر مہلک بیماریاں پھیل سکتی ہیں۔ سری نگر جیسے شہر میں جہاں ہسپتال پہلے ہی دباؤ میں ہیں، وہاں اس قسم کی وبائیں قابو سے باہر ہو سکتی ہیں۔ اس لیے یہ صرف انتظامی ناکامی نہیں بلکہ ایک بڑے سماجی بحران کا پیش خیمہ بھی بن سکتا ہے۔
دنیا کے کئی بڑے شہروں نے اس مسئلے کو جدید خطوط پر حل کیا ہے‘جہاں تمام گوشت صرف سرکاری طور پر منظور شدہ سلاٹر ہاؤسز کے ذریعے ہی مارکیٹ تک پہنچتا ہے، اور ہر کلو گوشت پر ایک بار کوڈ ہوتا ہے جسے اسکین کر کے خریدار جان سکتا ہے کہ یہ گوشت کہاں اور کس تاریخ کو ذبح کیا گیا۔
سری نگر میں بھی اب یہی راستہ باقی رہ گیا ہے۔ چھاپے مارنا اور گوشت ضبط کرنا وقتی علاج ہے لیکن دیرپا حل صرف اسی وقت نکلے گا جب ذبح خانے دوبارہ فعال کیے جائیں اور اس نظام کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جائے۔ ان سلاٹر ہاؤسز میں سی سی ٹی وی نگرانی ہو، جدید ویٹرنری آلات مہیا کیے جائیں، اور گوشت پر سرکاری مہر یا بار کوڈ لگایا جائے تاکہ صارف کو مکمل اعتماد حاصل ہو۔ ساتھ ہی یہ بھی ضروری ہے کہ جو اہلکار ملی بھگت میں ملوث ہوں ان کے خلاف مثال قائم کرنے والی کارروائیاں کی جائیں تاکہ عوام کو یقین ہو کہ حکومت ان کے ساتھ کھڑی ہے نہ کہ غیر قانونی کاروبار کرنے والوں کے ساتھ۔
عوامی شعور بیدار کرنا بھی اتنا ہی اہم ہے۔ شہریوں کو بتایا جانا چاہیے کہ غیر معائنہ شدہ گوشت کے استعمال کے کیا نقصانات ہیں۔ اگر لوگ خود ایسے فروشندوں کا بائیکاٹ کریں تو غیر معیاری گوشت کی مانگ خود بخود ختم ہو جائے گی۔ یہ ایک اجتماعی ذمہ داری ہے جس میں حکومت اور عوام دونوں کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔
آخرکار یہ یاد رکھنا چاہیے کہ شہریوں کی صحت اور جان سب سے قیمتی سرمایہ ہیں۔ اگر حکومت انہیں صاف اور محفوظ خوراک فراہم نہیں کر سکتی تو یہ ناکامی صرف ایک ادارے کی نہیں بلکہ پورے نظام کی قرار پائے گی۔ سری نگر کے عوام برسوں سے دیکھتے آ رہے ہیں کہ جب قصائی خانے فعال تھے تو گوشت کی کوالٹی پر سوال اٹھانا ہی بے معنی تھا۔ آج جب ناقص گوشت کی فروخت روز بروز بڑھ رہی ہے اور چھاپوں کے باوجود کوئی پائیدار حل نظر نہیں آ رہا، تو واحد راستہ یہی ہے کہ پرانے مگر مؤثر نظام کو دوبارہ زندہ کیا جائے۔۔ اس سے نہ صرف عوام کا اعتماد بحال ہوگا بلکہ صحت عامہ پر منڈلانے والے سنگین خطرات بھی کم ہو جائیں گے۔ اب وقت آگیا ہے کہ انتظامیہ سنجیدگی دکھائے اور سری نگر کے شہریوں کو وہی یقین اور تحفظ واپس دے جس کے وہ کبھی عادی تھے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

وقف ترمیمی قانون پر عدالت عظمی کا حکم اپوزیشن پارٹیوں کی جیت ہے : کانگریس

Next Post

سُنا ہے اُن کے در پر جانے…

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

کشمیر یونیورسٹی کانووکیشن سے نائب صدر کا خطاب
اداریہ

کشمیر کی سیاسی جماعتیں سبق نہیں سیکھیں گی

2026-06-04
آگ سے متاثرین کی امداد
اداریہ

بات چیت ہی مسائل کا حل:

2026-06-03
آگ سے متاثرین کی امداد
اداریہ

عمر عبداللہ حکومت:

2026-06-02
کشمیر یونیورسٹی کانووکیشن سے نائب صدر کا خطاب
اداریہ

حج انتظامات اور جموں و کشمیر :  آخر عازمین کے مسائل کب ختم ہوں گے؟

2026-05-31
آگ سے متاثرین کی امداد
اداریہ

عید الاضحیٰ، قربانی کے جانور اور حکومتی بے حسی

2026-05-30
بجٹ : بحیثیت مجموعی اطمینان بخش
اداریہ

عید الاضحی :آج کے دن بھی کچھ لوگ خوشیوں سے محروم ہیں!

2026-05-27
آگ سے متاثرین کی امداد
اداریہ

بڈگام کی بیٹی اور ہمارا زخمی معاشرہ

2026-05-26
کشمیر یونیورسٹی کانووکیشن سے نائب صدر کا خطاب
اداریہ

قربانی کے جانوروں کی من مانی قیمتیں

2026-05-24
Next Post
گلا سڑا گوشت:کیا مسئلہ حل ہو گیا ؟

سُنا ہے اُن کے در پر جانے…

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.