جمعہ, ستمبر 11, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

وقف ترمیمی قانون پر عدالت عظمی کا حکم اپوزیشن پارٹیوں کی جیت ہے : کانگریس

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-09-16
in قومی خبریں
A A
وقف ترمیمی قانون پر عدالت عظمی کا حکم اپوزیشن پارٹیوں کی جیت ہے : کانگریس
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

لال قلعہ ہدف نہیں بلکہ لال مندر ہدف تھا ‘لیکن ٹریفک نے خودکش بمبار کا رخ بدل دیا

سی جے پی کے احتجاج پر طلباء کو نوٹس دینے پر سپریم کورٹ نے گریٹر نوئیڈا مجسٹریٹ سے سوال کیا

نئی دہلی، 15 ستمبر (یو این آئی) کانگریس نے وقف ترمیمی قانون پر سپریم کورٹ کے حکم کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ یہ فیصلہ ان سیاسی جماعتوں اور مشترکہ پارلیمانی کمیٹی کے ارکان کی جیت ہے جنہوں نے پارلیمنٹ میں اس کی مخالفت کی اور مشترکہ پارلیمانی کمیٹی میں اپنی مخالفت کے خطوط پیش کئے ۔
کانگریس کے شعبہ ابلاغیات کے انچارج جے رام رمیش نے پیر کے روز کہا کہ سپریم کورٹ کا حکم ان سیاسی پارٹیوں کی جیت ہے جنہوں نے پارلیمنٹ میں اس کی مخالفت کی اور ساتھ ہی مشترکہ پارلیمانی کمیٹی کے ان ارکان کی بھی جیت ہے جنہوں نے اپنی مخالفت کی تجاویز کو تفصیل سے پیش کیا۔
انہوں نے کہا کہ اس قانون پر عدالت کے فیصلے سے واضح ہو گیا ہے کہ اگرچہ اس معاملے پر مشترکہ پارلیمانی کمیٹی میں مختلف سیاسی جماعتوں کے ارکان کی اختلافی تجاویز کو مسترد کر دیا گیا تھا لیکن آج وہ تمام اختلافات درست ثابت ہو گئے ہیں۔
مسٹر جے رام رمیش نے کہا کہ اس مسئلہ پر اپوزیشن پارٹیوں کے وکلاء نے دلیل دی تھی کہ اس قانون کے ذریعہ ایسا ڈھانچہ بنایا جارہا ہے کہ کوئی بھی اس کی حیثیت کو چیلنج کرسکتا ہے ۔ ایسے مقدمات کی وجہ سے وقف املاک کی حیثیت غیر یقینی رہے گی۔ اس قانون کو نافذ کرنے کے پیچھے کا مقصد ووٹروں کو متاثر کرنا اور تنازعہ کو زندہ رکھنا معلوم ہوتا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نے اپنے حکم میں اس متنازعہ قانون کے تحت ضلع کلکٹر کو دیے گئے اختیارات پر روک لگا دی ہے اور موجودہ وقف املاک کو متوقع چیلنجوں سے بچایا ہے اور قواعد وضع ہونے تک پانچ سال کے مسلم ہونے کے ثبوت کی ضرورت کی شق پر روک لگا دی ہے ۔
مسٹر جے رام رمیش نے کہا، "ہم اس حکم کا خیرمقدم کرتے ہیں اور اسے انصاف، مساوات اور بھائی چارے کی آئینی اقدار کی فتح کے طور پر قبول کرتے ہیں۔”

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ہندوستان کی پہلی ہاٹ لائن مینٹیننس وہیکل’ کو وزیراعلیٰ نے دکھائی جھنڈی

Next Post

سرینگر میں ذبح خانے پھر سے فعال کئے جائیں

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

لال قلعہ ہدف نہیں بلکہ لال مندر ہدف تھا ‘لیکن ٹریفک نے خودکش بمبار کا رخ بدل دیا
اہم ترین

لال قلعہ ہدف نہیں بلکہ لال مندر ہدف تھا ‘لیکن ٹریفک نے خودکش بمبار کا رخ بدل دیا

2026-09-11
۱۳ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا استعمال کرنے سے روکنے کی درخواست مسترد 
قومی خبریں

سی جے پی کے احتجاج پر طلباء کو نوٹس دینے پر سپریم کورٹ نے گریٹر نوئیڈا مجسٹریٹ سے سوال کیا

2026-09-10
دہلی ہوائی اڈے پر سیلاب اورپانی جمع ہونے کا "گمراہ کن” مواد پھیلانے پر 63 سوشل میڈیا ہینڈلز کے خلاف ایف آئی آر درج
قومی خبریں

دہلی ہوائی اڈے پر سیلاب اورپانی جمع ہونے کا "گمراہ کن” مواد پھیلانے پر 63 سوشل میڈیا ہینڈلز کے خلاف ایف آئی آر درج

2026-09-10
ڈی آر آئی نے ملک بھر میں مہم چلا کر 740 کلو گانجہ اور چرس ضبط کی، 13 گرفتار
قومی خبریں

ڈی آر آئی نے ملک بھر میں مہم چلا کر 740 کلو گانجہ اور چرس ضبط کی، 13 گرفتار

2026-09-10
سعودی عرب میں حوثی حملوں کی ہندوستان نے کی شدید مذمت
قومی خبریں

سعودی عرب میں حوثی حملوں کی ہندوستان نے کی شدید مذمت

2026-09-10
قومی خبریں

فنانشل انٹیلی جنس یونٹ کی 15 کرپٹو سروس فراہم کنندگان کو نوٹس

2026-09-10
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
قومی خبریں

ذات پات پر مبنی مردم شماری کی موجودہ شکل میں شدید خامی: کانگریس

2026-09-10
قومی خبریں

ہندوستان دنیا کا سب سے بڑا خام جوٹ پیدا کرنے والا ملک: حکومت

2026-09-10
Next Post
بجٹ : بحیثیت مجموعی اطمینان بخش

سرینگر میں ذبح خانے پھر سے فعال کئے جائیں

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.